عزیز دوستو
اردو لغت اور تھیسارس کے لئے الفاظ اور کلمات کی تصحیح کے ضمن میں مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ برادرم دوست اور محب اس کام کیلئے تعاون کی حامی بھر چکے ہیں۔ ہمیں اس کام کیلئے کچھ اور احباب کی بھی ضرورت ہوگی۔ اصل میں میرے پاس 18 فائلیں ہیں، جن میں سے ہر ایک تقریبا 3000 کلمات پر مشتمل ہے۔ یہ دو فائلیں صرف تجرباتی طور پر رکھ رہا ہوں تاکہ آپ کا تعاون ملنے کے بعد باقی بھی یہاں پوسٹ کر سکوں۔
میں نے ایک فائل پر کام شروع کیا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ کافی سرعت کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ مثلاٌ تقریباً 400 الفاظ میں نے ایک گھنٹے سے کم میں دیکھ لئے۔ اس اعتبار سے انشاءاللہ یہ کام بہت زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
قطع و برید کرتے وقت براہِ مہربانی مندرجہ ذیل نقاط کا خیال رکھئے:
1۔ کئی بالکل ایک جیسے الفاظ تکرار کے ساتھ آئیں گے۔ ان میں سے ایک کو رکھ کر، باقی سب حذف کر دیں۔
2۔ اگر کسی مرکب یا لفظ کی قطع و برید کے متعلق آپ کو تامل ہو تو اسے ویسے ہی رہنے دیجئے، انشاءاللہ اس کو دوسری پرووف ریڈنگ میں دیکھ لیا جائے گا۔
3۔ اردو میں کسی بھی لفظ کے آخر میں (نیچے) دو نقطوں والی چھوٹی "ی" نہیں آتی۔ یہ عربی میں ہوتی ہے اور شاید کسی فونٹ کی خرابی کی وجہ بعض اوقات اردو میں پائی جاتی ہے۔ اگر کہیں نظر آئے تو عام چھوٹی ی سے بدل دیں۔
4۔ روزمرہ محاورات یا ضرب الامثال وغیرہ کے الفاظ کے درمیان سپیس ضرور دیں۔ مثلاً " آئے دن" یا "اپنے آپ" وغیرہ میں سپیس ضرور دیا جائے۔
5۔ مرکبات کے درمیان سپیس نہ دی جائے۔ مثلاٌ "نالۂدل" یا "ابرآلود" میں سپیس نہ دی جائے۔
6۔ بعض جگہ پر کچھ الفاظ اکٹھے لکھے نظر آئیں گے، جسے "آ گیا" یا "آ بھٹکا" وغیرہ۔ یہ دراصل دو مختلف الفاظ ہیں۔ ان کو علیحدہ علیحدہ سطروں میں لکھ دیجئے۔ بعد میں جب ہم تمام فائلوں کو ملا کر ایک فہرست بنائیں گے، تو اس میں سے مکرر الفاظ کو نکال دیں گے۔
7۔ مرکبات کے اتصال پر حروف اور حرکات کا خاص خیال رکھیں۔ اس سے پہلے ایک دھاگے میں اعجاز صاحب نالۂدل کی مثال سے اس بات کی تشریح کر چکے ہیں اور اس اصول پر میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ اس کو نالہءدل لکھنا غلط ہوگا۔
اگر کوئی سوال ہو تو میں مدد کیلئے حاضر ہوں۔
پسِ لفظ: میں نے اوپر دی گئي فائلیں حذف کرکے، مہوش کے مشورہ کی روشنی میں عربی والی "ی" کا مسئلہ حل کرنے کے بعد، نیچے نئے سرے سے پوسٹ کر دی ہيں۔