اردو لائبریری سعودیہ میں بلاک

باذوق

محفلین
السلام علیکم
محترم زیک جی
مجھے یاد ہے کہ
آخری مرتبہ 4 آگست کو کھل رہی تھی ۔
پانچ آگست کو ممنوع کا پیغام شروع ہو گیا تھا ۔
نایاب
میں نایاب کی تائید کرنا چاہوں گا۔ میں نے لائیبریری سائیٹ ہفتہ یا اتوار (یکم / 2 اگست) کو چیک کی تھی تو برابر کھل رہی تھی۔ ابھی دوسرے ہفتہ سے بلاک بتا رہا ہے۔
مکی بھائی بات یہ ہے کہ میں دفتر میں‌ پراکسی استعمال نہیں کر سکتا البتہ لائبریری کی سائیٹ کھل رہی تھی جو اب نہیں کھل رہی۔
شمشاد بھائی نے درست کہا۔
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ دفتر میں پراکسی استعمال نہیں کی جا سکتی۔
اور سننے میں آیا ہے کہ گھر پر بھی (اگر آفاق شامل کا کنکشن ہو) اگر مسلسل پراکسی استعمال کی جائے تو نیٹ کنکشن ایس ٹی سی والے ڈس ایبل کر دیتے ہیں۔ اس کا تجربہ ہمارے پڑوسی کو ہوا ہے جو کہ اب go چلا رہے ہیں۔
 
جیسبادی

محفلین
کسی صاحب کو اس کتب خانہ بارے مصدقہ معلومات ہوں تو وکیپیڈیا پر اس مضموں "اردو ویب لائبریری" میں اضافہ کر دیوے۔
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم
یہ لائبریری کی سائٹ ہمارے آفس کے نیٹ ورک پر بھی بین کر دی گئی ہے: اور وہاں یہ لکھا آرہا ہے:
The requested URL is blocked due to the web filtering policy. If you feel this URL has been blocked in error please file a Help ticket with the URL, Category and Ticket ID Number displayed below.

Time: Mon Aug 24 10:57:46 2009
URL: www.urdulibrary.org
Category: Adult/Sexually Explicit

ہمارے آفس کا انٹرا نیٹ ورک تقریبا پوری دنیا میں‌موجود ہے ۔
اب یہ نہیں معلوم کہ انہوں‌نے اس سائٹ کو کس طرح اس کیٹیگری میں ڈالا ہے۔

ممکن ہے سعودیہ میں‌بھی کچھ ایسا ہی دیکھا گیا ہو

اسی طرح ایک اور اردو سائٹ بھی بلاک ہے: جوعمران القادری بھائی کے دستخط میں بتائی گئی ہے:
The requested URL is blocked due to the web filtering policy. If you feel this URL has been blocked in error please file a Help ticket with the URL, Category and Ticket ID Number displayed below.

Time: Mon Aug 24 11:00:55 2009
URL: www.urduteacher.0fees.net
Category: Hacking
 
زیک

مسافر
فرخ کیا آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے نیٹورک پر کونسی بلاکنگ سافٹویر یا لسٹ استعمال ہو رہی ہے؟ دوسرے لائبریری سائٹ‌پر تو کوئ adult یا sexually explicit مواد نہیں۔ کیا آپ اس سلسلے میں help ticket فائل کر سکتے ہیں؟
 
جی جناب، اسکا فائر وال کا نام ہے Check Point
اور ھیلپ ٹکٹ پہلی فرصت میں ہی کروں گا، انشاءاللہ
 
فاتح

لائبریرین
بیک وقت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لائبریری سائٹ کا بلاک ہونا اور خصوصاً فرخ صاحب کے مراسلے کے بعد یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ کسی کمیونٹی نے اردو لائبریری کو یو آر ایل "بلیک لسٹ" میں شامل کیا ہے اور اس کمیونٹی کی بلیک لسٹ کو باقی منظم فہرستوں میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ چونکہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں یو آر ایل ان سیاہ فہرستوں میں شامل ہوتے ہیں‌لہٰذا کسی ادارے کے لیے ان تمام کو ایک ایک کر کے ویریفائی کرنا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر ویب کانٹینٹ فلٹرنگ سافٹویئر میں رپورٹ بیک کا آپشن ہوتا ہے تا کہ صارفین اس ادارے کو مطلع کر سکیں۔ اب یہ ان اداروں کی ہٹ دھرمی کہلائے گی بلکہ اکثر اوقات افرادی قوت میں کمی کے باعث وہ ان رپورٹس پر بھی ان یو آر ایل کو دیکھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔
اکثر اوقات اس کا سادہ ترین حل یہ ہوتا ہے کہ یو آر ایل (www.urdulibrary.org) کی بجائے آئی پی ایڈریس لکھ کر ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کی جائے لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے جب کسی ویب سائٹ کے لیے ڈیڈیکیٹڈ آئی پی موجود ہو یعنی ایک ہی آئی پر ایک سے زائد ویب سائٹیں نہ چل رہی ہوں۔
دوسرا حل بہرحال پراکسی استعمال کرنا ہے۔
تیسرا حل اس ادارے (آئی ایس پی) سے رابطہ کر کے متعلقہ ویب سائٹ کو کھلوانا ہے۔
جب کہ دیر پا اور مستقل حل یہ ہے کہ جس کمیونٹی نے اس یو آر ایل کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے اس کمیونٹی سے رابطہ کر کے فہرست سے خارج کرنے کی درخواست کی جائے۔
 
dxbgraphics

محفلین
جی ہاں سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔ میں نے اتصالات کو کئی بار فیڈ بیک کیا مگر کوئی رسپانس نہیں ملا
 
فرخ

محفلین
ٰیار حد ہو گئی۔ فرحان کے بلاگز ہمارے نیٹ ورک پر بھی بین کر دئے گئے ہیں:

Page Blocked

The requested URL is blocked due to the web filtering policy. If you feel this URL has been blocked in error please file a Help ticket with the URL, Category and Ticket ID Number displayed below.

Time: Tue Aug 25 09:14:40 2009
URL: farhandanish.wordpress.pk
Category: Adult/Sexually Explicit

اور
Page Blocked

The requested URL is blocked due to the web filtering policy. If you feel this URL has been blocked in error please file a Help ticket with the URL, Category and Ticket ID Number displayed below.

Time: Tue Aug 25 09:14:42 2009
URL: farhandanish.wordpress.pk
Category: Adult/Sexually Explicit

فرحان، سچ سچ بتائیں، اپنے بلاگ پر کیا رکھا ہو ا تھا ؟:blushing::shameonyou: (مذاQ کر رہا ہوں)

میرا خیال ہے فاتح بھائی کی بات پر اب سوچنا پڑیگا۔:chatterbox::idontknow:

۔میرے بلاگ کوبھی متحدہ عرب اما رات اور سعودی عرب میں بلاک کروادیا گیا ہے۔ میرے بلاگ کو اس لئے بلاک کروادیا گیاہے اور کچھ لوگ سچائی کو سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میرے بلاگ پریو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ لنک یہ ہے۔
http://www.farhandanish.tk
http://farhandanish.wordpress.pk
 
طالوت

اجی صاحب ابھی آپ اتنے بھی معروف نہیں ہوئے کہ خصوصی طور پر آپ کو بلاک کر دیا جائے ۔ آپ سے کہیں زیادہ بلاک کرنے کے قابل لوگ ٹھیک ٹھاک چل رہے ہیں :rolleyes:
وسلام
 
فرخ

محفلین
اجی صاحب ابھی آپ اتنے بھی معروف نہیں ہوئے کہ خصوصی طور پر آپ کو بلاک کر دیا جائے ۔ آپ سے کہیں زیادہ بلاک کرنے کے قابل لوگ ٹھیک ٹھاک چل رہے ہیں :rolleyes:
وسلام

یعنی آپکا مطلب یہ ہے کہ فرحان کے بلاگز میں واقعی کچھ ایسا ہے جیسا کہ ہماری فائر وال میں کیٹیگری دکھائی گئی ہے؟ :biggrin::blushing:
 
طالوت

محفلین
جی میں تو ان کڑیوں کی بات کر رہا ہوں جو اردو لائبریری سے ملائی جا رہی ہیں;)
وسلام
 
اظفر

محفلین
فرحان جتنا تم نے جھوٹ مارا ہوا ہے بلاگ پر اس کو تو پاکستان میں بھی بلاک ہو نا چاہیے
الطاف بھائی کے چمچے
غنڈوں کو پروموٹ کر رہے ہو ادھر
 
Top