اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​

دیر سے حاضری دینے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ڈگری کے مقالے کی پریزنٹیشن تھی، کچھ زیادہ ہی مصروف رہا۔ کل رات پٹاری دوبارہ کھولی ہے۔ کچھ نئے آپشن شامل کیے ہیں۔ اور ان کے استعمال کے لیے بھی ونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کے تحت ہیں۔ تاکہ صارف کو زیادہ پریشانی نہ ہو۔

ٹیکسٹ کو جسٹفائی کرنے کی سہولت شامل کر دی ہے۔ جس سے ٹیکسٹ کا پرنٹ لیتے وقت ٹیکسٹ دونوں اطراف سے ایک سیدھ میں ہو گا۔

تصویر ملاحظہ کریں:
justify.png
لائن نمبرنگ کے مختلف انداز شامل کر دیے ہیں
تصویر ملاحظہ کریں:
roman.png
سپیلنگ چیک یا ہجوں کی درستگی کا آپشن زیر تکمیل ہے۔ بلکہ کہنا چاہیے کہ ایک حصہ بن چکا ہے اور دوسرا باقی ہے۔ ہجوں کی پڑتال درست کرتا ہے۔ اور ان کی درستگی بھی تجویز کرتا ہے۔ غیر درست الفاظ کی پہچان کی علامت لگانے کا عمل ابھی باقی ہے۔ تاکہ املاء کی غلطیاں واضح ہو جائیں اور صارف آسانی سے انہیں تبدیل کر سکے۔ یہ عمل تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس میں متن کو عام انداز سے انڈرلائن نہیں کیا جا سکتا ورنہ صارف کی، کی گئی فارمیٹنگ خراب ہو جائے گی۔ اس کے لیے ٹیکسٹ باکس میں موجود غلط الفاظ کا جائزہ لے کر ان کے نیچے سرخ لائن ڈالنی ہو گی۔ جس طرح مائکرو سافٹ ورڈ میں ہے۔ اور ساتھ ساتھ ٹیکسٹ باکس کو وزنی ہونے سے بھی بچانا ہے۔ اگر اس بارے میں کوئی دوست مناسب مشورہ دے سکے۔۔۔۔
تصویر ملاحظہ کریں:
spellcheck.png

اب امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ اور میں ختم ہو رہا ہوں۔ والسلام
 
الف عین

لائبریرین
دعا ہے کہ امتیازی کامیابی نصیب ہو۔ آمین۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ فارغ ہو کر پھر اس کام سے لگ جائیں۔ اور ہم کو اس سے مستفید ہونے کا موقع دیں
 
hackerspk

محفلین
جناب آپ جب تک امتحان سے فارغ ہوں، ہمیں اس سافٹ ویئر کا امتحان لینے کا موقع دیجیے۔
شارق بھائی ، ابھی کوڈ بہت رف سا لکھا ہوا ہے۔ اس کے آئی کان بھی پورے نہیں ہیں۔ اور ٹیب انڈیکس تو بالکل بھی نہیں کیا۔ پھر اس میں چند ایسی لائبریریز استعمال کی ہیں جو اب تک پہلے کبھی استعمال نہیں کی۔ اس لیے ان کو جانچنے رہا ہوں۔ میں کوشش کر رہا ہوں اس کو پورٹ ایبل بناؤں تاکہ صارف کی ڈکشنریز پر کی ہوئی محنت ونڈوز کے خراب ہونے سے ضائع نہ ہو جائے۔ اس لیے دیر تو بہرحال لگے گی۔
 
انتہا

اس کام یابی پر ڈھیر ساری مبارک باد قبول فرمائیے۔ آپ اطمینان سے امتحان سے فارغ ہو جائیے اور ہمیں انتظار کے امتحان کے مزے لوٹنے دیجیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توقع سے بڑھ کر کام یابی نصیب فرمائے۔ آمین
 
hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم، یاد بخیر آج کچھ وقت ملا تو سافٹ وئیر پر کچھ کام کیا ہے۔ دور حاضر کے دوسرے سافٹ وئیرز کی طرح اس ایڈیٹر میں ٹیبز کی سپورٹ شامل کر دی ہے ایک ہی وقت میں جتنی مرضی فائلیں اوپن کریں۔ کام کافی زیادہ لمبا تھا سافٹ وئیر کے کوڈ کے ایک بڑے حصے کو دوبارہ لکھنا پڑا کیونکہ بناتے وقت اس کا سوچا نہیں تھا مگر خود امتحانات کی تیاری کرتے وقت ایڈیٹر کو جب ڈکشنری کے طور پر استعمال کیا تو ایک سے زیادہ فائلوں پر کام کرنا، پڑا اور ٹیبز کے آپشن کی ضرورت شدت سے محسوس کی۔ اور الحمد للہ اس کو بنانے میں کامیاب رہا۔ بناتے وقت خیال تھا شاید کچھ آپشن کام نہ کریں مگر یہ کام بخوبی پایا تکمیل کو پہنچا۔
لائن سپیسنگ کا آپشن بھی ڈیفالٹ کنٹرول میں موجود نہیں یہ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
فونٹس کے بہتر استعمال کے لیے فونٹس کمبو باکس بنایا ہے۔ یہ نا صرف فونٹ کی وضع کو واضح کرتا ہے بلکہ اس میں اپنی مرضی کے فونٹ سر فہرست کیے جا سکتے ہیں، سافٹ وئیر چلتے وقت دیکھ لے گا اگر یہ فونٹس انسٹال ہوئے تو ٹھیک ورنہ ان کو لسٹ سے نکال دے گا۔ اور پھر اس کے بعد سسٹم پر انسٹالڈ فونٹس کی لسٹ تیار کرے گا۔

تصویر ملاحظہ کریں۔
fontcombobox.png

فائل ایکسپلورر کے نام سے نیا ایڈ آن شامل کیا ہے۔ تاکہ سافٹ وئیر میں نئی فائلیں کھولنے کی سہولت بہتر ہو۔

تصویر:
fileexplorer.png

ڈرگ ایڈ ڈراپ باسکٹ کے نام سے نیا آیڈ آن شامل کیا ہے۔ دور حاضر کے ڈاؤنلوڈرز کی باسکٹ کی طرح اس کو استعمال کیا جا سکے گا۔ باسکٹ کو اپنی مرضی کی جگہ پر رکھ دیں۔ اس میں ایک سرخ اور ایک سبز خانہ ہے۔ ونڈوز میں کسی بھی جگہ سے ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے سبز خانے میں پہنچا دیں۔ تو ایڈیٹر کی ایک نئی ٹیب اوپن ہو گی اور منتخب کیا ہو متن وہاں ملے گا۔ دوسرا سرخ خانہ ڈکشنری کے لیے ہے لفظ کو منتخب کر کے سرخ خانے میں ڈالنے سے سسٹم ٹرے میں لفظ کی تفصیلات نظر آئیں گی۔

basket.png
 
بھائی صاحب ، اب اس کا ٹیسٹ ورژن لازما آنا چاہیے۔

اس کے علاوہ اگر ڈاکومینٹیشن شروع کریں تو کچھ مدد میں کر سکتا ہوں
 
hackerspk

محفلین
بھائی صاحب ، اب اس کا ٹیسٹ ورژن لازما آنا چاہیے۔

اس کے علاوہ اگر ڈاکومینٹیشن شروع کریں تو کچھ مدد میں کر سکتا ہوں
میں اس شش و پنج میں تھا کہ اس کو اوپن سورس شائع کروں یا شیر وئیر کے طور پر۔ میرے بڑے بھائی کی خواہش ہے کہ اس کو اوپن سورس کروں، اس لیے یہ سافٹ وئیر میں اس کے نام کرتا ہوں اور یہ اوپن سورس ہو گا۔ اب مجھے وقت دیجیے کہ اس کی ڈکشنریز کو بھی اوپن سورس کر دوں۔ اور سادہ ٹیکسٹ فائل استعمال کروں تاکہ بہت آسانی سے ہر کام ہو سکے۔اور اس میں لکھی گئی ایک ایک لائن کی تشریح کی بھی اگر ضرورت محسوس ہوئی تو کروں گا۔
اردو محفل کے تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے میرے اس ناقص کام کو بھی سراہا اور اپنی قیمتی آراء دیں۔ اور یہ حق بھی میں اردو محفل کو دیتا ہوں کہ وہ اپنی مرضی کا نام اس کے لیے تجویز دیں، یہ بات یقینا میرے لیے باعث اعزاز ہو گی۔
 
محمدصابر

محفلین
یہ حق بھی میں اردو محفل کو دیتا ہوں کہ وہ اپنی مرضی کا نام اس کے لیے تجویز دیں، یہ بات یقینا میرے لیے باعث اعزاز ہو گی۔
word, draw, editor, write, composer, helper وغیرہ کا اُردو/عربی/فارسی ترجمہ( جیسے ورڈ کا اُردو ترجمہ ’’لفظ‘‘) یا ساتھ میں اپنے بڑے بھائی کا نام(مثال کے طورعرفان ویو کو دیکھ لیں ) رکھ لیں
 
جزاک اللہ اور انشاءللہ اس سافٹ ویئر کے استعمال سے بہت سے اردو جاننے والوں کو فائدہ ہو گا۔

آپ کو کس نام سے پکارا جائے ، یہ بھی بتا دیں؟

ایک دفعہ پھر بہت مبارک ہو اتنے خوبصورت سافٹ ویئر کو بنانے پر۔
 
شکریہ، میرا خیال ہے نام کی بجائے کام اہم ہے۔ اور امید ہے کہ کام آپ کو پسند آئے گا۔
 
انتہا

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا عنایت فرمائیں، اوپن سورس کی خوش خبری سنا کر تو آپ نے دل ہی جیت لیے۔ اللہ تعالیٰ اس سوفٹ ویئر کو آپ کی آخرت کا ذخیرہ بھی بنائے۔
 
نعیم سعید

محفلین
بھائی یہ تو واقعی بڑی اچھی خبر ہے، اب قوی امید ہے یہ سافٹ ویئر بہترین اردو ایڈیٹر کی صورت میں تیار ہوسکے گا۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 
hackerspk

محفلین
السلام علیکم، کل آخری پرچہ ہے ان شاء اللہ ہو جائے گا،
نعیم سعید سے اردو فونٹ سائزز کے لیے مشورہ ملا ہے لکھتے ہیں

میری رائے میں اس کا جواب کچھ یوں ہے۔
ایک صورت تو یہ ہے کہ آپ ’ایم ایس ورڈ‘ کے تمام سٹائلز انہی ناموں سے لے لیں، اور کمپلیکس سکرپٹ کے ساتھ جمیل نوری نستعلیق فونٹ سیٹ کردیں، باقی سیٹنگ ورڈ کے سٹینڈرڈ پر ہی رہنے دیں۔ اور اگر فونٹ سائز تبدیل کرنا ہی چاہتے ہیں تو میری رائے میں درج ذیل ترتیب پر رکھ لیں۔
سرخی درجہ اول کا فوٹ سائز = 24
سرخی درجہ دوم کا فوٹ سائز = 20
سرخی درجہ سوم کا فوٹ سائز = 18
عام خط کا فوٹ سائز = 15
ٹائٹل کا فوٹ سائز = 30
اقتباس کا فونٹ سائز، انداز = 15
مزید:
فٹ نوٹ کا فونٹ سائز = 12
اگر اس میں کسی اصلاح کی گنجائش ہے تو کر دیں۔ کیونکہ میں اس بارے زیادہ نہیں جانتا (بلکہ کہنا یوں چاہیے کہ میری کم علمی تو ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے)۔
 
hackerspk

محفلین
یاد بخیر، آپ کو سلام اور واپڈا کو جواب کے بعد عرض ہے، کہ طویل لوڈ شیڈنگ مجھے فی الحال پانی بھرنے کے عمل کی تربیت دے رہی ہے۔ اور یہ تربیت پتہ نہیں کب تک جاری رہتی ہے۔ خیر ڈکشنریز کو ٹیکسٹ فائلز میں کنورٹ کر لیا ہے اور سافٹ وئیر کو بھی یہ سکھا دیا ہے کہ ان کو کیسے پڑھنا ہے، اس کے تین فائدے ہیں ایک تو اوپن سورس دوسرا معانی دکھانے کی رفتار میں تیزی تیسرا یہ کہ ڈیٹا بیس کے ڈائیور انسٹال کرنے کی ضرورت چنداں نہیں رہی طویل اور صبر آزما کام تھا الحمد للہ مکمل ہوا۔
اردو الفاظ کی فہرست بنانا چاہ رہا ہوں تقریبا ڈیڑھ لاکھ الفاظ و مرکبات کی فہرست تو مقتدرہ کی سائٹ پر موجود ہے مذید انٹرنیٹ سے اردو ٹیسکٹ اکٹھا کر کے اور اردو محفل کی ٹیکسٹ آرچیو سے ٹیکسٹ حاصل کر کے فہرست بنائی جا سکتی ہے مگر اس میں بے شمار غلطیاں ہوں گی اس ٹیکسٹ کی صفائی کے لیے کچھ رضاکاروں کی ضرورت ہو گی، کون کون قربانی کا بکرا بننا پسند کرے گا؟:lol:
 
محمد بلال اعظم

ایک مثال کے ذریعے اگر سمجھا دیں تو مہربانی ہو گی۔
 
دوست

محفلین
اردو الفاظ کی ایک فہرست ہم پہلے بھی بنا چکے ہیں۔ اعجاز اختر صاحب کے پاس ہو گی۔
 
hackerspk

محفلین
یہ اچھی لیکن چھوٹی فہرست ہے اوپن آفس میں بھی یہی استعمال ہو رہی ہے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگر دس کے قریب دوست اس میں شرکت کریں تو کام دنوں میں ہو سکتا ہے۔
 
Top