عثمان
محفلین
اس مراسلے سے یہ تو معلوم ہوا کہ آپ کی ناراضگی انتظامیہ سے ہے۔براہ راست سوال کرنے کی معذرت، مگر محفل کے کسی مذہبی یا سیاسی دھاگے پر آپ جب اپنی بصیرت کا مظاہرہ کرتی تھیں تو اس وقت عام حضرات اور موڈ "حضرات" کا ری ایکشن کیسا ہوتا تھا؟ اتنی عام سی مثال ہے کہ اس محفل پر اب تک کل کتنے ایڈمن مرد حضرات آئے ہیں اور کتنی خواتین؟ ظاہر ہے کہ یہاں وہی بہانہ سامنے آئے گا کہ عورتوں کو امور خانہ داری سے نجات نہیں ملتی، کوئی وقت دینے کو تیار نہیں ہوتی، وغیرہ وغیرہ۔ اس سے زیادہ کچھ کہا تو ظاہر ہے کہ مجھے یا تو جواب دینے سے روک دیا جائے گا، بین کر دیا جائے گا یا پھر ملائم سی وارننگ تو ضرور ہی آ جائے گی
یہی وجہ ہے کہ عورت کو انہیں چیزوں تک محدود رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جہاں مرد کی مردانگی کو نیچا دکھانا ممکن نہ ہو۔ جہاں عورت کو نیچا دکھانے کے لیے کوئی دلیل نہ ہو تو روایات، مذہب اور ثقافت مرد حضرات کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔ ادب بھی ہم جیسے انسان ہی پیدا کرتے ہیں نا
خواتین محفل میں مقبول موڈریٹر رہی ہیں۔ اب فی الوقت انتظامیہ کی تعداد ہی غالباً دو افراد پر مشتمل ہے تو کیا کہا جائے۔
نیز محفل میں فعال خواتین اراکین کی تعداد فعال حضرات کی نسبت کافی کم رہی ہے تو ظاہر ہے چناؤ کے لیے گروہ بھی تو مختصر ہی ہوگا۔