اردو لائبریری سعودیہ میں بلاک

نایاب

لائبریرین
شمشاد، نایاب اور دوسرے ارکانِ لائبریری جو سعودیہ یا امارات میں ہیں: کیا آپ یاد کر کے بتا سکتے ہیں کہ آخری دفعہ کب اردو لائبریری اور سکین صفحوں والی سائٹ کھل رہی تھی اور کب پہلی دفعہ بلاک نظر آئ؟ شکریہ

السلام علیکم
محترم زیک جی
مجھے یاد ہے کہ
آخری مرتبہ 4 آگست کو کھل رہی تھی ۔
پانچ آگست کو ممنوع کا پیغام شروع ہو گیا تھا ۔
نایاب
 

طالوت

محفلین
عمومی طور پر جن کتب میں اصفیاء کے تذکرے ہوں وہ سعودی عرب میں ممنوع ہوتی ہیں۔ لائبریری بھی شاید ایسی ہی کسی پابندی کی زد میں آئی ہو۔
ملا کی دوڑ مسجد تک ;)
حضرت بہت سی ایسی سائٹس بھی بلاک ہیں جن کا صوفیا سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔
کہہ چکا ہوں لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
آج پھر سے کہہ دیا ہے۔
آپ کے پاس بھی یہاں کا ربط ہے، آپ بھی انہیں کہہ سکتے ہیں۔
جو مرضی کر لیں ۔ وہ تو جواب تک نہیں دیتے پتا نہیں "ان بلاک" کیسے کریں گے۔
عرب حکومتوں کا بھی دماغ خراب ہے۔
اس میں کیا شک ہے ؟ بلکہ حکومتیں کہیں کی بھی ہوں سب کا یہی حال ہے ۔
-
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
عجیب ہیں یہ عرب بھی بھلا ہماری بے ضرر سی سائٹ انہیں کیا کہہ رہی تھی !

السلام علیکم
شگفتہ بہنا
عجیب ہی نہیں غریب بھی ہیں ۔
اکثر عقل سے پیدل ۔
ڈبل زیرو سر پر سجائے
چاہیں تو ہاتھی کو نکل جانے دیں ۔
اور دل نہ چاہے تو پونچھ بھی روک لیں ۔
بس اک ہی جواب ہوتا ہے ان کا " امر ملکی "
نایاب
 

طالوت

محفلین
"امر ملکی"
جواب خاصا معقول ہے ۔ اس بات کا تو کسی بھی حکومت کو حق ہے کہ وہ اپنے قوانین کی مناسبت سے کسی بھی چیز پر پابندی لگا لیں ۔ مگر یہاں یہ پابندی غیر ضروری اسلئے ہے کہ اس لائبریری سے ان کے کسی قانون کی براہ راست خلاف ورزی نہیں ہوتی ۔
اور تقریبا ہر ملک کا یہی حال ہے ۔ حتٰی کہ یورپ میں بھی یہی کچھ ہے اور ایشائی ممالک خصوصا اسلامی ممالک بشمول پاکستان ، ایران، افغانستان اور خلیجی ممالک کا تو جواب نہیں ۔
وسلام
 

زیک

مسافر
متحدہ عرب امارات میں سنا ہے کہ اتصلات سے لائبریری بلاک ہے مگر دوسرے انٹرنیٹ پرووائڈر Du پر نہیں۔ کیا آپ یہ چیک کر سکتے ہیں؟

دوسرے سنا ہے کہ امارات میں اگر زیادہ لوگ انہیں ان‌بلاک کرنے کا کہیں تو ممکن ہے کہ سائٹ کو کھول دیا جائے۔
 

طالوت

محفلین
شاید ایسا ہو ۔ امارت والوں کے بارے میں سنا ہے کہ وہاں کانوں میں سیسہ اس قدر نہیں ۔ اب یہ امارات والے دوست ہی بتا سکتے ہیں ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
زیک کیا یہ ممکن ہے کہ ہم وقتی طور پر اپنی اردو لائبریری کا نام اور پتہ بدل لیں اور سارا مواد ادھر منتقل کر دیں۔
 

مکی

معطل
شمشاد صاحب اتنی ٹینشن کیوں لے رہے ہیں، وہاں ایسا کون سا شخص ہے جو پراکسی استعمال نہیں کرتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
مکی بھائی بات یہ ہے کہ میں دفتر میں‌ پراکسی استعمال نہیں کر سکتا البتہ لائبریری کی سائیٹ کھل رہی تھی جو اب نہیں کھل رہی۔
 

مکی

معطل
کیا پراکسی استعمال کرنا اتنا محفوظ اور آسان ہے؟

محفوظ کا پتہ نہیں البتہ وہاں پراکسی کا استعمال عام ہے، اور وجہ یہی ہے جو اس وقت ہمیں درپیش ہے یعنی خامخواہ ویب سائٹس کو بلاک کرنا، گوگل کی اکثر خدمات وہاں پر بلاک ہیں جیسے اورکٹ وغیرہ..

مجھے یاد ہے ڈبین پراجیکٹ پر میرے تراجم کا صفحہ شاید اس لیے بلاک کردیا گیا تھا کیونکہ میں وہاں ترجمہ کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے زیادہ جانے لگا تھا.. اب بتائیے اس کا کیا تک بنتا ہے!؟

یہی وجہ ہے کہ لوگ پراکسی زیادہ استعمال کرتے ہیں..
 

masterrose

محفلین
محفوظ کا پتہ نہیں البتہ وہاں پراکسی کا استعمال عام ہے، اور وجہ یہی ہے جو اس وقت ہمیں درپیش ہے یعنی خامخواہ ویب سائٹس کو بلاک کرنا، گوگل کی اکثر خدمات وہاں پر بلاک ہیں جیسے اورکٹ وغیرہ..

مجھے یاد ہے ڈبین پراجیکٹ پر میرے تراجم کا صفحہ شاید اس لیے بلاک کردیا گیا تھا کیونکہ میں وہاں ترجمہ کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے زیادہ جانے لگا تھا.. اب بتائیے اس کا کیا تک بنتا ہے!؟

یہی وجہ ہے کہ لوگ پراکسی زیادہ استعمال کرتے ہیں..

پراکسی کا کیا مطلب ہے اور سے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے
 

dxbgraphics

محفلین
متحدہ عرب امارات میں سنا ہے کہ اتصلات سے لائبریری بلاک ہے مگر دوسرے انٹرنیٹ پرووائڈر du پر نہیں۔ کیا آپ یہ چیک کر سکتے ہیں؟

دوسرے سنا ہے کہ امارات میں اگر زیادہ لوگ انہیں ان‌بلاک کرنے کا کہیں تو ممکن ہے کہ سائٹ کو کھول دیا جائے۔

میں نے تین چار بار ان بلاک فارم بھیجا ہے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔ نہ ایم میل پر اور نہ ہی موبائل پر۔ اتصالات دیرہ دبئی اور بردبئی میں زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ گرینز اور دوسرے ایریا وہاں پر ڈو کی سروس ہے انہوں نے کسی بھی سائٹ کو بلاک نہیں کیا
 
Top