صابرہ امین
لائبریرین
اگلے سال کی تیاری آپ نے ابھی سے شروع کردی ۔ نہاری کھا کر اور پی پلا کر مشاعرہ کی نوبت بھی آئے گی یا نہیں ۔بات علمی ہو یا ادب کی ہو
ایک ڈونگا نلی نہاری ہو
ہو کچھ ایسا مشاعرہ شاعر
پہلے کام و دہن کی باری ہو
اگلے سال کی تیاری آپ نے ابھی سے شروع کردی ۔ نہاری کھا کر اور پی پلا کر مشاعرہ کی نوبت بھی آئے گی یا نہیں ۔بات علمی ہو یا ادب کی ہو
ایک ڈونگا نلی نہاری ہو
ہو کچھ ایسا مشاعرہ شاعر
پہلے کام و دہن کی باری ہو
اف نہاری کے اتنے فینز ہیں یہاں ۔آداب و علم کو رکھوں فی الفور طاق میں
نلّی کو ٹھوک دے جو تو میری طباق میں
میرے لیے بھی کہنا ذرا صابرہ امین
ہلکان ہوں نہاری کے کب سے فراق میں
جی ہاں کیوں نہیں بھئی ۔اف نہاری کے اتنے فینز ہیں یہاں ۔
ویسے یہ آپ نے فی البدیہہ کہا ہے یا پرانے میں کچھ جگاڑ کی ہے ۔آداب و علم کو رکھوں فی الفور طاق میں
نلّی کو ٹھوک دے جو تو میری طباق میں
میرے لیے بھی کہنا ذرا صابرہ امین
ہلکان ہوں نہاری کے کب سے فراق میں
میرا قصور نہیں خلیل بھائی کا قصور ہے سارا انہوں نے رگ پھڑکائی ہے ابھی ابھی ۔ویسے یہ آپ نے فی البدیہہ کہا ہے یا پرانے میں کچھ جگاڑ کی ہے ۔
ویسے طارق روڈ پر غفار کی بھی اچھی ہے ۔یہ نہاری بھی ایسی ویسی نہ ہو
صرف زاہد کی یہ نہاری ہو
ماشااللہ ۔ اللہ نظر بد سے بچائے ۔ بہت خوب ۔!!!میرا قصور نہیں خلیل بھائی کا قصور ہے سارا انہوں نے رگ پھڑکائی ہے ابھی ابھی ۔
خلیل صاحب سلامت رہیں ۔ لگتا ہے کل تو ہم سب کی نہاری پکی ۔پیٹ بھر کر جو ہم بھی شعر کہیں
شاعری اپنی سب پہ بھاری ہو
سُر ہی تو نکلتے محسوس ہوتے ہیں نا۔۔۔اف کیا آپ نے نہاری کی دیگ پر چمچ کی آواز نہیں سنی؟
یہ پٹاری کہاں ہے بھئی ۔ ذرا لنک عنایت کیجیے ۔اور تو خاص کوئی شرط نہیں
دیگ سے بس ابھی اتاری ہو
بھیا! محفلین کو بھی مدعو کیجیئے ،،،، پلیزبھائی عاطف بھی گر ہوں ساتھ اپنے
کیسی پر لطف یہ نہاری ہو
اچھا تو یہ فی البدیہہ ہو رہا ہے ۔ زبردست ۔اب ہمارا نام بھی ڈالیے ۔بھائی عاطف بھی گر ہوں ساتھ اپنے
کیسی پر لطف یہ نہاری ہو
پہلے ترنم سے پڑھ کر مشاعرہ لوٹا اب محفل لٹ گئی ۔ ۔واہ واہپہلے کھائیں گے دونوں کی بھر کے
بعد میں شعر کی بھی باری ہو
بھیا! محفلین کو بھی مدعو کیجیئے ،،،، پلیز
دعوتِ عام دے رہے ہیں ہم
ہاں میسر مگر سواری ہو