بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

سین خے

محفلین
اچھا جی اب ہم بھی مرد رکن کا ووٹ دے ہی ڈالتے ہیں۔ میں تین رائٹر حضرات کے ناموں پر غور و فکر کر رہی تھی، محمداحمد ، راحیل فاروق اور نیرنگ خیال ۔ ووٹ راحیل فاروق صاحب کے لئے ہے۔ اگر اور ووٹ دئیے جا سکتے ہوتے تو میری طرف سے تینوں کو ووٹ جاتے۔

اس کے علاوہ میں ووٹ دینا پسند کرتی اپنے ناظم صاحب کو، ابن سعید :):):) ۔ سعود بھائی ہر مراسلے میں کم از کم تین مسکراہٹیں تو پوسٹ کرتے ہی کرتے ہیں۔ :p خادم صاحب کے 59566 مراسلے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انھوں نے کم از کم 178698 اسمائیلیز پوسٹ کی ہیں۔ :D یہ تین اسمائیلیز فی مراسلے کا حساب ہے۔ کہیں کہیں تو ۹ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ ریکارڈ ہے۔ اس قدر خوش مزاجی!!!! :) کوئی ہے جو سعود بھائی کا ریکارڈ توڑ کر دکھائے؟ سوشل میڈیا پر میں نے اتنے خوش مزاج اور ملنسار طبعیت کے مالک بہت کم لوگ دیکھے ہیں۔ :)

میری طرف سے ایک اور ووٹ محمد وارث بھائی کو جاتا۔ وجہ ان کے معیاری اور معلوماتی مراسلے اور ادبی ذوق ہے۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
اگر آپ کی عمر زیادہ ہے تو دو سے زیادہ لوگوں کو ووٹ دے لیں
۔ نیز اپنی عمر بھی تحریر فرمائیں۔ کم از کم پچاس سال !

یہ آفر صرف خواتین کے لیے ہے۔ مردوں کے لیے سیلری کے حساب سے رکھی جا سکتی ہے۔
ناموں کی لسٹ لمبی ہے۔۔۔ 50 کو اپنی مرضی کے ہندسے سے ضرب دے لو:p
اب اجازت ہے؟:sneaky:
 

زیک

مسافر
اب تک عمومی فورم میں کل 99787 مسکانیں اور اب یہ رہیں تین اور جس کے بعد تعداد ہوگی 99790! :) :) :)
یہ ایک چیز ہے جو میں منتظمی کے دنوں سے مس کرتا ہوں۔ کوئی الٹا سیدھا statistic ذہن میں آیا تو فوری ایک کوئری لگائی اور نتیجہ سامنے
 
یہ ایک چیز ہے جو میں منتظمی کے دنوں سے مس کرتا ہوں۔ کوئی الٹا سیدھا statistic ذہن میں آیا تو فوری ایک کوئری لگائی اور نتیجہ سامنے
یعنی آپ فرما رہے ہیں کہ آپ نہ تو منتظم رہے اور نہ ہی منتظمین پر آپ کا کوئی رعب ہے؟ کچھ احباب تو یہاں تک مانتے ہیں کہ آپ کے سامنے انتظامیہ تھر تھر کانپتی ہے! :) :) :)
 

زیک

مسافر
یعنی آپ فرما رہے ہیں کہ آپ نہ تو منتظم رہے اور نہ ہی منتظمین پر آپ کا کوئی رعب ہے؟ کچھ احباب تو یہاں تک مانتے ہیں کہ آپ کے سامنے انتظامیہ تھر تھر کانپتی ہے! :) :) :)
جو satisfaction ایسے کام خود کرنے میں ہے وہ کسی کو کہنے میں کہاں۔

اور احتیاط سے کہ آج کل تو میرے رعب سے جارجیا کی زمین بھی کانپتی ہے۔
 
Top