اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

شاکرالقادری

لائبریرین
سبحان اللہ بڑا اہم کام ہو رہا ہے ۔ ۔ ۔ داد قبول فرمائیں ۔ ۔ ۔ آپ جیسے لوگ غنیمت ہیں
شارٹ کٹس کے بارے میں فوری طور پر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایسے شارٹ کٹس رکھے جائیں جو دوسرے معروف ایڈیٹر بھی استعمال کر رہے ہوں تاکہ صارف کو نئے پروگرام پر شفٹ ہونے میں کوئی الجھن نہ ہو
آپ ان پیج کے شارٹ کٹس کو دیکھ سکتے ہیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
شاکر بھائی نے بالکل درست فرمایا۔ میں ان کی بات سے اتفاق رکھتا ہوں۔ شارٹ کٹس مشہور ایڈیٹرز کو دیکھ کر بنائیں جائیں تاکہ ایڈیٹر کا استعمال اجنبی معلوم نہ ہو۔
 

انتہا

محفلین
ان پیج میں ٹیکسٹ باکس کے ساتھ یہ مشکل ہے کہ وہ پیچھے صضحات کا اضافہ کرنے سے وہیں اپنی جگہ پڑے رہ جاتے ہیں، ٹیکسٹ کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے، اسی طرح پکچر باکس اور لائنز وغیرہ کے بھی مسائل ہیں، کہ ان کی دوبارہ سیٹنگ کرنی پڑتی ہے،اس مشکل کا بھی اس سافٹ ویئر میں حل نکالا جائے۔
 

hackerspk

محفلین
مائکرو سافٹ آفس کی پیروی کر دی ہے شارٹ کٹس کے لیے۔
گرافکس کے بارے میں میری معلومات صفر اعشاریہ تین ہیں۔ اس لیے اگر آپ میں سے کوئی دوست اس کی سپلیش سکرین بنا دے۔ سائز 496x303 ہے۔ سافٹ وئیر کا نام ابجد ہے۔
میرا خیال یہ ہے کہ پس منظر پر اچھے سے گرافکس لگا کر سافٹ وئیر کا نام لکھ دیا جائے اس کہ علاوہ کچھ زبانوں کے نام لکھ دیے جائیں۔ جیسے
اردو
العربية
فارسی
پښتو
हिंदी
سنڌي
ان زبانوں کو سافٹ وئیر سپورٹ کرتا ہے۔ اب یہ ڈیزائنر پر ہے وہ ان کی ترتیب کیسے بناتا ہے۔ بے فکر رہیں ڈیزائنر کا نام صیغہ راز میں نہیں رکھا جائے گا۔ والسلام
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ٹھیک ہے جناب بنا دیتے ہیں ۔ مگر یہ امیج آپ کو کل مہیا کر سکتا ہوں۔ اور آپ کے ذہن میں کچھ اور مواد ہو اس میں لکھنے کے لیے تو وہ بھی بتا دیں۔ اور سائز اور پروگرام کا نام اور جو زبانیں لکھ سکتا ہے وہ میں نے نوٹ کر لیا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
ٹھیک ہے جناب بنا دیتے ہیں ۔ مگر یہ امیج آپ کو کل مہیا کر سکتا ہوں۔ اور آپ کے ذہن میں کچھ اور مواد ہو اس میں لکھنے کے لیے تو وہ بھی بتا دیں۔ اور سائز اور پروگرام کا نام اور جو زبانیں لکھ سکتا ہے وہ میں نے نوٹ کر لیا ہے۔
جتنی جلدی مہیا کر سکیں شکریہ۔ بس اس کے بعد الفا ورژن شائع کر دیں گے۔ باقی بگز تو ساتھ ساتھ نکلتے رہیں گے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک فارمیٹ تیار کیا ہے میں نے ذرا چیک کیجئے ۔​
splashgs.jpg
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔ کمی پیشی ہو تو بتائیے۔​
 

محمدصابر

محفلین
ایک فارمیٹ تیار کیا ہے میں نے ذرا چیک کیجئے ۔​
splashgs.jpg
امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا۔ کمی پیشی ہو تو بتائیے۔
ڈیزائن زبردست ہے۔ ویسے آج کل تمام سافٹ ویئرز کے نئے ورژنز کے لئے جو ٹائٹلز بنائے جا رہے ہیں ان میں تیز رنگ استعمال ہو رہے ہیں۔ زبانوں کے نام انگلش میں لکھنے کی بجائے انہی زبانوں میں ہی لکھے جائیں تو بہتر ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ٹھیک ہے مگر میں ان الفاظ کو لکھنے سے قاصر ہوں۔ بس اردو العربیۃ ، فارسی لکھ سکتا ، پشتو ، ہندی اور سندھی لکھنا مشکل ہے میرے لیے۔
 

متلاشی

محفلین
ہیکرز پی کے بھائی میرے خیال میں اس ایڈیٹر میں کم ازکم یہ سہولیات لازمی ہونی چاہیں ۔۔۔!
style sheet
Font subsitute
Find and Replace Formatted Text
Auto Correct
Tables
Borders
Templates
Master Page
Scaling ang griding
Guide lines
Reverse Print
Direct Eps and PDF Save
Page size
Character Spacing and Positioning
Auto Saving and Backup
Auto Page Number
Multipages
Hyper link
اس کے علاوہ کسی بھی فونٹ کے تمام کریکٹرز ایک باکس میں شو ہوں اور انہیں انزرٹ بھی کیا جا سکے۔۔
اس کے علاوہ ایک اضافی خوبی اردو ٹیکسٹ ریڈنگ اگر شامل کر سکیں تو اس کے لئے مائکروسوفٹ کے اینیمیٹڈ کریکٹرز کو استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔ اس سلسلے میں نسیم امجد صاحب نے ایک سوفٹ وئیر متکلم کے نام سے بنایا تھا جو کہ اردو ٹیکسٹ کو ریڈ کرتا تھا اس کا لنک میں آپ کو دے دوں گا۔۔۔ اس کے ریسورسز سے اگر آپ کچھ مدد لے سکیں تو ۔۔۔!
لنک یہ ہے ۔۔۔
پارٹ ون
پارٹ ٹو
 
Top