نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میری جانب سے تمام دوستان محفل کو گزری ہوئی عید اور آیا ہوا نیا سال مبارک۔ اللہ تعالی آپ سب کو آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ سب کو آپ کے نیک ارادوں میں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
میری جانب سے ان مبارکوں کی تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ میں آپ کی خدمت میں عید اور نئے سال کا تحفہ پیش کرنا چاہتا تھا۔ یہ تحفہ اردو phpbb فورم کے لیے ذیلی فورم (chmod) کا پری انسٹالڈ پیکج ہے جس سے آپ کی اردو فورم میں بہت سی نئی اور مفید فیچرز کا اضافہ ہوجائے گا۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اس موڈ کی انسٹالیشن اور اس کے استعمال کے بارے میں تفاصیل سے آگاہ کروں گا۔ chmod کے بارے میں تمام تفاصیل کا احاطہ ایک پوسٹ میں ممکن نہیں ہے اور میری کوشش رہے گی کہ اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا رہوں۔
محفل فورم پر ذیلی فورم کا موڈ (category hierarchy mod) کا ورژن 2.1.6 استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کہنے کو تو ایک موڈ ہے لیکن اصل میں یہ phpbb کا مکمل طور پر نئے سرے سے لکھا گیا انجن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام phpbb پر چلنے والے موڈ اس پر کام نہیں کرتے اور انہیں قابل استعمال بنانے کے لیے کچھ نہ کچھ ترامیم کرنی پڑتی ہیں۔ خود ذیلی فورم کے موڈ کا شامل کرنا خاصا طویل اور دقت طلب کام ہے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ category hierarchy mod یا chmod کی سائٹ سے وہ تیار شدہ پیکج ڈاؤنلوڈ کر لیا جائے جس میں phpbb میں یہ موڈ شامل ہوتا ہے۔ اور اس کے بعد کسی اور موڈ کو اس میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ میں کم و بیش ایسا ہی ایک تیار شدہ پیکج متعارف کروا رہا ہوں جس میں phpbb میں chmod کے علاوہ کئی اور موڈ بھی شامل ہیں۔ اس پوسٹ میں میں اس پیکج کو انسٹال کرنے کے بارے میں تفاصیل پیش کروں گا۔
پی ایچ پی بی بی اور ذیلی فورم کا موڈ (phpbb with category hierarchy mod)
پی ایچ پی بی بی غالباً مقبول ترین اوپن سورس فورم سوفٹویر ہے۔ لیکن جدید اور کمرشل فورم سوفٹویر کے مقابلے میں اس کی فیچرز کافی کم ہیں اور ویب پر یہ زیادہ سیکیور بھی نہیں تصور کیا جاتا۔ جبکہ سادہ phpbb میں ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کے اضافے سے اس میں نہ صرف کئی اچھی فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کی سیکیورٹی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ chmod کے اضافے سے ذیلی زمرہ جات (sub-forums) بنانے کے علاوہ کئی اور مفید فیچرز کا اضافہ بھی ہو جاتا ہے، مثلاً:
۔ پوسٹ آئکون
۔ ایک نیا authorization سسٹم
۔ کسی موجودہ سٹائل پر مبنی سب ٹمپلیٹ بنانے کی سہولت
پری انسٹالڈ پیکج میں محفل فورم کےموڈ
اس پری انسٹالڈ پیکج کے ساتھ بونس کے طور پر آپ کو محفل فورم میں استعمال پونے والے کئی موڈ بھی مل جائیں گے۔ ان میں سے چند کی لسٹ کی ذیل میں ہے؛
- بی بی کوڈ باکس، یہ میرا اپنا سٹینڈرڈ بی بی کوڈ باکس کا ترمیم کردہ ورژن ہے، جس میں انگریزی اور عربی بی بی کوڈ شامل ہیں
- آل میڈیا بی بی کوڈ باکس ایڈ ان، جس کے استعمال سے آپ کئی ویڈیو ہوسٹس جیسے کہ یوٹیوب وغیرہ کا کونٹینٹ فورم پر پوسٹ کر سکتے ہیں
- آر ایس ایس فیڈ کی سکرپٹ، اس کے علاوہ ہر فورم اور اس کے ذیلی زمرہ جات کے ناموں کے ساتھ ان کے فیڈ کے گرافک لنک
- پچھلے ٣٠ منٹ، ایک گھنٹے، دو گھنٹے وغیرہ میں ارسال کردہ پیغامات
میں نے ارادہ تو یہ کیا تھا کہ محفل فورم کے میں استعمال ہونے والے تمام موڈ اس پری انسٹالڈ پیکج میں شامل کر دوں لیکن ان میں سے کئی موڈز شامل کرنے کے لیے ڈیٹابیس میں تبدیلیاں درکار ہوتی ہیں جیسے کہ آئی ایم پورٹل وغیرہ۔ مجھے کبھی فرصت ملی تو میں ان تمام موڈز کو شامل کرنے کے لیے ایک سکرپٹ لکھوں گا جس سے یہ تمام موڈ بھی از خود انسٹال کرنا ممکن ہوجائے گا۔ فی الحال میں انہیں الگ سے فورم میں شامل کرنے کی ہدایات فراہم کر دوں گا۔
نوٹ
ذیلی فورم کے موڈ پر مبنی یہ پیکج تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اسے مکمل طور پر ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ آپ سے درخواست ہے کہ پہلے اس پیکج کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کرکے اس کی functionality کا جائزہ لے لیں۔ اگر آپ اسے اپنے ویب سرور پر استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں تو برائے مہربانی اپنا پورا ڈیٹا بیک اپ کر لیں تاکہ کسی پرابلم کی صورتحال میں پرانی فورم کو ریسٹور کیا جا سکے۔
ذیلی فورم کے موڈ کی یوزر گائیڈ
ایک اور بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ ذیلی فورم کے موڈ پر مبنی فورم کا ایڈمن سیکشن استعمال میں عام phpbb سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے اسے استعمال کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر میں chmod کی بنیادی ڈاکومنٹیشن کو بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ ایک مرتبہ اس ڈاکومنٹ کو ضرور غور سے پڑھ لیں۔
Pre-requisites
اردو فورم کے لیے ذیلی فورم کا موڈ انسٹال کرنے کے لیے سسٹم ریکوائرمنٹس وہی ہیں جو کہ اردو فورم کے لیے ہیں۔
انسٹالیشن
chmod کے پری انسٹالڈ پیکج کے استعمال کا طریقہ ذیل میں ہے:
پہلے عام phpbb کو انسٹال کیا جائے۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ اردو پی ایچ بی بی پیکج phpbb 2.0.20 پر مبنی ہے جبکہ یہاں پیش کردہ پری انسٹالڈ پیکج میں phpbb 2.0.21 استعمال ہوئی ہوئی ہے۔ ویسے تو انگریزی phpbb 2.0.21 کو انسٹال کرنے کے بعد بھی مذکورہ پری انسٹالڈ پیکج انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن اس میں مسئلہ صرف اتنا ہے کہ اس انسٹالیشن کے آخر میں انگریزی بطور ڈیفالٹ لینگویج کے منتخب ہوئی ہوتی ہے اور ٹیسٹ فورم اور ٹیسٹ کٹیگری کے نام انگریزی میں ظاہر ہوتے ہیں جنہیں خود سے اردو میں کرنا پڑتاہے۔ اگر اردو phpbb سے انسٹالیشن شروع کی جائے تو آخر میں یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بہرحال اردو phpbb سوفٹویر جب تک اپڈیٹ ہوتا ہے، آپ ذیل کی ہدایات پر عمل کرکے مذکورہ پری انسٹالڈ پیکج استعمال کر سکتے ہیں۔
اوپر کے سٹیپ میں انسٹال ہوئی ہوئی فورم کی config.php کو چھوڑ کر باقی تمام فائلوں کو ڈیلیٹ کر دیں اور فورم کی روٹ میں ذیلی فورم کے موڈ کے پری انسٹالڈ پیکج کی فائلیں کاپی کر دیں۔
اب اپنے ویب براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ کو وزٹ کریں۔ آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق سکرین نظر آئے گی۔ یہاں اپنا ایڈمن یوزر نیم اور پاسورڈ اینٹر کریں۔
اس سے اگلی سکرین میں آپ سے انسٹالیشن کے پراسیس کو آگے بڑھانے کے لیے کہا جائے گا۔ یہاں Proceed پر کلک کریں۔
اگلی سکرین میں آپ سے چند سرور سیٹنگز کے بارے میں پوچھا جائے گا اور اس سے متعلقہ ڈیفالٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔ اپ انہی ڈیفالٹ کو منتخب کرلیں۔
اس کے بعد انسٹالیشن پروگرام ڈیٹابیس میں ضروری تبدیلیاں کرے گا اور آخر میں آپ کو بورڈ پر واپس جانے کا کہے گا۔
جب آپ بورڈ پر واپس جانے کی کوشش کریں گے تو آپ سے install_cat فولڈر کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا جائے گا۔ آپ اپنی فورم کی روٹ سے اس فولڈر کو ڈیلیٹ کر دیں اور اسکے بعد دوبارہ فورم کی روٹ کو وزٹ کریں۔ یہاں آپ سے دوبارہ آپ کا ایڈمن یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھا جائے گا۔
اس مرحلے پر آپ کی فورم ذیلی فورم کے موڈ کے ساتھ انسٹال ہو چکی ہے۔ اگر آپ نے اسے انگریزی phpbb پر انسٹال کیا ہے تو اب آپ کو اس میں اردو سیٹ اپ کرنے کے لیے فورم کے ایڈمن سیکشن میں جا کر چند تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ سب سے پہلے configuration+ میں جا کر وہاں configuration اورپھر انٹرنیشنلائزیشن پر کلک کریں۔ وہاں جا کر بورڈ کی ڈیفالٹ لینگویج کو Urdu پر سیٹ کر دیں۔ ابھی آپ کو بورڈ میں اردو دیکھنے کے لیے چند اور کام بھی کرنے ہوں گے۔
پہلے configuration+ سیکشن میں ہی caches administration پر جائیں اور وہاں لینگویج cache کو ری جنریٹ کریں۔ اس کے بعد آپ کو فورم میں واپس آکر اپنے پروفائل میں بھی لینگویج کو Urdu پر سیٹ کرنا ہوگا۔ اب آپ کو کم از کم فورم کے تمام ٹیکسٹ اردو میں نظر آنے لگیں گے۔
اگر آپ نے انگریزی phpbb سے انسٹالیشن کا آغاز کیا ہے تو آپ کو انسٹالیشن کے بعد ٹیسٹ فورم اور ٹیسٹ کٹیگری کے نام بھی انگریزی میں نظر آئیں گے۔ انہیں اردو عنوانات سے بدلنے کے لیے آپ کو ایڈمن پنیل کے Forum Admin سیکشن میں آنا ہوگا۔ یہاں آپ نہ صرف پہلے سے مودہ زمرہ جات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں بلکہ مزید زمرہ جات اور ان کے ذیلی زمرہ جات بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر آپ کی فورم کی ذیلی فورم کے موڈ کے ساتھ انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔
chmod انسٹال کرنے کے بعد مزید مفید موڈز کا اضافہ
ذیلی فورم کے موڈ (chmod) کے ڈیزائن کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس کے لیے خاص طور پر تیار کر دہ کئی موڈز کو اس میں شامل کرنے کے لیے اس کی فائلوں میں کسی قسم کی تبدیلی درکار نہیں ہوتی۔ اس کے لیے محض ان موڈ کی فائلوںً کا فورم کے فائل ایریا میں کاپی کر دینا کافی ہے۔ میں ان میں سے اٹیچمنٹ موڈ اور وژوئل کنفرمیشن موڈ کے استعمال کو خاص طور پر recommend کروں گا۔ اس کے علاوہ ڈاؤنلوڈ پیج (Download page) موڈ کے استعمال سے آپ کی فورم میں ایک ڈاؤنلوڈ سیکشن کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپک کیلنڈر کا موڈ بھی ہے جو کہ اگرچہ محفل فورم میں بھی موجود ہے لیکن ابھی تک کسی نے اسے استعمال نہیں کیا۔ chmod کے لیے ایک الگ سے آر ایس ایس فیڈ کا موڈ بھی ہے ۔ میں اسے اس لیے استعمال نہیں کیا تھا کہ اس میں تمام پوسٹس کا ٹیکسٹ نہیں آتا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اب یہ صورتحال بدل گئی ہو۔ بحرحال یہ موڈ بھی آؤٹ آف دی باکس اردو فورم کے لیے قابل استعمال نہیں ہوگا کیونکہ اس میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
اٹیچمنٹ موڈ
میں ذیلی فورم کے لیے اٹیچمنٹ موڈ کو بھی کچھ کسٹمائزیشن کے بعد ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ اس کی کچھ ایڈٹ فیلڈز میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا گیا ہے اور اس کی لینگیج فائلوں کے کچھ حصوں کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اٹیچمنٹ موڈ انسٹال کرنے کے لیے پہلے اس کی تمام فائلیں فورم کی روٹ میں کاپی کریں۔ اسکے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ پر جائیں۔ وہاں آپ کو اٹیچمنٹ موڈ کی انسٹالیشن کا پیج نظر آئے گا۔ اس کی انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو فورم کی روٹ سے install_att فولڈر ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو پوسٹ پیج پر فائل اٹیچمنٹ کی آپشن نظر آجائے گی۔
ٹاپک کیلنڈر اور ڈاؤنلوڈ پیج
آپ کی سہولت کی خاطر میں ان دونوں موڈز کو بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ ٹاپک کیلنڈر کی لینگویج فائل کا ترجمہ نامکمل ہے۔ اگر کوئی دوست اس کا ترجمہ مکمل کر لیں تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ بھی شیئر کر لیں۔ ٹاپک کیلنڈ کی انسٹالیشن کے کا پروسیجر بھی اٹیچمنٹ موڈ کی انسٹالیشن سے ملتا جلتا ہے۔ پہلے ٹاپک کیلنڈ کی فائلیں فورم کی روٹ میں کاپی کریں۔ اس کے بعد براؤزر کے ذریعے فورم کی روٹ کو وزٹ کریں اور ٹاپک کیلنڈر کی انسٹالیشن کو مکمل کریں اور آخر میں install_cal فولڈر کو ڈیلیٹ کر دیں۔
ڈاؤنلوڈ کے روابط
اردو پی ایچ پی بی بی کے لیے ذیلی فورم کے موڈ کا پری انسٹالڈ پیکج
ذیلی فورم کے موڈ کی یوزرز گائیڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے اٹیچمنٹ موڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے ٹاپک کیلنڈر
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے بصری تصدیق کا موڈ
ذیلی فورم کے موڈ کے لیے ڈاؤنلوڈ پیج کا موڈ
سپورٹ فورم
اگرچہ ذیلی فورم کے موڈ کے بارے میں اس فورم پر معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے لیکن میرا مشورہ ہوگا کہ پہلے ذیلی فورم کے موڈ کی اپنی سائٹ پر سپورٹ کو چیک کر لیں۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کو اپنے سوال کا جواب وہاں سے ہی مل جائے گا۔
حرف آخر
میں نے کوشش کی ہے کہ اردو کمیونٹی کو ایک بہتر فورم سوفٹویر فراہم کروں۔ جیسا کہ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کا استعمال قدرے پیچیدہ ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ جو بھی اسے کامیابی سے استعمال کریں وہ اپنے تجربات سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ سب لوگ ایک دوسرے کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ میری کوشش ہوگی کہ ذیلی فورم سے متعلق مزید معلومات فراہم کرتا رہوں۔
والسلام