اب جبکہ جن جن کے نام تھے ان میں سے دو لوگوں نے لکھ مارا ہے۔
تو میں اب باجو کے کہنے سے قبل ہی لکھ ماروں
پہلے میں نے بہت لمبے لمبے اور تفصیل سے جوابات لکھے تھے۔
لیکن وہ میری تباہ شدہ ہارڈسک کے ساتھ ہی چلے گئے۔
تو اب مختصر پر ہی گزارہ کیجئے
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
2006 نومبر کی بات ہے۔
نیٹ پر ابن صفی (مرحوم) کی کتب تلاش کرتا ہوا آن پہنچا تھا۔
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
ٹھیک سے یاد تو نہیں۔ غالباً جناب شاکرالقادری صاحب سے ذپ میں بات ہوئی تھی۔
قیصرانی، شاکر (دوست)، جیہ یہ میرے اولین دوست تھے۔
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
گپ شپ، اور کھیلوں گود والوں دھاگوں میں ہی چہل قدمی رہتی ہے زیادہ تر تو۔
یا پھر تصاویر والے سیکشن میں چکر لگ جاتا ہے۔
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
گپ شب یعنی پھڈے بازی تو چند ایک سے ہی ہوتی ہے۔
جن میں باجو ہیں ان کے علاوہ زینب اور زونی قابل ذکر ہیں۔
باقی موسٹ پھڈے بازی تو ایک ہی محترمہ ہیں۔
جن کے ہاتھوں میں میری پوسٹس دیکھ کرہی کجھلی شروع ہوجاتی ہے
یہ وہی ہیں جن کی ہم نام 3 عدد اور محفل میں ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی دوست بھی بہت پھڈے باز ہے۔
روز دونوں مجھ معصوم کا گلا گھونٹنے کے چکر میں رہتی ہیں
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
اپنے پرانے دوستوں کو
اور اپنے نئے دوستوں کو بھی
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
بہت پہلے سے ہی مجھے ظفری بھائی کے لکھنے کا انداز بہت پسند ہے۔
اس کے علاوہ سویٹ سسٹر بھی خوب لکھتی ہیں
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
پہلے پر تو سویٹ سسٹر
اس کے علاوہ دونوںایڈمنز کے ٹاپک پر بھی نظر ڈالتا رہتا ہوں۔ کہ کیا نئی بات ہوئی۔
اور اگر یہاں اپنے ٹارزن صاحب یعنی عزیز ترین عزیز امین کا نام نہ لیا جائے تو زیادتی ہوگی
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
3 ایسے اراکین پوچھے ہوتے جن کے کمنٹس عجیب لگتے ہیںتو شاید لکھ مارتا نام
باقی سب لوگ ہی اچھے کمنٹس کرتے ہیں۔
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
میرے لیے میرے تمام دوست ہی اہمیت رکھتے ہیں۔
جن سے زیادہ قریبی دوستی ہے ان کی اہمیت بھی ظاہر ہے زیادہ ہوگی
11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
سویٹ کا تو آپ لوگوں کو معلوم ہی ہے کہ میں کس کو کہتا ہوں
معصوم پر مجھے شمیل قریشی صاحب یاد آگئے
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
مزاح کی حس ظفری بھائی اور محسن حجازی۔
باقی حاضر جوابی میںتو سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
خود ہم کسی سے کم نہیں
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
محفل کے وہ ممبرز جو کبھی جان محفل ہوا کرتے تھے۔
اگر وہ پہلے کی طرح فعال ہوجائیں تو کیا ہی بات ہو۔
زیادہ بولنے پر مجھے ایک بات یاد آگئی کہ میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہ مہوش علی صاحبہ کی پوسٹس اتنی لمبی ہوا کرتی ہیں کہ پڑھنے کا موڈ ہی نہیں ہوتا۔
تو ان کو چاہیے کہ اپنی بات کو سمجھانے کے لیے بجائے اتنی لمبی لمبی پوسٹس کرنے کے کم الفاظ میں اپنی بات کا ماحاصل واضح کرنے کی کوشش کیا کریں۔
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
تصاویر میں سویٹ سسٹر، گپ شپ میں زینب اور متفرقات میں عزیز امین
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
شمشاد بھائی کے بغیر تو واقعی محفل ادھوری ہے۔
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
محنتی بلاشبہ مکی بھائی۔
ان کی محنت کا تو شاید آپ لوگ اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔
رہا سست تو سست اب کسے کہا جائے۔۔
ہممممممممم سوچنا پڑے گا
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
ابھی جلدی جلدی میں یاد نہیں آرہا کہ کس سے کیا سیکھا ہے۔
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
سلجھے ہوئے، سیدھی طرح بات کرنے والے، خوش مزاج اور جو برا لگے منہ پر ہی بول دینے والے لوگ پسند ہیں۔
مغرور ٹائپ پسند نہیں اور وہ جو عجیب سی باتیں کرتے ہیں۔
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
fahim
اس کی حرکتوں کی وجہ سے
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
محفل کے پرانے ممبران فعال ہوجائیں۔
21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے؟
صبر،
اور پھر پڑھنے کے لیے کوئی کتاب ڈھونڈوں گا یا پھر ٹی کے ریموٹ سے چھیڑ چھاڑ کروں گا۔
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
بہت سی زبردست شخصیات کو ایک جگہ جمع کرنا،
اردو کی ترقی کے لیے بہترین پلیٹ فارم،
ٹائم گزارنے کی اچھی جگہ۔