انیس فاروقی
محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
2006 کے اوائل میں گوگل گردی کے دوران مشرف بہ محفل ہوا
2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
پہلے تو ذپ آتے ہی نہیں تھے، یہ تو شکر ہے کہ عزیز امین بھی یہاں ہیں تو پہلا بھی انہی کا ہے اور آخری بھی۔
3۔محفل پر پہلا دوست؟
محترم الف عین
4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
اُردو کمپیوٹنگ، آپ کی شاعری، وڈیوز
5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
گپ شپ کا وقت نہیں ملا کبھی لیکن معلوماتی تبادلہ خیال ضرور ہوا ہے شمشاد سے، عزیز امین سے، اور کبھی خوش قسمت دن ہو تو الف عین سے بھی۔
6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
اگر یہ ہر وقت آن لائن رہیں تو شاید میں "کون آئن لائن" ہے کے علاوہ بھی کہیں گھوموں پھروں، یعنی اعجاز صاحب، نبیل، م م مغل
7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
یہ مشکل ہے کہنا، بہر حال نبیل اگرچہ کم لکھتے ہیں لیکن موقع بر محل اور اصلاحی انداز میں لکھتے ہیں۔
8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، فواد، زیک
9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
مجھے اپنا تبصرہ بھی اچھا لگتا ہے، لیکن میرے علاوہ خرم، ایم اے راجہ، مغل بھائی صاحب کا بھی اچھا خاصا ہوتا ہے۔ خواتین سے معذرت کیوں کہ میرا ان دھاگوں میں ذرا کم ہی جانا ہوتا ہے۔
10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
نبیل ، وہ اس لئے کہ اس پورٹل کے ذریعے جو انہوں نے اردو کی خدمت کا بیڑہ اٹھا یا ہے وہ آسان کام نہیں ہے۔
11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
شاید سب ہی اپنی اپنی جگہ پر سویٹ اور خیال رکھنے والے ہیں۔ کسی ایک کا کبھی سوچا نہیں۔
12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
اس سلسلے میں تو ذہن میں بوچھی کا نام ہی آتا ہے
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
یہاں پر بھی ایک زمرے میں بوچھی کا نام ڈال دیں دوسرا چھوڑ دیں۔
14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
یہ تو موضوع پر منحصر ہوتا ہے، کبھی کسی بور سے دھاگے میں ہی بہت لطف آجاتا ہے یہ تو احباب کی شراکت اور دلچسپ گفتگو ہے تو اچھے دھاگے بُن دئے جاتے ہیں۔
15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
لازمی طور پر اپنے شمشاد بھائی،
16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
نبیل ، شمشاد، شگفتہ اور پھر سوال کے ثانوی حصہ کا جواب میں بقلم خود۔
17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
سبق یہ سیکھا ہے کہ زبان کی شائستگی کو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہیے، کس سے سیکھا ہے یہ صیغہ ء راز میں ہی رہنے دیں۔ کسی انتہائی عقل مند شخص سے لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے اتنی ذہانت کس سے سیکھی تو انہوں نے کہا کہا دیوانوں کو دیکھ کر، یعنی وہ کام نہیں کیا جو وہ کرتے ہیں۔
18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
مجھے وہ رکن پسند ہیں جو کہ اپنے جواب کو مفصل اور حوالوں کے ساتھ لکھتے ہیں اور وہ کم پسند ہیں جو کہ جواب برائے جواب دیتے رہتے ہیں۔
19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
سب سمجھ رہا ہوں روئے سُخن کس جانب ہے، یہ سوال خاص طور پر آپ نے اپنے عزیز ترین اور کسی خاص رکن کو ذہن میں رکھ کر تو نہیں بنایا ؟
20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
جی ہاں ضرور ہے۔ میری خواہش ہے کہ بی بی سی اردو آن لائن کی طرز پر ایک ایسا نیوز پورٹل بنا یا جائے جس میں دنیا بھر سے محفل کے اراکین اپنی خبریں خود پیش کر سکیں اور پھر دیگر خبر رساں ادارے محفل میں پیش کی گئی خبر کے حوالے دیں۔
21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
یہ بہت نازک سوال ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے محفل کو خدا ناخواستہ کچھ ہو جاتا ہے تو اردو کے حوالے سے دیگر دوست احباب کی بھی گرانقدر خدمات ہیں اور وہ بھی اس کاروان ِ اردو میں اپنے طور پر کچھ کر گزرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، یقینی طور پر ایسے مخلص اداروں کے ہاتھ مظبوط کریں گے۔
22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
سب سے اہم تو یہ اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں انتہائی معلوماتی پورٹل ہے دوسرا یہ دنیا بھر کے اردو دانوں اور چاہنے والوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا ذریعہ ہے تیسرا یہ کہ تکینیکی ترقی کے دور میں نیٹ پر اردو کو ترویج دینے اور دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے میں پوری رفتار کے ساتھ گامزن ہے، یہی محفل کا خاصہ ہے۔