زقید و صید ِ نہنگاں حکایتے آورزورق (zauraq) = چھوٹی کشتی
گردابِ دل میں زورقِ گردوں جو غرق ہو
وسعت نہ ہووے اُس کی نیاز ایک ذرہ تنگ
(شاہ نیاز بریلوی)
یا الٰہی زورقِ گردوں سنبھال
بے طرح امڈا ہے یہ طوفانِ اشک
(شاہ نیاز بریلوی)
اسے انگریزی میں فیزنٹ اور اردو میں مرغِ زریں بھی کہا جاتا ہےتدرو (tadarv) = ایک خوش آواز اور خوش رفتار پرندہ
یہ ناز اور کرشمہ کہاں ہے تدرو میں
چلتا ہے جس ادا سے وہ پیارا لٹک لٹک
(میر سوز)
یہ فارسی الاصل لفظ ہے اور فارسی زبان میں اس کا ایک املا 'تذرو' بھی ہے۔
زبردست ۔تدرو (tadarv) = ایک خوش آواز اور خوش رفتار پرندہ
یہ ناز اور کرشمہ کہاں ہے تدرو میں
چلتا ہے جس ادا سے وہ پیارا لٹک لٹک
(میر سوز)
یہ فارسی الاصل لفظ ہے اور فارسی زبان میں اس کا ایک املا 'تذرو' بھی ہے۔
اس مصرعے پر نظر ثانی کیجیے یا تصدیق، وزن سے گر رہا ہے۔ "ہم" کو "ام" کے حکم میں لے لیا گیا کیا؟!!مال و منال تھا جو کچھ ہم ایک جا کیا"
شاید معاملہ الٹا ہے یعنی فیل پیل کا معرب ہے۔پیل ۔ فیل کا مفرّس ہے۔
اسی طرح سِجِیل=سنگ+گِل۔یہ لفظ بھی سورت الفیل میں ہےویسے کچھ عرب لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم میں بھی کچھ کلمات اصلاً عجمی (فارسی ) لغات وغیرہ کے موجود ہیں۔ مثلاً ۔ ابریق ۔ کاءس وغیرہ۔
فارسی کا ایک لفظ "زجر" جس سے زجر کشیدن، انضجار کے انہیں مصدری معنوں میں مستعمل ہے۔ کیا ان دونوں میں کوئی ربط ہو سکتا ہے؟منضجر (munzajir) = بے آرام، دل تنگ، بیزار، بے قرار، آزردہ، ملول
سلم ایک کتاب کا نام ہے جس کی تحصیل ترقی کی علامت سمجھی جاتی تھی۔سلم (sullam) اسمِ مذکر = سیڑھی، زینہ، نردبان
رسائی میرے اوجِ فکر تک ہو گی نہ حاسد کو
غرور آگے مرے کرتا ہے کیا تحصیلِ سُلّم کا
(امام بخش ناسخ)
زبردست ۔
اے جان پدر نہیں ہےممکن
شاہیں سے تدرو کی غلامی۔۔۔اقبال
ویسے میں اسے ابھی تک چکور سمجھتا تھا ۔ اور میرا تلفظ بھی غلط تھا۔ شکریہ حسان
محیب کے متعلق تو نہیں جانتا لیکن "مہیب" اردو میں عام استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب ہے ہیبت ناک۔لفظ "محیب" کے بارے میں معلومات درکار تھیں،اردو کا ہے یا کس زبان کا؟ کوئی لفظ بھی ہے یا نہیں؟ نئی لڑی بنانے آیا تھا پر اس پر نظر پڑی تو سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں۔
مذہبی لٹریچر میں یہ لفظ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
میرے خیال میں یہ لفظ محیب نہیں، مہیب ہو گا۔لفظ "محیب" کے بارے میں معلومات درکار تھیں،اردو کا ہے یا کس زبان کا؟ کوئی لفظ بھی ہے یا نہیں؟ نئی لڑی بنانے آیا تھا پر اس پر نظر پڑی تو سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں۔