اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
ایک مثال کے ذریعے اگر سمجھا دیں تو مہربانی ہو گی۔
یہ آسان ہو گا صرف دیکھ کر کلک کرنا ہو گا کہ لفظ درست ہے کہ نہیں، باقی کام سافٹ وئیر کرتا جائے گا، اس طرح درست، غلط اور نامعلوم الفاظ کی فہرست بنتی جائے گی، غٍلط الفاظ میں املاء کی غلطیاں، سپیس کی غلطی یعنی دو الفاظ کے درمیان سپیس نہیں دی ہو گی۔
 
میں رضاکاران طور پر کام کے لیے میسر ہوں ۔

اب نو لوگ اور رہ گئے ہیں۔ :) ویسے میں کوشش کرتا ہوں کہ دو تین اور ڈھونڈن لوں۔
 
hackerspk

محفلین
تو نو بھی آ ہی جائیں گے۔ جب بجلی نصف دن بعد آجاتی ہے تو نو لوگوں کی کیا مجال ہے، باقی اس کام کو آسان بنانے کے لیے میں اچھا سا سافٹ وئیر بنا دوں گا جس سے کام نہایت خوش اسلوبی سے ہو جائے گا مگر شرط ہے بجلی۔ اردو ایڈیٹر کا پہلا نسخہ شائع کرنے کے بعد ان شاء اللہ اس کام کی طرف توجہ دیں گے۔
ایڈیٹر کا نام ابجد (ا ب ج د) منتخب کیا ہے۔
 
انتہا

محفلین
ایک کام اس سافٹ ویئر میں یہ ضرور ہو جائے تو بہت اچھا ہو کہ اس کو ان پیج کمپیٹ ایبل بنایا جائے، یعنی اس میں ان پیج کی فائل ضرور کھل جائے۔
 
تو نو بھی آ ہی جائیں گے۔ جب بجلی نصف دن بعد آجاتی ہے تو نو لوگوں کی کیا مجال ہے، باقی اس کام کو آسان بنانے کے لیے میں اچھا سا سافٹ وئیر بنا دوں گا جس سے کام نہایت خوش اسلوبی سے ہو جائے گا مگر شرط ہے بجلی۔ اردو ایڈیٹر کا پہلا نسخہ شائع کرنے کے بعد ان شاء اللہ اس کام کی طرف توجہ دیں گے۔
ایڈیٹر کا نام ابجد (ا ب ج د) منتخب کیا ہے۔

ایک اور ہو گیا ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
السلام علیکم!
میری طرف سے ہیکر بھائی اور تمام اردو کمیونٹی کو مبارک ہو۔ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے ۔ اللہ پاک اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

1-کیا اس میں ان پیج کی طرح ڈیفائن سٹائل شیٹ کی آپشن شامل ہو سکتی ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر آپ نے کتاب کمپوز کرنے سے پہلے مختلف سٹائل شیٹ ڈیفائن کر لی ہوں تو کسی بھی سٹائل کو اس آپشن سے درست کیا جا سکتا ہے اور یہ تبدیلی فائل میں ان تمام جگہوں پر خود بخود ہو جاتی ہے جہاں یہ سٹائل شیٹ استعمال کی گئی ہو۔
2-اس کے علاوہ اگر کتاب کی لے آؤٹ کی مختلف آپشنز پہلے سے موجود ہوں تو کافی یوزر کے لیے کافی بہتری ہو جائے گی۔ تاکہ من چاہی فارمیٹ پر کتاب کمپوز کی جا سکے۔
امید ہے کہ آپ میری تجویز پر غور کریں گے ۔۔ آپ کی طر ف سے جواب کا انتظار ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ اچھی لیکن چھوٹی فہرست ہے اوپن آفس میں بھی یہی استعمال ہو رہی ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر دس کے قریب دوست اس میں شرکت کریں تو کام دنوں میں ہو سکتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ میں نے کل پیغام پوسٹ کیا تھا، لیکن ابھی نظر نہیں آ رہا۔
میں نے محفل اور کرلپ کی لسٹس سے درست الفاظ کی لسٹ نکال کر لسٹ بنا رکھی ہے جس کا لنک بھی دیتا رہتا ہوں، یہ میرے ورڈ کی سپیل چیکنگ میں استعمال ہو رہی ہے، urdu in کی جگہ urdu pkکر دیں اور اسے استعمال کریں، کل ہی تازہ ترین اپ لوڈ کی ہے۔
 
hackerspk

محفلین
السلام علیکم!
میری طرف سے ہیکر بھائی اور تمام اردو کمیونٹی کو مبارک ہو۔ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے ۔ اللہ پاک اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

1-کیا اس میں ان پیج کی طرح ڈیفائن سٹائل شیٹ کی آپشن شامل ہو سکتی ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر آپ نے کتاب کمپوز کرنے سے پہلے مختلف سٹائل شیٹ ڈیفائن کر لی ہوں تو کسی بھی سٹائل کو اس آپشن سے درست کیا جا سکتا ہے اور یہ تبدیلی فائل میں ان تمام جگہوں پر خود بخود ہو جاتی ہے جہاں یہ سٹائل شیٹ استعمال کی گئی ہو۔
2-اس کے علاوہ اگر کتاب کی لے آؤٹ کی مختلف آپشنز پہلے سے موجود ہوں تو کافی یوزر کے لیے کافی بہتری ہو جائے گی۔ تاکہ من چاہی فارمیٹ پر کتاب کمپوز کی جا سکے۔
امید ہے کہ آپ میری تجویز پر غور کریں گے ۔۔ آپ کی طر ف سے جواب کا انتظار ہے۔
نہیں اس میں فی الحال یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ ہمارے پاس مائکروسافٹ آفس کی طرح کا رچ ٹیکسٹ کنٹرول نہیں ہے۔ اور قیمتا اس جیسے کنٹرول کو خریدنا بہت مشکل ہے تقریبا 2000 ڈالر کا یہ کنٹرول ہے اور وہ بھی اردو کے لیے کامیاب نہیں، لیکن ہو سکتا ہے مستقبل میں ایسا کنٹرول مل جائے تو یہ سب آپشن شامل کیے جا سکیں گے اور اس کے ساتھ حوالہ جات کا نظام بھی بن سکتا ہے۔ ابھی تک انٹرنیٹ پر ڈاٹ نیٹ کے لیے ایسا کوئی اوپن سورس رچ ٹیکسٹ کنٹرول موجود نہیں۔ مجھے اس میں لائن سپیسنگ وغیرہ کے لیے بھی کافی محنت کرنا پڑی ہے۔ اس لیے دو کام ہو سکتے ہیں نمبر ایک صبر نمبر دو صبر اور محنت۔
 
hackerspk

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں نے کل پیغام پوسٹ کیا تھا، لیکن ابھی نظر نہیں آ رہا۔
میں نے محفل اور کرلپ کی لسٹس سے درست الفاظ کی لسٹ نکال کر لسٹ بنا رکھی ہے جس کا لنک بھی دیتا رہتا ہوں، یہ میرے ورڈ کی سپیل چیکنگ میں استعمال ہو رہی ہے، urdu in کی جگہ urdu pkکر دیں اور اسے استعمال کریں، کل ہی تازہ ترین اپ لوڈ کی ہے۔
شکریہ یہ فہرست میرے پاس موجود نہیں تھی۔ اس میں الفاظ کم ہیں۔ سپیل چیک تو مجھ سے مکمل نہیں ہو پا رہا۔ میں ورڈ لسٹ کو آٹو کملیٹ کے لیے استعمال کرنا چاہ رہا ہوں۔ کیونکہ نئے اردو لکھنے والوں کی ہمیں زیادہ ضرورت ہے۔ لیکن یہ کام اتنا اہم نہیں ہے جتنا کے سافٹ وئیر کو پبلش کرنا مگر بجلی اور گرمی دونوں نے کباڑ خانہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ دوسرا ، تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کے جلد سے جلد اس کو پبلش کروں، شاید کہ بہار آئے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
نہیں اس میں فی الحال یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ ہمارے پاس مائکروسافٹ آفس کی طرح کا رچ ٹیکسٹ کنٹرول نہیں ہے۔ اور قیمتا اس جیسے کنٹرول کو خریدنا بہت مشکل ہے تقریبا 2000 ڈالر کا یہ کنٹرول ہے اور وہ بھی اردو کے لیے کامیاب نہیں، لیکن ہو سکتا ہے مستقبل میں ایسا کنٹرول مل جائے تو یہ سب آپشن شامل کیے جا سکیں گے اور اس کے ساتھ حوالہ جات کا نظام بھی بن سکتا ہے۔ ابھی تک انٹرنیٹ پر ڈاٹ نیٹ کے لیے ایسا کوئی اوپن سورس رچ ٹیکسٹ کنٹرول موجود نہیں۔ مجھے اس میں لائن سپیسنگ وغیرہ کے لیے بھی کافی محنت کرنا پڑی ہے۔ اس لیے دو کام ہو سکتے ہیں نمبر ایک صبر نمبر دو صبر اور محنت۔
معلومات کے لیے بہت شکریہ۔ مگر اس مد میں کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالیں۔ کیونکہ یہ فیچر بک کمپوزنگ کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔
 
hackerspk

محفلین
معلومات کے لیے بہت شکریہ۔ مگر اس مد میں کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالیں۔ کیونکہ یہ فیچر بک کمپوزنگ کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔
ان شاء اللہ یہ بھی ایک دن ہو جائے گا کیونکہ میں جزو ہوں کل نہیں اگر مجھ سے نہ بنا تو کوئی اور بنا دے گا اسی لیے یہ اوپن سورس ہے۔
 
hackerspk

محفلین
ایڈیٹر کا ڈیفالٹ فونٹ کونسا ہونا چاہیے۔ میں کوئی بھی اچھا نستعلیق خط استعمال کرنا چاہ رہا ہوں جو کریکٹر بیسڈ ہو تاکہ اس کا حجم کم ہو اور اس کو سافٹ وئیر میں امبیڈ کر دیا جائے۔ خط کے لیے مشورہ دیں۔
 
فی الحال جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق ہی بہتر معلوم ہوتے ہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
فی الحال جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق ہی بہتر معلوم ہوتے ہیں۔
آپ نے درست فرمایا۔ اصل میں ان فونٹس کی غیر موجودگی میں ایڈیٹر ایک بہتر اردو ایڈیٹر نہیں ہو سکتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق سے بہت مانوس ہو چکے ہیں۔

مگر ہیکر بھائی نے کہا کہ کم وزن اور کریکٹر بیس فونٹ چاہئے۔ میرے خیال سے اس وقت نفیس نستعلیق کم وزن اور بہتر کریکٹر بیس فونٹ ہے۔ مگر ممکن ہو تو جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کو ہی بیس فونٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ اور نفیس نستعلیق کو اضافی فونٹ کے طور پر۔ مگر جہاں تک میرا خیال ہے اس سے پروگرام کا سائز کافی بڑھ جائے گا۔ کیونکہ جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کافی ہیوی فونٹ ہیں۔ ایسا کیا جا سکتا ہے کہ سوفٹ وئیر کے پیکیج کے ساتھ ان فونٹس کا الگ پیک دیا جا سکتا ہے۔ باقی جیسے ڈویلپر بھائی کو مناسب لگے۔
 
hackerspk

محفلین
کریکٹر بیس فونٹ سافٹ وئیر کو ہیوی ہہونے بچاتے ہیں اس لیے صرف کریکٹر بیسڈ فونٹ استعمال کرنا چاہتا ہوں، کسی اوہن سورس نستعلیق فونٹ کے مشورے کی درخواست ہے
 
اشتیاق علی

لائبریرین
کریکٹر بیس فونٹ سافٹ وئیر کو ہیوی ہہونے بچاتے ہیں اس لیے صرف کریکٹر بیسڈ فونٹ استعمال کرنا چاہتا ہوں، کسی اوہن سورس نستعلیق فونٹ کے مشورے کی درخواست ہے
میرے خیال سے تو پھر نفیس نستعلیق ہی بہتر رہے گا ۔ کیونکہ کریکٹر بیس ہونے کے ساتھ ساتھ اوپن سورس بھی ہے۔ لہذا میری آپ سے یہی گزارش ہے کہ نفیس نستعلیق کو بیس بنانے کے علاوہ سافٹ وئیر میں جمیل نستعلیق اور علوی نستعلیق کی سپورٹ بھی رکھیے گا۔
 
متلاشی

محفلین
Top