بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

نور وجدان

لائبریرین
جو جو لڑی میں سارا کچھ کر رہے ہیں مگر ووٹ نہیں کر رہے ان کو سزا کے طور پر مراسلہ نمبر 1 میں ذکر کیے گئے انعامات کی تیاری اور خریداری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
محمدابوعبداللہ فرقان احمد ماہی احمد نور سعدیہ شیخ محمد خرم یاسین امجد علی راجا
یہ بہتر آپشن ہے! ویسے آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا!!
 
یاز

محفلین
آپ کہ قوتِ فیصلہ سے سب محفلین کو یہ ادراک ہوا کہ :

زیک اور محمد تابش صدیقی بھائی کی ایوریج محمد وارث ہیں۔
وہ کیا ہے کہ ہر دو بلکہ ہر تین میں سے ایک برادرِ عزیز میں درجہ بندی وغیرہ کی تفریق کرنا مشکل تھا۔ پہلے قواعد کی قدرے خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ناموں پہ ٹھپہ لگایا۔ تاہم ووٹ مسترد ہونے کے بعد پھر تیسرا نام لکھنا زیادہ آسان حل لگا، کیونکہ پہلے دو ناموں پہ پہلے ہی ٹھپہ وغیرہ لگ چکا تھا۔
 
سید عمران

محفلین
واقعی ایک کو منتخب کرنا بہت مشکل ہے...
وارث بھائی کی وجہ سے ہم محفل میں آئے...
اور انہیں ہر لحاظ سے بہتر پایا...
اس لیے ان کو ووٹ دینا تو چنداں مشکل نہیں...
لہذا مردوں میں:
محمد وارث
ان کے بعد کسی کو منتخب کرنا واقعی مشکل مرحلہ ہے...
ہر ایک میں کوئی نہ کوئی خوبی ایسی ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیں پسند ہے...
یہی صورت حال خواتین کی ہے...
سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں...
اس لیے کسی کا نام لینا نہایت کٹھن مرحلہ ہے...
پھر بھی...
جاسمن صاحبہ
کا نام لے دیتے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
جو جو لڑی میں سارا کچھ کر رہے ہیں مگر ووٹ نہیں کر رہے ان کو سزا کے طور پر مراسلہ نمبر 1 میں ذکر کیے گئے انعامات کی تیاری اور خریداری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
محمدابوعبداللہ فرقان احمد ماہی احمد نور سعدیہ شیخ محمد خرم یاسین امجد علی راجا
شکر ہم بال بال بچ گئے!!!
:D:D:D
 
یاز

محفلین
ایوریج کے لیے کِیا جاتا ہے مقداروں کی تعداد پر تقسیم
انہیں دو میں سے ایک چننا تھا تو انہوں نے دونوں کی ایوریج نکال کر چُن لی۔
چُن لی سے ہمیں بچپن میں کھیلی گئی گیم سٹریٹ فائٹر والی چن لی کی یاد تازہ کرا دی۔
smile

شکر ہے کہ چن لی کی بجائے چن دی نہیں کہہ دیا، ورنہ انارکلی کی یاد بھی تازہ ہو جاتی۔
 
فرقان احمد

محفلین
جو جو لڑی میں سارا کچھ کر رہے ہیں مگر ووٹ نہیں کر رہے ان کو سزا کے طور پر مراسلہ نمبر 1 میں ذکر کیے گئے انعامات کی تیاری اور خریداری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
ہمیں تو بس تیاریوں پر ہی لگا دیں۔ امکان غالب ہے کہ دس روپے چندہ جمع کرنا پڑے گا، انعامات وغیرہ کی خریداری کی مد میں :) چلیں، ہم خود ہی لے آتے ہیں :) تاہم، دیگر احباب ووٹنگ کا عمل جاری رکھیں۔ :) ذرا محمد وارث صاحب سے بھی آگے بڑھیے۔ محترم نے جیسے جی ٹی روڈ پر بریکیں ہی لگوا دی ہیں۔ :) :) :)
 
جو جو لڑی میں سارا کچھ کر رہے ہیں مگر ووٹ نہیں کر رہے ان کو سزا کے طور پر مراسلہ نمبر 1 میں ذکر کیے گئے انعامات کی تیاری اور خریداری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
محمدابوعبداللہ فرقان احمد ماہی احمد نور سعدیہ شیخ محمد خرم یاسین امجد علی راجا
میرا تے شناختی کارڈ نہیں لبھ ریا ۔ جرمانہ باقیوں پر ڈالا جائے
 
اب تک کی الیکشن اپڈیٹ کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر چار سو بیس میں عبدالقیوم چوہدری، محمد وارث ، نیرنگ خیال ، راحیل فاروق اور بدر الفاتح نے حاصل کیا ہے بالترتیب ایک ایک ووٹ۔
جبکہ خواتیں والی سائیڈ پر جاسمن کو اب تک La Alma اور حمیرا عدنان پر دو ووٹس کی برتری حاصل ہے۔
مریم افتخار بہنا، مجھے ضرور ٹیگ کرنا تھا آپ نے؟ اچھا خاصہ چپ بیٹھا تھا۔
مشورہ ہے کہ کیٹگریز بنا دیں تو بہتر ہوگا، مثال کے طور پر

"شفیق" کیٹگری میں میرا ووٹ جاتا ہے
جاسمن بہنا اور محمد وارث بھیا کو

"صدا بہار" کیٹگری میں
La Alma بہنا اور محمد خلیل الرحمٰن بھیا کو

"زندہ دلانِ محفل" کیٹگری میں
مریم افتخار اور محمد تابش صدیقی بھیا کو

اعزازی ووٹ فار آل کیٹگریز امجد علی راجا
آپ چاہیں تو امجد علی راجا کو "جانِ محفل" کا ووٹ بھی دیا جا سکتا ہے ;)

باقی کیٹگریز بنائیں تو ووٹ کروں گا :)
:sneaky: ;) :)
 
ہادیہ

محفلین
ہمیں تو بس تیاریوں پر ہی لگا دیں۔ امکان غالب ہے کہ دس روپے چندہ جمع کرنا پڑے گا، انعامات وغیرہ کی خریداری کی مد میں :) چلیں، ہم خود ہی لے آتے ہیں :) تاہم، دیگر احباب ووٹنگ کا عمل جاری رکھیے۔ :) ذرا محمد وارث صاحب سے بھی آگے بڑھیے۔ محترم نے جیسے جی ٹی روڈ پر بریکیں ہی لگوا دی ہیں۔ :) :) :)
بھاگنے نہیں دینا آپ کو۔۔۔۔ :timeout:
زیادہ مشکل پیش آرہی ہے تو۔۔۔ اپنا ہی نام لکھ دیں۔:rollingonthefloor:
فیمیل میں ۔۔۔ میرا بھی لکھ دیں گے تو خیر ہے میں نے کونسا جیت جانا ہے:rollingonthefloor:
 
آپ کے دستخط میں موجود شعر آپ ہی کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے! :)
کاش میں لوٹ جاؤں بچپن کی وادی میں
جہاں نہ کوئی ضرورت تھی نہ کوئی ضروری تھا
 
Top