بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

ویسے یہ دھاگہ ہنسنے کھیلنے تک ہی محدود رہے تو بہتر ہے ۔ کسی کی برتری، یا کمتری یا زیادہ مقبولیت یا کم مقبولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آ گئے ہیں الیکشن کے دوارے پر
تم ہی بتاو کس طرف جائیں
ادھر میاں ہے،اُدھرمائی کس طرف جائیں
ادھر کنواں ہے اور اُدھر کھائی کس طرف جائیں

اللہ آپ کی مشکل آسان کرے۔

ویسے اگر تذبذب کا صحیح معنوں میں حل چاہتے ہیں تو "اپنا ووٹ کنویں میں ڈالیں اور خود کھائی میں چھلانگ لگا دیں۔" :) :) :)

انتخابات کے دنوں میں یوں بھی 'اِکا دُکا' نا خوش گوار واقعات ہوتے رہتے ہیں، کسی کو زیادہ تشویش بھی نہیں ہوگی۔ :)

Just Kidding Bhai :)
 
ویسے اگر تذبذب کا صحیح معنوں میں حل چاہتے ہیں تو "اپنا ووٹ کنویں میں ڈالیں اور خود کھائی میں چھلانگ لگا دیں۔" :) :) :)

انتخابات کے دنوں میں یوں بھی 'اِکا دُکا' نا خوش گوار واقعات ہوتے رہتے ہیں، کسی کو زیادہ تشویش بھی نہیں ہوگی۔ :)
بھائی ہم تو اپنا قیمتی اور نادر نایاب ووٹ تو دے چکے ۔یہ مشورہ اُن محفلین کے نام کردیں جو اپنے ووٹ کو لیے کے کشمکش کا شکار ہیں۔:)
آہمممممممم سمجھ تو گئے ہوں گے
 

سید عمران

محفلین
یار لوگوں نے سیدھی سادی لڑی بھی کھپڑیل ڈال ڈال کر کھڑپینچ بنا دی۔۔۔
ارے بھائی لوگو! اپنی پسند میں سے کسی ایک مرد اور ایک خاتون کا نام لکھ دو۔۔۔
اللہ اللہ خیر صلّا۔۔۔
اس میں اتنے لفڑے ڈالنے کی کیا بات ہے؟؟؟
:confused1::confused1::confused1:
 

محمداحمد

لائبریرین
بھئی یہ رولا نہیں ہے بلکہ احسانمندی کا احساس ہے کہ محفل میں ان احباب کا اگر ایسے موقعوں پر بھی شکریہ نہ ادا کیا جائے تو کب کیا جائے۔

۔ :) :) :)
محمد احمد بھیا میں نے وہ مراسلہ آپکے مراسلے کے ری ایکشن کے طور پر ہرگز نہیں لکھا تھا بلکہ میں نے تو آپکا مراسلہ پڑھا بھی بعد میں اور پہلے پوسٹ کیا۔۔۔ وہ صرف اس لیے تھا کہ سبھی کہ سبھی کو مطلع کیا جائے۔

آپ نے تو دو نام دیے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں نے لسٹ کے ساتھ دو نام بھی نہیں دیے
 

فرقان احمد

محفلین
انجانا اور ایشل :) :) :) اور یہ نام مذاق میں نہیں دیے گئے ہیں۔ :) ہر الیکشن میں ایسے نام بھی سامنے آنے ضروری ہیں تاکہ مقابلہ دلچسپ رہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں، پھر سچا شعر سنائیں کیا :brokenheart:

بجا فرمایا۔۔۔۔!

جب محترمہ رُکن بنی تو محفلین مہرو محبت کا استعارہ بنے ہوئے تھے۔ :redrose:

اور جب اُنہوں نے قہر برسانا شروع کیا تو سب لوگ حیران ہو کر کہنے لگے "میں نے کیا کیا ہے؟" :) :wiltedrose:

پھر جب اُن کی رُکنیت ختم ہوئی تو مہر و قہر دونوں ہی یکلخت اختتام پذیر ہو گئے۔ :):D:p
 

squarened

معطل
محمد احمد بھیا میں نے وہ مراسلہ آپکے مراسلے کے ری ایکشن کے طور پر ہرگز نہیں لکھا تھا بلکہ میں نے تو آپکا مراسلہ پڑھا بھی بعد میں اور پہلے پوسٹ کیا۔۔۔ وہ صرف اس لیے تھا کہ سبھی کہ سبھی کو مطلع کیا جائے۔

آپ نے تو دو نام دیے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں نے لسٹ کے ساتھ دو نام بھی نہیں دیے
چیف الیکشن کمشنر پین جی، تسی وی ایڈی ٹینشن نہ لو

اتنی مزے کی لڑی چل رہی ہے، تھوڑی وضاحت ہم مزید کر دیتے ہیں
ہر رکن کو "رواں سال" کا ایک بہترین مرد اور ایک ہی بہترین خاتون بتانی ہیں. اس میں کوئی کیٹگری نہیں ہے،ہر ایک کی وجہ ترجیح مختلف ہو سکتی ہے.اس کا یہاں اظہار بھی ضروری نہیں!!!
کوئی شعر و ادب میں دلچسپی رکھتا ہے تو اس سے متعلق شخصیت بتا سکتا ہے، کوئی کھیل و سیاحت کی وجہ سے آتا ہو تو اسی سے متعلق نام لے سکتا ہے، کوئی مذہب یا سیاست پر رائے زنی کے لیے آتا ہو تو اس کے ماہر کا نام لے لے،اسی پر آگے قیاس کر لیں
اور جو ہر گوشے سے استفادہ کرتے ہیں اور سب سے زیادہ تذبذب کا شکار ہیں ان کے لیے محض اپنی طرف سے ایک تجویز ہے کہ اپنی ذاتی پسند یا تعلق سے بلند ہو کر "فورم کے لیے رواں سال" کی بہترین شخصیت کا نام بتا دیں
اور جو لوگ اپنی لمبی لمبی لسٹیں سنبھالے بیٹھے ہیں وہ اب تک اسی لڑی کا انتظار کر رہے تھے کیا؟؟
ارے بھئی مقدس پری سے کچھ سیکھیں، ایسی کوئی لڑی بنائیں اور پیش کیجیے اپنا خراج تحسین
 
Top