شاید میں نے اسی قسم کا انٹرویو پچھلے سال بھی دیا تھا۔ کیا یہاں ایک ہی قسم کے سوالات مگر مختلف جوابات والی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے؟!
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
اردو یونیکوڈ فانٹس کی تلاش میں یہاں غلطی سے آگیا۔ بس اسی وقت سے یہیں پھنسا ہوں
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
عارف انجم کا آیا تھا۔ میری پہلی تھریڈ کے سلسلہ میں۔
میرا پہلا ذاتی پیغام شاید جواد یا شاکر القادری صاحب کو گیا تھا۔
3۔محفل پر پہلا دوست؟
شاکر القادری
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
مذہب و سیاست (آجکل نہیں کیونکہ وہاں حق گوئی پر بین لگ گیا ہے)
ٹائپوگرافی (عشق ہے)
ڈویلپمنٹ و اردو سافٹ وئیر ریلیز
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
محسن حجازی، طالوت، شہزاد وحید
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
ظفری اور خرم۔ انکے ساتھ جگت بازی اچھی رہی ہے۔
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
نایاب، محسن حجازی، نبیل، زیک، مہوش علی، شمشاد وغیرہ
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، مکی، سیدہ شگفتہ
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
اگر اپنی پوسٹس پر کوئی برا تبصرہ کے تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔ اس طرح اصلاح ہو جاتی ہے۔
باقی عام پوسٹس پر بہترین تبصرہ خرم، ظفری اور طالوت بھائی کرتے ہیں۔
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
محفل کی روح محترم نبیل بھائی بہت عزیز ہیں
نیز اپنے دوستوں عبد المجید ، ایم بلال، شاکر القادری صاحب کے حال احوال کی فکر رہتی ہے۔
11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
معصوم تو ویسے کوئی بھی نہیں ہے۔ البتہ عزیز امین صاحب کی تھریڈز دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے۔
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
حاضر جوابی میں محسن حجازی اور بوچھی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
محسن بھائی کو زیادہ بولنا چاہئے۔ فی الوقت تو "مجھے" ہی کم بولنا چاہئے
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
ڈویلپمنٹ، تصاویر، سائنس و ٹیکنالوجی الغرض محفل کا کوئی بھی سیکشن بے فائدہ نہیں ہے۔
بہترین دھاگے نبیل، محمد صابر، مکی، ابن سعید، زیک، تعبیر کی طرف سے آتے ہیں۔
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
الف عین، محسن حجازی،اور۔۔۔۔۔ خاکسار
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
سب سے محنتی تو ظاہر ہے نبیل بھائی ہیں۔ سب سے سست اس وقت شاید کوئی بھی نہیں۔ کیونکہ سب لوگ ہی موقع پانے پر اچھا کام کر جاتے ہیں۔
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
ہاں عزیز امین صاحب سے سیکھا ہے کہ اپنے دھاگوں میں ٹریفک کیسے بڑھائی جاتی ہے
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
وہی جواب جو نبیل بھائی نے دیا ہے۔ کچھ لوگ یہاں صرف اپنی "حکومت" قائم کرنے آتے ہیں۔ البتہ جو لوگ محض حب الاردو سے مغلوب ہیں۔ وہی پسندیدہ ہیں۔
19
۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
نایاب جی۔ وجہ؟ سیکرٹ ہے۔
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔
21
۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
خودکشی
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
ٹائم پاس، سوشل نیٹورک، تازہ خبریں۔۔۔۔۔ اور ترویج اردو