اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

سیما علی

لائبریرین
ہمارے شعر کا تذکرہ آپ جان بوجھ کر نہیں کریں گی کیونکہ وہ تو سراسر آپ کے خلاف جا رہا تھا

"اک غضب ان کا آنا گلستاں میں تھا
پھر کوئی گل نہ خوش رنگ دیکھا کیے"
:p:LOL::LOL::LOL:
ارے بھیا بے حد کمال
ہم نے تو بھیا نیٹ ورک کی آنکھ مچولی نے وہ کام کیا کہ بھیا کی صحیح معنوں میں تعریف بھی نہ ہو سکی ۔۔۔۔۔
بہت خوبصورت شعر ۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
میں دل کے داغ چھپائے کہاں تلک گھوموں
وہ صاف کرتے ہیں خنجر دکھا دکھا کے مجھے
میں دل کے داغ چھپائے کہاں تلک گھوموں
وہ صاف کرتے ہیں خنجر دکھا دکھا کے مجھے
کیا بات ہے بھیا
بے حد کمال !!!!!!!!
:flower::flower::flower::flower::flower::flower:
خلیل بھیا آپ کا انداز تحت اللفظ میں بھی بہت لاجواب ہے ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
میرا پیہم تبسم ہی میرے غم کی نشانی ہے
میرا دھیما تکلم ہی میری شعلہ بیانی ہے

ہمارے بھیا کا دھیما اور شرمیلا تکلم بڑے بڑے شعلہ بیانوں پر بہت بھاری ماشاء اللّہ ماشاءآللّہ سلامت رہیے شاد و آباد رہیے اس مرتبہ تو شاعر بہ زبانِ شاعر اپنے سامنے سننا ہے ان شاء اللّہ زندگی بخیر ۔۔۔۔
 
فہد اشرف

محفلین
ارے یہ لڑی تو مجھے آج دکھی۔ آن لائن مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مشاعرہ کو ڈھیروں مبارکباد۔ سبھوں نے بہت اچھا کلام سنایا، سن کے مزہ آیا۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ارے یہ لڑی تو مجھے آج دکھی۔ آن لائن مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر ممتظمین مشاعرہ کو ڈھیروں مبارکباد۔ سبھوں نے بہت اچھا کلام سنایا، سن کے مزہ آیا۔
فہد آپ اس وقت اگر چہ حاضر نہیں ہوئے لیکن ۔ احسن سمیع بھائی کی مہربانی کہ یوٹیوب سے احوال دیکھ سکتے ہیں ۔ بہت اچھا تجربہ رہا شعراء ، مہمانوں بلکہ سب محفلین کا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پڑھ پڑھ کے تو تھک گیا میں۔ اتنا سارا کیوں لکھا آپ نے ہر غزل سے دو تین شعر گول کر دیتیں :p
اور پھر جو بٹیا کی سبک رفتاری ہے اس کا کیا کرتیں ۔ اچار کی برنی میں ڈال رکھتیں ؟ جو ہزاروں مراسلوں کا سلسلہ ہے وہ بھلا کہاں رکنے والا ہے اور کس کام آتا ؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پڑھ پڑھ کے تو تھک گیا میں۔ اتنا سارا کیوں لکھا آپ نے ہر غزل سے دو تین شعر گول کر دیتیں :p
ابھی تو کچھ اور پڑھوانا باقی ہے ۔۔۔ ہمت باندھ لیجئیے بھای۔ ہم نے ٹیگ کر دیا ہے۔

گول کر دیتے ہم کسی کے دو چار اشعار تو سب نے ایکا کر کے ہمیں معطل کروا دینا تھا۔ برداشت کر لیجئیے اتنا لکھا ہوا ورنہ ہم نے بے ٹھکانہ ہو جانا بھائی زیر دفعہ اردو محفل پیرا گراف نا معلوم کےتحت:ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور پھر جو بٹیا کی سبک رفتاری ہے اس کا کیا کرتیں ۔ اچار کی برنی میں ڈال رکھتیں ؟ جو ہزاروں مراسلوں کا سلسلہ ہے وہ بھلا کہاں رکنے والا ہے اور کس کام آتا ؟
یہ بات ہم نے ایک دن اشاروں میں کہی تھی عرفان سعید بھائی کو۔ وہ سمجھ گئے تھے اور کسی کو خبر نہ ہوئی تھی ۔ مگر آپ تو سارے بھید کھولنے پہ تُلے ہیں بھائی۔
مراسلہ میٹر کا ایک چکر لگائیے گا آج زیک بھائی کا مراسلہ پڑھ کے کمنٹس دیجئیے گا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
فہد اشرف

محفلین
فہد آپ اس وقت اگر چہ حاضر نہیں ہوئے لیکن ۔ احسن سمیع بھائی کی مہربانی کہ یوٹیوب سے احوال دیکھ سکتے ہیں ۔ بہت اچھا تجربہ رہا شعراء ، مہمانوں بلکہ سب محفلین کا ۔
جی عاطف بھائی بہت اچھا لگا محفل شعراء کو دیکھ سن کر۔
آپ کی زلفیں ما شاء اللہ بہت خوب ہیں، آپ ان پہ بھی غزلیں کہا کریں ;)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جی عاطف بھائی بہت اچھا لگا محفل شعراء کو دیکھ سن کر۔
آپ کی زلفیں ما شاء اللہ بہت خوب ہیں، آپ ان پہ بھی غزلیں کہا کریں ;)
محض اتفاق سے :)
ویسے ایک شعر تو زلفوں پر بھی تھا :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی عاطف بھائی بہت اچھا لگا محفل شعراء کو دیکھ سن کر۔
آپ کی زلفیں ما شاء اللہ بہت خوب ہیں، آپ ان پہ بھی غزلیں کہا کریں ;)
لیکن ایسا کوئی شعر سوچے بھی نا زلفوں کے لئے

تیری زلفیں ہیں کہ سایہ ہے رات کا
تو اگر ٹنڈ کرا لے تو سویرا ہو جائے
 
Top