اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

متلاشی

محفلین
ہیکر بھائی بہت زبردست سوفٹ وئیربنارہے ہیں ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس سوفٹ وئیر کو بہتر سے بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائے :p ۔۔۔۔کسی زمانے میں اسی قسم کا سوفٹ وئیر بنانے کا ارادہ تو میں نے بھی کیا تھا ۔۔۔ مگر کیا کرتا پروگرامنگ کی کوئی خاص سوجھ بوجھ نہیں تھی ۔۔۔ اس لئے ’’ انگور گھٹے ہیں ‘‘ سمجھ کر اس چھوڑ دیا ۔۔۔ ! :ROFLMAO:
اب آپ کو بناتے دیکھ کر وہی پرانے جذبے پھر سے تازہ ہو گئے ہیں ۔۔۔۔ ! میں فرصت نکال کر ان شاء اللہ کچھ مشورے دوں گا۔ اس لئے تھوڑا سا انتظار فرمائیے ۔۔ !
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور آپ کے علم و ایمان میں ترقی عطا فرمائے۔
آپ نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔
 

دوست

محفلین
کریکٹر بیسڈ فانٹ سے سپیڈ کا سوا ستیا ناس ہو جائے گا۔ اور کم اسپیڈ والے سسٹم پر ذرا بڑی فائل کھول لی تو پروگرام ہینگ ہو جایا کرے گا۔
 

hackerspk

محفلین
میرے ذاتی خیال میں تو کریکٹر بیسڈ فونٹ اچھا ہوتا ہے، دوم فونٹ ایک ایم بی تک کا چاہیے، ورنہ اردو لنک نامی فونٹ استعمال کر رہا ہوں جو بہترین ہے لیکن خوبصورت نہیں اسے ہی استعمال کر دوں؟
 

نعیم سعید

محفلین
• اردو عماد نستعلیق ریگولر
• پی ڈی ایم ایس نستعلیق نفیس ریگول
ان پر بھی غور کرلیں، جوائنٹ بیس میں یہ بھی اچھے نستعلیق فونٹس ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
اصل میں مجھے فونٹس کا بالکل بھی نہیں پتہ اس لیے جو بھی آپ لوگ بتا دیں گے وہ لگا دوں گا، مجھے ذاتی طور پر فجر نستعلیق اچھا لگا ہے۔ لیکن اس کے الفاظ کے درمیان فاصلہ کافی زیادہ لگتا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
پہلا بیٹا ورژن کب تک ریلیز کر رہے ہیں؟
یار واپڈا والوں کی ذمہ داری لیں تو صرف تین دن میں مگر یقین جانیے سات اٹھ گھنٹے بعد دو گھنٹے کے لیے بجلی آتی ہے۔ اور اس وقت ڈھیروں کام کرنے ہوتے ہیں۔ وقت نہیں جٹا پا رہا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
یار واپڈا والوں کی ذمہ داری لیں تو صرف تین دن میں مگر یقین جانیے سات اٹھ گھنٹے بعد دو گھنٹے کے لیے بجلی آتی ہے۔ اور اس وقت ڈھیروں کام کرنے ہوتے ہیں۔ وقت نہیں جٹا پا رہا۔
اتنی لوڈ شیڈنگ :eek:۔ اللہ نیک ہدایت دے ان واپڈا والوں کو۔
ایک ہمارا کام رکا ہوا ہے اور اوپر سے یہ واپڈا والے ہمارے ہیکر بھائی کو اردو ایڈیٹر مکمل نہیں کرنے دیتے۔ خدارا یہ ظلم بند کرو ۔
 

hackerspk

محفلین
آج دوبارہ کام شروع کیا تو پتہ چلا فجر نوری نستعلیق کی لائن سپیسنگ ٹھیک نہیں۔ دونوں فونٹس میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اردو اور انگریزی حروف کے کریکٹر سائز میں بہت فرق ہے جس سے اس کو مختلف مینیو میں استعمال کرنا بے فائدہ ہے۔ اردو نقش دکھنے میں زیادہ اچھا نہیں لگا۔
 

دوست

محفلین
عموماً نسخ فانٹس کے انگریزی کیریکٹر بھی ایسے ہی ہیں۔ میرا خیال کنڈیشن رکھ دیں کہ اگر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہو تو وہ منتخب ہو جائے، ورنہ نفیس ویب نسخ جیسا کوئی نسخ فانٹ ڈال دیں ڈیفالٹ کے طور پر۔
 

hackerspk

محفلین
شارٹ کٹ کیا رکھے جائیں

Possible Combinations
Ctrl , Alt , Shift
A - Z , Num Pad 0 - 9
F1 - F12
Arow Keys (Up, Left, Down, Right), Insert, Home, Page up, Page Down, End, Delete


File Menu
New
Close
Open New
Open Multiple Files
Save
Save As
Page Setup
Print Preview
Exit

Tools Menu
Image Tool

Edit Menu
Text >> Bold, Italic, Underline, Strikethrough, Normal, Bulets, Justify, Align Left, Align Right, Align Center, Big, Small, Superscript, Subscript
Indentt >> Increase, Decrease
Insert >> Image, Time/Date, Table
Font Keeper >> Keep, Give

View Menu
Zoom >> In, Out, Default

Languages Menu
Arabic
Urdu
Sindhi
Pashto
Persian
Hindi
English / Local languages
 
Top