بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

لاریب مرزا

محفلین
مریم افتخار بہنا، مجھے ضرور ٹیگ کرنا تھا آپ نے؟ اچھا خاصہ چپ بیٹھا تھا۔
مشورہ ہے کہ کیٹگریز بنا دیں تو بہتر ہوگا، مثال کے طور پر

"شفیق" کیٹگری میں میرا ووٹ جاتا ہے
جاسمن بہنا اور محمد وارث بھیا کو

"صدا بہار" کیٹگری میں
La Alma بہنا اور محمد خلیل الرحمٰن بھیا کو

"زندہ دلانِ محفل" کیٹگری میں
مریم افتخار اور محمد تابش صدیقی بھیا کو

اعزازی ووٹ فار آل کیٹگریز امجد علی راجا
آپ چاہیں تو امجد علی راجا کو "جانِ محفل" کا ووٹ بھی دیا جا سکتا ہے ;)

باقی کیٹگریز بنائیں تو ووٹ کروں گا :)
:sneaky: ;) :)
سر ذرا عنوان پر غور کریں۔ آپ نے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رکن کو تو ووٹ دیا ہی نہیں۔ :p
 
ایک کیٹگری "صابرینِ محفل" بھی ہو سکتی ہے جس میں اس خاتون اور مرد کو ووٹ دیا جائے جنہیں سب سے زیادہ تنگ کیا جاتا ہو اور منفی ریٹنگ بھی دل کھول کر دی جاتی ہو۔
ایک کیٹگری "جابرینِ محفل" بھی ہو سکتی۔ لیکن بنانے کا فائدہ کوئی نہیں کہ انہیں ووٹ کون دے گا؟
ایک کیٹگری "فارغینِ محفل" بھی ہونی چاہیئے جس میں ان لوگوں کو ووٹ کیا جائے جو ہر وقت محفل پر آن لائن رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے۔
ایک کیٹگری "صنم بےوفا" بھی ہو سکتی ہے جس میں ناراض محفلین کو ووٹ دیا جائے۔
ایک کیٹگری "پردیسی" بھی ہونی چاہیئے جن میں ان محفلین کو ووٹ دیا جائے جو کبھی کبار بھولے سے محفل میں رونق افروز ہوتے ہیں۔
ایک کیٹگری "سیاہ فام" کی بھی ہو جس میں ان محفلین کو ووٹ کریں جو اپنی تصویرکی جگہ سیاہ ڈبہ لگا دیتے ہیں۔
ایک کیٹگری "007" بھی ہو جس میں ان محفلین کو ووٹ ملنا چاہیئے جو اپنی تصویر کی جگہ ہمیشہ کوئی اور تصویر لگاتے ہیں۔

یقین کریں ایسی بہت سی کیٹگریز بن سکتی ہیں، ابھی دیکھیئے گا تھوڑی دیر میں کتنے مشورے آئیں گے :applause:
 
آخری تدوین:
سر ذرا عنوان پر غور کریں۔ آپ نے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رکن کو تو ووٹ دیا ہی نہیں۔ :p
(ازرائے مزاح)
اس کے لئے تو مرد محفلین کا دنگل کرانا پڑے گا اور خواتین کا ککنگ کا مقابلہ :)
(مرد کی طاقت جانچنے اور عورت کی خانہ داری جانچنے کے لئے)
 
یاز

محفلین
ایک کیٹگری "صابرینِ محفل" بھی ہو سکتی ہے جس میں اس خاتون اور مرد کو ووٹ دیا جائے جنہیں سب سے زیادہ تنگ کیا جاتا ہو اور منفی ریٹنگ بھی دل کھول کر دی جاتی ہو۔
ایک کیٹگری "جابرینِ محفل" بھی ہو سکتی۔ لیکن بنانے کا فائدہ کوئی نہیں کہ انہیں ووٹ کون دے گا؟
ایک کیٹگری "فارغینِ محفل" بھی ہونی چاہیئے جس میں ان لوگوں کو ووٹ کیا جائے جو ہر وقت محفل پر آن لائن رہنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرتے۔
ایک کیٹگری "صنم بےوفا" بھی ہو سکتی ہے جس میں ناراض محفلین کو ووٹ دیا جائے۔
ایک کیٹگری "پردیسی" بھی ہونی چاہیئے جن میں ان محفلین کو ووٹ دیا جائے جو کبھی کبار بھولے سے محفل میں رونق افروز ہوتے ہیں۔
ایک کیٹگری "سیاہ فام" کی بھی ہو جس میں ان محفلین کو ووٹ کریں جو اپنی تصویرنہیں لگاتے۔
ایک کیٹگری "007" بھی ہو جس میں ان محفلین کو ووٹ ملنا چاہیئے جو اپنی تصویر کی جگہ ہمیشہ کوئی اور تصویر لگاتے ہیں۔

یقین کریں ایسی بہت سی کیٹگریز بن سکتی ہیں، ابھی دیکھیئے گا تھوڑی دیر میں کتنے مشورے آئیں گے :applause:
چند اور کیٹیگریز بھی ہو سکتی ہیں جیسے
اکابرینِ محفل
مذاقرینِ محفل
کبھی کبھارینِ محفل
شارحینِ محفل
جارحینِ محفل
وغیرہ وغیرہ
 
ہادیہ

محفلین
بہت اعلٰی امجد صاحب۔آپ تو بہت ذہین فطین ہیں ماشاءاللہ۔۔۔ باقی سب تو ٹھیک ہے مگر "سیاہ فام" اور صنم بے وفا ۔۔۔ ای ی ی ی ی۔۔۔ ایسی کیٹیگری بنائی تو پھر اس محفل کا بھی اللہ ہی حافظ۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
(ازرائے مزاح)
اس کے لئے تو مرد محفلین کا دنگل کرانا پڑے گا اور خواتین کا ککنگ کا مقابلہ :)
(مرد کی طاقت جانچنے اور عورت کی خانہ داری جانچنے کے لئے)
تو گویا آپ کی نظر میں جتنا موٹا پہلوان ہو گا وہ اتنا ہی بہترین انسان ہو گا؟؟ :p
 
ہادیہ

محفلین
چند اور کیٹیگریز بھی ہو سکتی ہیں جیسے
اکابرینِ محفل
مذاقرینِ محفل
کبھی کبھارینِ محفل
شارحینِ محفل
جارحینِ محفل
وغیرہ وغیرہ
کاش!!!!!!! کوئی حیرانگی والی بھی ریٹنگ ہوتی۔۔ کیسے کیسے آئیڈیاز آ رہے آپ دونوں معزز محفلین کے دماغ میں۔۔:eek::eek:
 
فرقان احمد

محفلین
اب ہم سونے جا رہے ہیں۔ :)
سونے سے قبل دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے اراکین کے لیے کچھ دلاسے جو فی الوقت ہم خود کو دیے جا رہے ہیں۔ دیگر احباب کو استفادے کی عام اجازت ہے۔
1۔ خفیہ رائے شماری ہوتی تو ہم ضرور جیت جاتے۔
2۔ وارث بھیا نے خوب مال پانی لگایا ہے اِدھر کو، اس لیے سبقت لیے ہوئے ہیں۔
3۔ رات ابھی باقی ہے، بات ابھی باقی ہے۔ کیا خبر، سو کر اٹھیں تو ہمارے گلے میں ہار ڈالے جا رہے ہوں۔
4۔ پری پول رگنگ وپینتیس پنکچرز وغیرہ وغیرہ!
اور مزید وغیرہ وغیرہ
اور آخری دلاسا یہ کہ
ہر طرح سے ہار گئے تو 'تحریکِ انصاف' میں شامل ہو جائیں گے۔ :)
فی امان اللہ :)
 
نیز
امپائر کی انگلی
مبارک ہو، مبارک ہو
وغیرہ بھی تو
 
چند اور کیٹیگریز بھی ہو سکتی ہیں جیسے
اکابرینِ محفل
مذاقرینِ محفل
کبھی کبھارینِ محفل
شارحینِ محفل
جارحینِ محفل
وغیرہ وغیرہ
جابرین محفل
صابرین محفل
صالحین محفل
ماہرین محفل
ناقدین محفل
نازنین محفل
جانشین محفل
فارغین محفل
وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ووٹ تو دے ہی چکے۔
اب ساتھ ساتھ الیکشن ٹرانسمیشن بھی چل رہی ہے۔
ٹرانسمیشن کافی وقت لے رہی ہے ۔
محفلین کہیں ٹرانسمیشن کو سنتے سنتے ووٹ دینے کے بجائے عنوان بنانے میں ہی اپنی صلاحیتیں خرچ نہ کر بیٹھیں ۔۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
جو جو لڑی میں سارا کچھ کر رہے ہیں مگر ووٹ نہیں کر رہے ان کو سزا کے طور پر مراسلہ نمبر 1 میں ذکر کیے گئے انعامات کی تیاری اور خریداری کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
محمدابوعبداللہ فرقان احمد ماہی احمد نور سعدیہ شیخ محمد خرم یاسین امجد علی راجا
:noxxx: یار میں اس سال اتنا ایکٹو نہیں رہی تو کیا ووٹ کروں بھلا؟
 
Top