اردو ترجمہ ہوم اسٹنٹ کےلیے Home Assistant

Log in | Lokalise
اردو اب Android پر بھی موجود ہے
کل 1256 جملے ہیں جن کا ترجمہ ہونا ہے... ایک شخص کے لیے تقریباً چار گھنٹے کا کام ہے لیکن اگر چار لوگ کریں تو ایک گھنٹہ میں مکمل ہو جائے گا...
اسے زیادہ تیزی سے کرنے کی بجائے زیادہ لوگ اور کم جملوں کے ساتھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مکمل ایک گھنٹہ شوق کے سامنے تو کچھ نہیں مگر زیادہ لوگ اس پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ البتہ پانچ دس منٹ میں کام کو بانٹا جائے تو کوئی بھی دھوکہ کھا جائے گا :)۔
چند جملوں سے ویک اینڈ پر میں آغاز کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کوئی اور بھی آمادہ ہو جائے۔
 

یوسف سلیم

محفلین
اسے زیادہ تیزی سے کرنے کی بجائے زیادہ لوگ اور کم جملوں کے ساتھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مکمل ایک گھنٹہ شوق کے سامنے تو کچھ نہیں مگر زیادہ لوگ اس پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ البتہ پانچ دس منٹ میں کام کو بانٹا جائے تو کوئی بھی دھوکہ کھا جائے گا :)۔
چند جملوں سے ویک اینڈ پر میں آغاز کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کوئی اور بھی آمادہ ہو جائے۔
بہترین... زیادہ لوگوں کے کرنے سے یہ بہتر ہوجائے گا...
اگرچند لوگ صرف پانچ پانچ جملے بھی کر دیں تو یہ کام بہترین ہو سکتا ہے
 

علی وقار

محفلین

پاسورڈ ہی بہتر ہے۔
کیلنڈر ہی مستعمل ہے۔
Skip
چھوڑیں۔
اچٹیں
نظرانداز کریں؟؟
میرے خیال میں، چھوڑیں چل سکتا ہے۔
 

یوسف سلیم

محفلین
آپ یہ کام فی سبیل اللہ کرنے کا کہہ رہے ہیں اور یہ پروڈکٹ تو رقم لے کر بیچی جائے گی؟
یہ پروڈکٹ فری اور اوپن سور ہے...اس کو استعمال کرنے کے کوئی پیسے نہیں وصول کیے جاتے... کوئی بھی یہ استعمال کرسکتا ہے لوکل کنٹرول کے لیے . Homeassiatnt اس وقت Github پر دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے ساری دنیا میں...

آپ کو صرف پرانا کمپیوٹر یا رسبریپائی چاہیے اس کو چلانے کےلیے...
میں خود اس کو raspberry pi 4 پر پچھلے تین سال سے استعمال کر رہا ہوں..
اس سے آپ گھر میں بہت ساری چیزیں آٹومیٹ کر سکتے ہیں...
مثلاً لائٹ خود بخود آن ہوتی ہیں جب میں کمرے میں آکر بیٹھتا ہوں
اور جب آٹھ کر جاتا ہوں تو بند ہوجاتی ہیں...
CCTV کیمرے میں لوگوں اور چیزوں کی نشاندہی ہوتی بعمہ نام جیسے کے جب میں کیمرے کے سامنے سے گزروں گا تو میرا نام لکھا ہوا آئے گا اس تصویر کے ساتھ
گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر ونڈواور ڈور سنسر کا استعمال کر کے آپ گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کر سکتے ہیں... جیسے کے جب سونے لگے تو سب دروازے آرمی ہوجائے... جس وقت آپ بستر میں ہوں اور کوئی دروازہ یا کھڑکی کھلی تو آپ کو فورا اطلاع موصول ہو جائے گی... اس کے ساتھ آپ چور کے لیے چند اچھے القابات بھی اپنی زبان میں ریکارڈ کر سکتے ہیں... 😎
چور کو نا صرف القابات سے نوازا جائے گا بلکہ اس کی تصویر بھی آپ کے پاس ریکارڈ ہو جائے گی

گھر میں استعمال ہونےوالی بجلی کا حساب کتاب رکھ سکتے ہیں.
Android TV کو کنٹرول کرسکتےہیں... مثلاً جب آپ ٹی وی دیکھنے بیٹھے تو باقی لائٹ آف ہو جائے...

یہ سب کچھ ناصرف مفت ہے بلکہ لوکل بھی ہے.. آپ کا ڈیٹا آپ کے کنٹرول میں نہ کے آیپل یا گوگل کے پاس... ہوم اسٹنٹ نیٹ کے بغیر بھی کام کرتا ہے... اگر ٹوپی والی شارک یا آپ کی گلی کے لڑکے آپ کی ptcl کی تار کاٹ بھی دیں تو تب آپ کا ہوم اسٹنٹ چلتا رہے گا...
اس میں آپ ہزاروں قسم کے آلات استعمال کیے جا سکتے ہیں کچھ صرف آپ کو آن کرنے ہیں وہ خود بخود آپ کو ہوم اسٹنٹ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے لائٹ سے لے کر آپ کی واشنگ مشین تک
کچھ آپ خو د بنا سکتے ہیں جیسے کے مدرجہ ذیل چند پروجیکٹ.. یہ بھی اوپن سورس اور فری ہیں
1. ESPHome — ESPHome
2. Tasmota Documentation - Tasmota
3. GitHub - openshwprojects/OpenBK7231T_App: Open source firmware (Tasmota/Esphome replacement) for BK7231T, BK7231N, BL2028N, T34, XR809, W800/W801, W600/W601 and BL602
4. Welcome to WLED - WLED Project

 

یوسف سلیم

محفلین

سید رافع

محفلین
CCTV کیمرے میں لوگوں اور چیزوں کی نشاندہی ہوتی بعمہ نام جیسے کے جب میں کیمرے کے سامنے سے گزروں گا تو میرا نام لکھا ہوا آئے گا اس تصویر کے ساتھ
آپ کو اپنا نام دیکھ کر تسلی ہوتی ہو گی کہ گھر میں کوئی نامعلوم فرد نہیں گھوم رہا!
 

سید رافع

محفلین
گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر ونڈواور ڈور سنسر کا استعمال کر کے آپ گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کر سکتے ہیں... جیسے کے جب سونے لگے تو سب دروازے آرمی ہوجائے...
یہاں کراچی میں لوگ سہراب گھوٹھ کے آس پاس کے علاقوں سے شفٹ ہو جاتے ہیں۔ کیا آپکے علاقے میں چوری چکاری بہت زیادہ ہے؟
 

یوسف سلیم

محفلین
اور بجلی 10 گھنٹے کے لیے غائِب ہو جائے
اس کا بھی علاج موجود ہے یہ ویپ میں استعمال ہونے والے سیل ہیں جو دو تین سو کے ملتے ہیں میں نے یہ جہاں پر UPS کا پوائنٹ نہیں ہے اور وہ سنسر چلانا بھی ضروری ہے... اس کے علاوہ کچھ ZIGBEE اور BLUETOOTH کے بیٹری بہت زیادہ ہوتی ہے ایک سال سے پانچ سال تک
 
Top