بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

فرقان احمد

محفلین
جب محترمہ رُکن بنی تو محفلین مہرو محبت کا استعارہ بنے ہوئے تھے۔ :redrose:

اور جب اُنہوں نے قہر برسانا شروع کیا تو سب لوگ حیران ہو کر کہنے لگے "میں نے کیا کیا ہے؟" :) :wiltedrose:

پھر جب اُن کی رُکنیت ختم ہوئی تو مہر و قہر دونوں ہی یکلخت اختتام پذیر ہو گئے۔ :):D:p

واہ واہ! کیا خوب نقشا کھینچا ہے آپ نے احمد بھیا! :) :) :)
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے یہ محترمہ ایشل کہتی کیا تھیںَ؟؟؟
:dont-know::dont-know::dont-know:
چھوڑیے صاحب! جو کچھ وہ کہتی تھیں، اس میں کیا رکھا ہے؟ :sneaky:
ہم سب تو، ان کی معطلی کے بعد، شوخے ہوئے :)
جب تک وہ رہیں، تب تک کسی کو حیرت اور صدمے سے نکلنے نہ دیا۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے تھے۔ :worried:
 
محمداحمد

لائبریرین
اور جو لوگ اپنی لمبی لمبی لسٹیں سنبھالے بیٹھے ہیں وہ اب تک اسی لڑی کا انتظار کر رہے تھے کیا؟؟
ہماری طرح کے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ :)

شکر ہے کہ آپ نے یہ نہیں کہا کہ ہم دوسروں کی کڑھائی میں اپنے پکوڑے تلنے سے اجتناب کریں۔ :) :) :)
ارے بھئی مقدس پری سے کچھ سیکھیں، ایسی کوئی لڑی بنائیں اور پیش کیجیے اپنا خراج تحسین

؎ اتنی محنت کون کرے

مقدس تو واقعی سب کی بہت Care کرتی ہے۔

ہم تو کوچے سے نکل کر دیوانِ عام میں آ جاتے ہیں یہی ہمارے لئے پہاڑ توڑنے سے کم نہیں ہے۔ :) :) :)
 
squarened

معطل
ہماری طرح کے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ :)

شکر ہے کہ آپ نے یہ نہیں کہا کہ ہم دوسروں کی کڑھائی میں اپنے پکوڑے تلنے سے اجتناب کریں۔ :) :) :)

؎ اتنی محنت کون کرے

مقدس تو واقعی سب کی بہت Care کرتی ہے۔

ہم تو کوچے سے نکل کر دیوانِ عام میں آ جاتے ہیں یہی ہمارے لئے پہاڑ توڑنے سے کم نہیں ہے۔ :) :) :)

مریم کی کڑھائی میں تو اتنی انواع و اقسام کی چیزیں ڈالی جا رہی ہیں کہ اب اس میں پکوڑے نہیں تلے جا سکتے
آپ کی طرح کے لوگ بہت اچھی طرح سے محبتوں کا ادھار چکا سکتے ہیں، محض نام لینے سے تو حق ادا نہ ہوگا
مقدس تو واقعی مقدس ہیں، فعال ہوتیں اس سال پہلے کی طرح تو دوسرا مقابلہ بھی سخت ہو جانا تھا
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی طرح کے لوگ بہت اچھی طرح سے محبتوں کا ادھار چکا سکتے ہیں، محض نام لینے سے تو حق ادا نہ ہوگا

اسی دن کے لئے غالب کا مصرع کام آتا ہے۔ :)

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا :) :) :)

اللہ توفیق دے تو کچھ نہ کچھ کریں گے۔ :)
 
شکر ہے کہ آپ نے یہ نہیں کہا کہ ہم دوسروں کی کڑھائی میں اپنے پکوڑے تلنے سے اجتناب کریں۔ :) :) :)

مریم کی کڑھائی میں تو اتنی انواع و اقسام کی چیزیں ڈالی جا رہی ہیں

احبابِ کراچی۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں تلنے، پکانے والی 'کڑاہی' ہوتی ہے۔ جبکہ کپڑے پر کشیدہ کاری وغیرہ کو 'کڑھائی' کہا جاتا ہے۔ ہم غلط لکھتے آ رہے ہیں یا آپ سے ٹائپو ہو گیا ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
چھوڑیے صاحب! جو کچھ وہ کہتی تھیں، اس میں کیا رکھا ہے؟ :sneaky:
ہم سب تو، ان کی معطلی کے بعد، شوخے ہوئے :)
جب تک وہ رہیں، تب تک کسی کو حیرت اور صدمے سے نکلنے نہ دیا۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے تھے۔ :worried:

اس سے پروین شاکر کا شعر یاد آگیا:

بستی میں جتنے آب گزیدہ تھے سب کے سب
دریا کا رُخ بدلتے ہی تیراک ہو گئے
:)
 
squarened

معطل
احبابِ کراچی۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں تلنے، پکانے والی 'کڑاہی' ہوتی ہے۔ جبکہ کپڑے پر کشیدہ کاری وغیرہ کو 'کڑھائی' کہا جاتا ہے۔ ہم غلط لکھتے آ رہے ہیں یا آپ سے ٹائپو ہو گیا ؟
مجھ سے ہی ٹائپو ہوا ہے، اصل توجہ دوسری کسی لڑی کی طرف مبذول تھی
 
محمداحمد

لائبریرین
احبابِ کراچی۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں تلنے، پکانے والی 'کڑاہی' ہوتی ہے۔ جبکہ کپڑے پر کشیدہ کاری وغیرہ کو 'کڑھائی' کہا جاتا ہے۔ ہم غلط لکھتے آ رہے ہیں یا آپ سے ٹائپو ہو گیا ؟

زیادہ ترنگ میں آ جائیں تو من و تو کا فرق مٹ جاتا ہے سو ایسا ہوا۔ :) :) :)

آپ کی بروقت نشاندہی کا شکریہ۔ :)
 
Top