اردو سی ایچ موڈ‌ فورم کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میری جانب سے تمام دوستان محفل کو گزری ہوئی عید اور آیا ہوا نیا سال مبارک۔ اللہ تعالی آپ سب کو آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ سب کو آپ کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔

میری جانب سے ان مبارکوں کی تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ میں آپ کی خدمت میں عید اور نئے سال کا تحفہ پیش کرنا چاہتا تھا۔ یہ تحفہ اردو phpbb فورم کے لیے ذیلی فورم (chmod) کا پری انسٹالڈ پیکج ہے جس سے آپ کی اردو فورم میں بہت سی نئی اور مفید فیچرز کا اضافہ ہوجائے گا۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اس موڈ کی انسٹالیشن اور اس کے استعمال کے بارے میں تفاصیل سے آگاہ کروں گا۔ chmod کے بارے میں تمام تفاصیل کا احاطہ ایک پوسٹ میں ممکن نہیں ہے اور میری کوشش رہے گی کہ اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا رہوں۔

محفل فورم پر ذیلی فورم کا موڈ (category hierarchy mod) کا ورژن 2.1.6 استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کہنے کو تو ایک موڈ ہے لیکن اصل میں یہ phpbb کا مکمل طور پر نئے سرے سے لکھا گیا انجن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام phpbb پر چلنے والے موڈ اس پر کام نہیں کرتے اور انہیں قابل استعمال بنانے کے لیے کچھ نہ کچھ ترامیم کرنی پڑتی ہیں۔ خود ذیلی فورم کے موڈ کا شامل کرنا خاصا طویل اور دقت طلب کام ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ category hierarchy mod یا chmod کی سائٹ سے وہ تیار شدہ پیکج ڈاؤنلوڈ کر لیا جائے جس میں phpbb میں یہ موڈ شامل ہوتا ہے۔ اور اس کے بعد کسی اور موڈ کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ میں کم و بیش ایسا ہی ایک تیار شدہ پیکج متعارف کروا رہا ہوں جس میں phpbb میں chmod کے علاوہ کئی اور موڈ بھی شامل ہیں۔ اس پوسٹ میں میں اس پیکج کو انسٹال کرنے کے بارے میں تفاصیل پیش کروں گا۔

پی ایچ پی بی بی اور ذیلی فورم کا موڈ (phpbb with category hierarchy mod)

پی ایچ پی بی بی غالباً مقبول ترین اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے۔ لیکن جدید اور کمرشل فورم سوفٹویر کے مقابلے میں اس کی فیچرز کافی کم ہیں اور ویب پر یہ زیادہ سیکیور بھی نہیں تصور کیا جاتا۔ جبکہ سادہ phpbb میں ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کے اضافے سے اس میں نہ صرف کئی اچھی فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کی سیکیورٹی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ chmod کے اضافے سے ذیلی زمرہ جات (sub-forums) بنانے کے علاوہ کئی اور مفید فیچرز کا اضافہ بھی ہو جاتا ہے، مثلاً:
۔ پوسٹ آئکون
۔ ایک نیا authorization سسٹم
۔ کسی موجودہ سٹائل پر مبنی سب ٹمپلیٹ بنانے کی سہولت

پری انسٹالڈ پیکج میں محفل فورم کےموڈ

اس پری انسٹالڈ پیکج کے ساتھ بونس کے طور پر آپ کو محفل فورم میں استعمال پونے والے کئی موڈ بھی مل جائیں گے۔ ان میں سے چند کی لسٹ کی ذیل میں ہے؛

- بی بی کوڈ باکس، یہ میرا اپنا سٹینڈرڈ بی بی کوڈ باکس کا ترمیم کردہ ورژن ہے، جس میں انگریزی اور عربی بی بی کوڈ شامل ہیں
- آل میڈیا بی بی کوڈ باکس ایڈ ان، جس کے استعمال سے آپ کئی ویڈیو ہوسٹس جیسے کہ یوٹیوب وغیرہ کا کونٹینٹ فورم پر پوسٹ کر سکتے ہیں
- آر ایس ایس فیڈ کی سکرپٹ، اس کے علاوہ ہر فورم اور اس کے ذیلی زمرہ جات کے ناموں کے ساتھ ان کے فیڈ کے گرافک لنک
- پچھلے ٣٠ منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے وغیرہ میں ارسال کردہ پیغامات

میں نے ارادہ تو یہ کیا تھا کہ محفل فورم کے میں استعمال ہونے والے تمام موڈ اس پری انسٹالڈ پیکج میں شامل کر دوں لیکن ان میں سے کئی موڈز شامل کرنے کے لیے ڈیٹابیس میں تبدیلیاں درکار ہوتی ہیں جیسے کہ آئی ایم پورٹل وغیرہ۔ مجھے کبھی فرصت ملی تو میں ان تمام موڈز کو شامل کرنے کے لیے ایک سکرپٹ لکھوں گا جس سے یہ تمام موڈ بھی از خود انسٹال کرنا ممکن ہوجائے گا۔ فی الحال میں انہیں الگ سے فورم میں شامل کرنے کی ہدایات فراہم کر دوں گا۔

نوٹ

ذیلی فورم کے موڈ پر مبنی یہ پیکج تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اسے مکمل طور پر ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ آپ سے درخواست ہے کہ پہلے اس پیکج کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کرکے اس کی functionality کا جائزہ لے لیں۔ اگر آپ اسے اپنے ویب سرور پر استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں تو برائے مہربانی اپنا پورا ڈیٹا بیک اپ کر لیں تاکہ کسی پرابلم کی صورتحال میں پرانی فورم کو ریسٹور کیا جا سکے۔

ذیلی فورم کے موڈ کی یوزر گائیڈ

ایک اور بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ ذیلی فورم کے موڈ پر مبنی فورم کا ایڈمن سیکشن استعمال میں عام phpbb سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے اسے استعمال کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر میں chmod کی بنیادی ڈاکومنٹیشن کو بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ ایک مرتبہ اس ڈاکومنٹ کو ضرور غور سے پڑھ لیں۔

Pre-requisites

اردو فورم کے لیے ذیلی فورم کا موڈ انسٹال کرنے کے لیے سسٹم ریکوائرمنٹس وہی ہیں جو کہ اردو فورم کے لیے ہیں۔

انسٹالیشن

chmod کے پری انسٹالڈ پیکج کے استعمال کا طریقہ ذیل میں ہے:

:arrow: پہلے عام phpbb کو انسٹال کیا جائے۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ اردو پی ایچ بی بی پیکج phpbb 2.0.20 پر مبنی ہے جبکہ یہاں پیش کردہ پری انسٹالڈ پیکج میں phpbb 2.0.21 استعمال ہوئی ہوئی ہے۔ ویسے تو انگریزی phpbb 2.0.21 کو انسٹال کرنے کے بعد بھی مذکورہ پری انسٹالڈ پیکج انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن اس میں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ اس انسٹالیشن کے آخر میں انگریزی بطور ڈیفالٹ لینگویج کے منتخب ہوئی ہوتی ہے اور ٹیسٹ فورم اور ٹیسٹ کٹیگری کے نام انگریزی میں ظاہر ہوتے ہیں جنہیں خود سے اردو میں کرنا پڑتاہے۔ اگر اردو phpbb سے انسٹالیشن شروع کی جائے تو آخر میں یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بہرحال اردو phpbb سوفٹویر جب تک اپڈیٹ ہوتا ہے، آپ ذیل کی ہدایات پر عمل کرکے مذکورہ پری انسٹالڈ پیکج استعمال کر سکتے ہیں۔

:arrow: اوپر کے سٹیپ میں انسٹال ہوئی ہوئی فورم کی config.php کو چھوڑ کر باقی تمام فائلوں کو ڈیلیٹ کر دیں اور فورم کی روٹ میں ذیلی فورم کے موڈ کے پری انسٹالڈ پیکج کی فائلیں کاپی کر دیں۔

:arrow: اب اپنے ویب براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ کو وزٹ کریں۔ آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق سکرین نظر آئے گی۔ یہاں اپنا ایڈمن یوزر نیم اور پاسورڈ اینٹر کریں۔

3_pic1_10.jpg


:arrow: اس سے اگلی سکرین میں آپ سے انسٹالیشن کے پراسیس کو آگے بڑھانے کے لیے کہا جائے گا۔ یہاں Proceed پر کلک کریں۔

3_pic2_5.jpg


:arrow: اگلی سکرین میں آپ سے چند سرور سیٹنگز کے بارے میں پوچھا جائے گا اور اس سے متعلقہ ڈیفالٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔ اپ انہی ڈیفالٹ کو منتخب کرلیں۔

3_pic3_3.jpg


:arrow: اس کے بعد انسٹالیشن پروگرام ڈیٹابیس میں ضروری تبدیلیاں کرے گا اور آخر میں آپ کو بورڈ پر واپس جانے کا کہے گا۔

3_pic4_3.jpg


:arrow: جب آپ بورڈ پر واپس جانے کی کوشش کریں گے تو آپ سے install_cat فولڈر کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا جائے گا۔ آپ اپنی فورم کی روٹ سے اس فولڈر کو ڈیلیٹ کر دیں اور اسکے بعد دوبارہ فورم کی روٹ کو وزٹ کریں۔ یہاں آپ سے دوبارہ آپ کا ایڈمن یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھا جائے گا۔

3_pic5_2.jpg


:arrow: اس مرحلے پر آپ کی فورم ذیلی فورم کے موڈ کے ساتھ انسٹال ہو چکی ہے۔ اگر آپ نے اسے انگریزی phpbb پر انسٹال کیا ہے تو اب آپ کو اس میں اردو سیٹ اپ کرنے کے لیے فورم کے ایڈمن سیکشن میں جا کر چند تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ سب سے پہلے configuration+ میں جا کر وہاں configuration اورپھر انٹرنیشنلائزیشن پر کلک کریں۔ وہاں جا کر بورڈ کی ڈیفالٹ لینگویج کو Urdu پر سیٹ کر دیں۔ ابھی آپ کو بورڈ میں اردو دیکھنے کے لیے چند اور کام بھی کرنے ہوں گے۔

:arrow: پہلے configuration+ سیکشن میں ہی caches administration پر جائیں اور وہاں لینگویج cache کو ری جنریٹ کریں۔ اس کے بعد آپ کو فورم میں واپس آکر اپنے پروفائل میں بھی لینگویج کو Urdu پر سیٹ کرنا ہوگا۔ اب آپ کو کم از کم فورم کے تمام ٹیکسٹ اردو میں نظر آنے لگیں گے۔

3_pic6_1.jpg


3_pic7_1.jpg


:arrow: اگر آپ نے انگریزی phpbb سے انسٹالیشن کا آغاز کیا ہے تو آپ کو انسٹالیشن کے بعد ٹیسٹ فورم اور ٹیسٹ کٹیگری کے نام بھی انگریزی میں نظر آئیں گے۔ انہیں اردو عنوانات سے بدلنے کے لیے آپ کو ایڈمن پنیل کے Forum Admin سیکشن میں آنا ہوگا۔ یہاں آپ نہ صرف پہلے سے مودہ زمرہ جات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں بلکہ مزید زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر آپ کی فورم کی ذیلی فورم کے موڈ کے ساتھ انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔

chmod انسٹال کرنے کے بعد مزید مفید موڈز کا اضافہ

ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کے ڈیزائن کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس کے لیے خاص طور پر تیار کر دہ کئی موڈز کو اس میں شامل کرنے کے لیے اس کی فائلوں میں کسی قسم کی تبدیلی درکار نہیں ہوتی۔ اس کے لیے محض ان موڈ کی فائلوںً کا فورم کے فائل ایریا میں کاپی کر دینا کافی ہے۔ میں ان میں سے اٹیچمنٹ موڈ اور وژوئل کنفرمیشن موڈ کے استعمال کو خاص طور پر recommend کروں گا۔ اس کے علاوہ ڈاؤنلوڈ پیج (Download page) موڈ کے استعمال سے آپ کی فورم میں ایک ڈاؤنلوڈ سیکشن کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپک کیلنڈر کا موڈ بھی ہے جو کہ اگرچہ محفل فورم میں بھی موجود ہے لیکن ابھی تک کسی نے اسے استعمال نہیں کیا۔ chmod کے لیے ایک الگ سے آر ایس ایس فیڈ کا موڈ بھی ہے ۔ میں اسے اس لیے استعمال نہیں کیا تھا کہ اس میں تمام پوسٹ‌س کا ٹیکسٹ نہیں آتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اب یہ صورتحال بدل گئی ہو۔ بحرحال یہ موڈ بھی آؤٹ آف دی باکس اردو فورم کے لیے قابل استعمال نہیں ہوگا کیونکہ اس میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

اٹیچمنٹ موڈ

میں ذیلی فورم کے لیے اٹیچمنٹ موڈ کو بھی کچھ کسٹمائزیشن کے بعد ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ اس کی کچھ ایڈٹ فیلڈز میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا گیا ہے اور اس کی لینگیج فائلوں کے کچھ حصوں کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اٹیچمنٹ موڈ انسٹال کرنے کے لیے پہلے اس کی تمام فائلیں فورم کی روٹ میں کاپی کریں۔ اسکے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ پر جائیں۔ وہاں آپ کو اٹیچمنٹ موڈ کی انسٹالیشن کا پیج نظر آئے گا۔ اس کی انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو فورم کی روٹ سے install_att فولڈر ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو پوسٹ پیج پر فائل اٹیچمنٹ کی آپشن نظر آجائے گی۔

ٹاپک کیلنڈر اور ڈاؤنلوڈ پیج

آپ کی سہولت کی خاطر میں ان دونوں موڈز کو بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ ٹاپک کیلنڈر کی لینگویج فائل کا ترجمہ نامکمل ہے۔ اگر کوئی دوست اس کا ترجمہ مکمل کر لیں تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ بھی شیئر کر لیں۔ ٹاپک کیلنڈ کی انسٹالیشن کے کا پروسیجر بھی اٹیچمنٹ موڈ کی انسٹالیشن سے ملتا جلتا ہے۔ پہلے ٹاپک کیلنڈ کی فائلیں فورم کی روٹ میں کاپی کریں۔ اس کے بعد براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ کو وزٹ کریں اور ٹاپک کیلنڈر کی انسٹالیشن کو مکمل کریں اور آخر میں install_cal فولڈر کو ڈیلیٹ کر دیں۔

ڈاؤنلوڈ کے روابط

اردو پی ایچ پی بی بی کے لیے ذیلی فورم کے موڈ کا پری انسٹالڈ پیکج
ذیلی فورم کے موڈ کی یوزرز گائیڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے اٹیچمنٹ موڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے ٹاپک کیلنڈر
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے بصری تصدیق کا موڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے ڈاؤنلوڈ پیج کا موڈ

سپورٹ فورم

اگرچہ ذیلی فورم کے موڈ کے بارے میں اس فورم پر معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے لیکن میرا مشورہ ہوگا کہ پہلے ذیلی فورم کے موڈ کی اپنی سائٹ پر سپورٹ کو چیک کر لیں۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کو اپنے سوال کا جواب وہاں سے ہی مل جائے گا۔

حرف آخر

میں نے کوشش کی ہے کہ اردو کمیونٹی کو ایک بہتر فورم سوفٹویر فراہم کروں۔ جیسا کہ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کا استعمال قدرے پیچیدہ ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ جو بھی اسے کامیابی سے استعمال کریں وہ اپنے تجربات سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ سب لوگ ایک دوسرے کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ میری کوشش ہوگی کہ ذیلی فورم سے متعلق مزید معلومات فراہم کرتا رہوں۔

والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل
ڈائون لوڈ کر کے دیکھتا ہوں
پرورش لوح و قلم کی تاریخ میں آپ کا نام یقینا سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے
ایک صاحب جو اپنی تصویری اردو ویب سائٹ چلا رہے ہیں انہوں نے جب یونی کوڈ اردو سپورٹ کی بات کی تو میں نے آپ او ر محفل کا ذکر کردیا اور کہا کہ وہاں سے یہ سپورٹ مل جائے گی تو ان صاحب نے کہا کہ محفل والے اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں وہ کسی کو یہ سپورٹ مہیا نہیں کرتے وہ چاہتے ہیں کہ بس ہمیں اس منظر پر موجود رہیں کوئی دوسرا نہ ہو!
لیکن بخدا ۔۔۔۔ ان صاحب کا یہ تبصرہ اب تک کئی بار غلط ثابت ہو چکا ہے
جزا کم اللہ احسن الجزاء
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری کسی قسم کی اجارہ داری بھی ہے۔ :roll: :wink: :shock:

اگر کوئی صاحب اس فورم پر موجود انفارمیشن اور اوپن سورس سوفٹویر کی موجودگی میں بھی ایسی سوچ رکھتے ہیں تو پھر کیا کہا جا سکتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل ذرا اس مسئلہ کو دیکھیں

سرخ دائرہ میں وہ پیغامات ہیں جو اس موڈ کی اسٹالیشن سے پہلے کیے گئے
اور سبز دائرہ میں وہ ہیں جو بعد میں
حالانکہ آپ کی ہدایات کے مطابق لینگویج کیشے ریجنریٹ کرنے کے علاوہ بورڈ میں اردو کو منتخب کر لیا گییا تھا
اسی صورت میں کسی ایسے فورم پر جہاں پہلے سے بہت سے پیغامات اردو میں موجود ہوں اس موڈ کو کیسے انسٹال کیا جا سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

برادرم شاکر القادری، میں نے db/mysql4.php فائل میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور اس کے علاوہ .[eng:1c3de6f3f3]htaccess [/eng:1c3de6f3f3] فائل بھی اس ڈاؤنلوڈ پیکج میں شامل کر دی ہے۔ میں زحمت کی معذرت چاہتا ہوں۔ آپ چاہیں تو یہ پیکج دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں یا پھر مذکورہ فائل کو کھول کر اس کے کونٹینٹ کو ذیل کے کوڈ سے بدل دیں:

[syntax:1c3de6f3f3="php"]
<?php
/***************************************************************************
* mysql4.php
* -------------------
* begin : Saturday, Feb 13, 2001
* copyright : (C) 2001 The phpBB Group
* email : supportphpbb.com
*
* $Id: mysql4.php,v 1.5.2.1 2005/09/18 16:17:20 acydburn Exp $
*
***************************************************************************/

/***************************************************************************
*
* This program is free software; you can redistribute it and/or modify
* it under the terms of the GNU General Public License as published by
* the Free Software Foundation; either version 2 of the License, or
* (at your option) any later version.
*
***************************************************************************/

if(!defined("SQL_LAYER"))
{

define("SQL_LAYER","mysql4");

class sql_db
{

var $db_connect_id;
var $query_result;
var $row = array();
var $rowset = array();
var $num_queries = 0;
var $in_transaction = 0;

//
// Constructor
//
function sql_db($sqlserver, $sqluser, $sqlpassword, $database, $persistency = true)
{
$this->persistency = $persistency;
$this->user = $sqluser;
$this->password = $sqlpassword;
$this->server = $sqlserver;
$this->dbname = $database;

$this->db_connect_id = ($this->persistency) ? mysql_pconnect($this->server, $this->user, $this->password) : mysql_connect($this->server, $this->user, $this->password);

if( $this->db_connect_id )
{
if( $database != "" )
{
$this->dbname = $database;
$dbselect = mysql_select_db($this->dbname);

if( !$dbselect )
{
mysql_close($this->db_connect_id);
$this->db_connect_id = $dbselect;
}
}

if( $this->sql_unicode() )
mysql_query('set names utf8;', $this->db_connect_id);
return $this->db_connect_id;
}
else
{
return false;
}
}

//
// Other base methods
//
function sql_close()
{
if( $this->db_connect_id )
{
//
// Commit any remaining transactions
//
if( $this->in_transaction )
{
mysql_query("COMMIT", $this->db_connect_id);
}

return mysql_close($this->db_connect_id);
}
else
{
return false;
}
}

//
// Base query method
//
function sql_query($query = "", $transaction = FALSE)
{
//
// Remove any pre-existing queries
//
unset($this->query_result);

if( $query != "" )
{
$this->num_queries++;
if( $transaction == BEGIN_TRANSACTION && !$this->in_transaction )
{
$result = mysql_query("BEGIN", $this->db_connect_id);
if(!$result)
{
return false;
}
$this->in_transaction = TRUE;
}

$this->query_result = mysql_query($query, $this->db_connect_id);
}
else
{
if( $transaction == END_TRANSACTION && $this->in_transaction )
{
$result = mysql_query("COMMIT", $this->db_connect_id);
}
}

if( $this->query_result )
{
unset($this->row[$this->query_result]);
unset($this->rowset[$this->query_result]);

if( $transaction == END_TRANSACTION && $this->in_transaction )
{
$this->in_transaction = FALSE;

if ( !mysql_query("COMMIT", $this->db_connect_id) )
{
mysql_query("ROLLBACK", $this->db_connect_id);
return false;
}
}

return $this->query_result;
}
else
{
if( $this->in_transaction )
{
mysql_query("ROLLBACK", $this->db_connect_id);
$this->in_transaction = FALSE;
}
return false;
}
}

//
// Other query methods
//
function sql_numrows($query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

return ( $query_id ) ? mysql_num_rows($query_id) : false;
}

function sql_affectedrows()
{
return ( $this->db_connect_id ) ? mysql_affected_rows($this->db_connect_id) : false;
}

function sql_numfields($query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

return ( $query_id ) ? mysql_num_fields($query_id) : false;
}

function sql_fieldname($offset, $query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

return ( $query_id ) ? mysql_field_name($query_id, $offset) : false;
}

function sql_fieldtype($offset, $query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

return ( $query_id ) ? mysql_field_type($query_id, $offset) : false;
}

function sql_fetchrow($query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

if( $query_id )
{
$this->row[$query_id] = mysql_fetch_array($query_id, MYSQL_ASSOC);
return $this->row[$query_id];
}
else
{
return false;
}
}

function sql_fetchrowset($query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

if( $query_id )
{
unset($this->rowset[$query_id]);
unset($this->row[$query_id]);

while($this->rowset[$query_id] = mysql_fetch_array($query_id, MYSQL_ASSOC))
{
$result[] = $this->rowset[$query_id];
}

return $result;
}
else
{
return false;
}
}

function sql_fetchfield($field, $rownum = -1, $query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

if( $query_id )
{
if( $rownum > -1 )
{
$result = mysql_result($query_id, $rownum, $field);
}
else
{
if( empty($this->row[$query_id]) && empty($this->rowset[$query_id]) )
{
if( $this->sql_fetchrow() )
{
$result = $this->row[$query_id][$field];
}
}
else
{
if( $this->rowset[$query_id] )
{
$result = $this->rowset[$query_id][0][$field];
}
else if( $this->row[$query_id] )
{
$result = $this->row[$query_id][$field];
}
}
}

return $result;
}
else
{
return false;
}
}

function sql_rowseek($rownum, $query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

return ( $query_id ) ? mysql_data_seek($query_id, $rownum) : false;
}

function sql_nextid()
{
return ( $this->db_connect_id ) ? mysql_insert_id($this->db_connect_id) : false;
}

function sql_freeresult($query_id = 0)
{
if( !$query_id )
{
$query_id = $this->query_result;
}

if ( $query_id )
{
unset($this->row[$query_id]);
unset($this->rowset[$query_id]);

mysql_free_result($query_id);

return true;
}
else
{
return false;
}
}

function sql_error()
{
$result['message'] = mysql_error($this->db_connect_id);
$result['code'] = mysql_errno($this->db_connect_id);

return $result;
}

function sql_unicode()
{
$result = mysql_query('select version();', $this->db_connect_id);
$result_array = mysql_fetch_array($result);
$mysql_version = substr($result_array[0], 0, 3);
return ($mysql_version >= 4.1);
}

} // class sql_db

} // if ... define

?>
[/syntax:1c3de6f3f3]

اور اپنی فورم کی روٹ میں .htaccess فائل کریٹ کرکے اس میں ذیل کی دو لائنیں ڈال دیں:

کوڈ:
PHP_VALUE mbstring.internal_encoding UTF-8
PHP_VALUE mbstring.func_overload 7

اس کے بعد بتائیں کہ کیا بنا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ نبیل
اب وہ مسئلہ درست ہو گیا ہے اور موڈ کی انسٹالیشن سے پہلے کے لکھے گئے پیغامات جو اردو میں تھے قابل خواندگی ہو گئے ہیں
باقی ایک دوروز اور لوکل ہوسٹ پر اطمینان کر لینے کے بعد القلم پر ایپلائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی!
آپ کی اردو کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں، آپ کو تو جدید بابائے اردو کا خطاب ملنا چاہیے۔

بہرحال بہت شکریہ میں اپنا ڈیرہ فورم اپڈیٹ کر لیا ہے ابھی تک کوئی پرابلم سامنے نہیں آئی آگے دیکھیئے کیا ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست منیر طاہر۔ اب آپ اس کی ذیلی زمرہ جات تشکیل دینے کی فیچر بھی ٹیسٹ کرکے دیکھیں۔ اس کی موڈ اصل خصوصیت یہی ہے۔ میں نے بھی اس کا استعمال اس لیے شروع کیا تھا کہ فورم کے صفحہ اول کی طوالت بڑھتی جا رہی تھی۔

نیٹ کے بابائے اردو تو ملتان کے ایک پپو بچے خود کو قرار دے چکے ہیں۔ :p
 

دوست

محفلین
:lol: :lol: :lol:
سر جی آپ جانتے بھی ہیں کہ انھیں متفقہ قرارداد کے ذریعے "بچہ ہائے اردو" کے عہدے سے نوازا گیا تھا بعد میں۔
:D :D
 

شاکرالقادری

لائبریرین
class_search.php ۔۔۔۔۔۔ فائل ایرر

نبیل بھائی متوجہ ہوں!
کیٹگری ہسٹری موڈ کی ٹیسٹنگ کے دوران یہ ایرر سامنے آیا ہے۔
1۔۔۔۔۔ آپ کی آخری آمد کے بعد کے خطوط
2۔۔۔۔ اپنے خطوط دیکھیے
3۔۔۔۔ شاکرالقادی کے تمام خطوط تلاش کیجئے
4۔۔۔۔ جن خطوط کے جوابات نہیں دیے گئے
ان تمام آپشنز پر کلک کرنے کے بعد یہ ایرر میسیج آتا ہے
Fatal error: Cannot access empty property in C:\wamp\www\includes\class_search.php on line 690
براہ کرم
کلاس ۔۔۔۔ سرچ فائل ایرر کی درستی میں مدد دیں ۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
بلکہ اس بگ کو فکس کرنے کے بعد ڈاٶن لوڈ پیکیج کو اپ دیٹ کر دیں اور یہ فائل علیحدہ سے بھی مہیا فرمائیں تاکہ جنہوں نے پیکج پہلے سے ڈائون لوڈ کر رکھا ہے وہ اپنے پیکج کو اپ ڈیٹ کر لیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر القادری، میں اس ایرر کو اپنی انسٹالیشن پر re-produce نہیں کر پا رہا ہوں۔ آپ ایڈمن سیکشن میں General Admin کے نیچے Rebuild Search چلا کر دیکھیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی!
خیر میرے ہاں تو یہ معاملہ اس طرح درست ہو گیا ہے کہ میں نے مطلوبہ فائل ۔۔۔۔ کلاس ۘ۔۔ سرچ
پہلے والے پیکیج جو میں نے آپ ہی کے بتائے ہوئے ایک لنک پر سے ڈائوں لوڈ کیا تھا میں سے اٹھا کر موجودہ پیکیج کی مططلوبہ ڈائریکٹری میں رکھ دی
پوسٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ باقی صاحبان جنہوں نے اس پیکج کو ڈائون لوڈ کیا ہے اگر انہیں بھی یہ مسئلہ پیش آجائے تو اس کا حل موجود ہو

2 ۔۔۔۔۔ تازہ ترین مسئلہ جو پیش آرہا ہے وہ یہ ہے
آپ کو زحمت تو ہوگی
القلم پر ایک پوسٹ کر کے دیکھیں وہاں اردو ایڈیٹر تو ٹھیک نمدار ہو رہا ہے لیکن ڈیفالٹ سبز کلر والا ٹیکسٹ بکس جس میں اردو لکھی جاتے ہے وہ ڈ س ایبل ہے اور صرف انگریزی متن ٹائپ کیا جا سکتا ہے
ہر چند کہ تین چار دفعہ یہ اطمینان کر لیا ہے کہ کوئی فائل اپلوڈ ہونے سے رہ نہ گئی ہو
لیکن یہ میرے لوکل ہوسٹ پر درست کام کر رہا ہے
اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ :?:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، میں نے دیکھا ہے کہ القلم پر کسی ٹیکسٹ ایریا میں ویب پیڈ انٹگریشن کام نہیں کر رہی۔ پہلے چیک کریں کہ آیا سب سلور ٹمپلیٹ میں ویب پیڈ کی فائلیں UrduEditor.js اور UrduEditor.css موجود ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد ایڈمن پینل میں template cache کو بھی ری جنریٹ کرکے دیکھیں۔
 

پاکستانی

محفلین
بابائے اردو کے بارے میں شاکر بھائی نے وضاحت کر دی ہے۔

نبیل بھائی میرے فورم میں میں ذیلی فورم سوائے ایڈمن سائن کے نظر نہیں آ رہے اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
پاکستانی!
اس بات کا تعلق یوزرز پرمشن سے ہے
آپ اپنے ایڈمن پینل میں سے
auth ____ Managment کے ذریعہ گیسٹ یوزر اور رجسٹرڈ یوزر کو یہ اجازت فراہم کر سکتے ہیں
ویسے بابائے اردو کو چاہیئے کہ وہ اس کی ایسی سیٹنگ بنا دیں کہ یہ اجازت نامے بطور ڈیفالٹ منتخب ہو جایا کریں :idea:
 

پاکستانی

محفلین
مجھے سے رجسٹر یوزر کی سیٹنگ نہیں ہو رہی، گیسٹ میں ذیلی فورم نظر آتے ہیں مگر جوں ہی یوزر سائن ان ہوتے ہیں ذیلی فورم غائب ہو جاتے ہیں، معاملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
untitledcn3.jpg

none کو میں بار بار custom کرتا ہوں مگر یہ ہو ہی نہیں رہا۔
custom کر کے ارسال پر کلک کرتا ہوں مگر وہی ڈھاک کے تین پات دوبارہ خود ہی یہ none پر آ جاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
ڈھاک کے تین پات جناب
(باقی سائیں بتائیں گے مجھے تو یہی غلطی لگی آپ کی پوسٹ میں)
:D :D :D :D
 
Top