اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے شعر کا تذکرہ آپ جان بوجھ کر نہیں کریں گی کیونکہ وہ تو سراسر آپ کے خلاف جا رہا تھا

"اک غضب ان کا آنا گلستاں میں تھا
پھر کوئی گل نہ خوش رنگ دیکھا کیے"
:p:LOL::LOL::LOL:
ہم کبھی کسی کے اپنے خلاف ہونے پر ڈرتے دکھائی دئیے ان چار ماہ اور 5 دن میں؟
اسے آڑے وقت کے لئے بچا کر رکھا تھا۔۔۔ آپ لے اڑے روؤف بھائی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لو بھئی اس لڑی کو تو اب تفصیل سے دیکھا ۔ یہاں بھی وہیں کی طرح سماں باندھ رکھا تھا ۔ ماشاءاللہ
براوو پیاری بٹیا ۔۔۔ شاباش جیتی رہیئے ۔
اور سب محفلین شاد آباد رہیں ۔@گُلِ یاسمیں بٹیا سیما علی آپا ۔ علی وقار زیک اور محمد تابش صدیقی ۔ صابرہ امین ۔ زوجہ اظہر
ہاں نا عاطف بھائی۔۔۔ کچھ نہ کچھ رونق تو لگانی تھی نا مشاعرہ کی یاد میں۔
شکر اللہ کا کہ صحیح جگہ لگائی ۔ ورنہ اب تو آپ بھی مدیر ہیں ۔۔ کیا معلوم کس وقت فرائضِ مدیری یاد آ جاتے۔

ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے فرائضِ مدیری غلط لکھا ہے، یہاں کوئی اور لفظ استعمال ہونا چاہئیے۔ نہیں؟؟؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
:in-love:
ہم آپکے ساتھ ساتھ بھیا ہمارے بھیا مشاعرے میں ہوں اور کیسے سنے بغیر رہ سکتے تھے۔۔جیتے رہیے ڈھیروں دعائیں اور یاسمین بٹیا کے لئے بہت سارا پیار ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ اپنی برق رفتار ی سے ساتھ ساتھ کام کرتی رہیں :in-love:
شکر ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہوئی اس دوران کندھے کی وجہ سے۔ :in-love:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا ایسا ممکن ہے؟؟؟ وہ کچھ وجوہات کے سبب شریک نہیں ہو سکے۔
ممکن ناممکن پر غور اس لئے نہیں کیا کہ شاید ٹائمنگ وجہ نہ ہو۔۔۔
ویسے بھی آپ کو معلوم ہے کہ جب سے چوٹ لگی سر پہ۔۔۔ اکثر اوقات سوچنے کی زحمت نہیں کرتے ۔ تو ہمیں سوچوانا پڑتا ہے۔ :D
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم کبھی کسی کے اپنے خلاف ہونے پر ڈرتے دکھائی دئیے ان چار ماہ اور 5 دن میں؟
۔
آپ کے خوف سے کوئی اور کوئی ہوں گے جو تھر تھر کانپتے ہوں گے ہم نہیں
نیلے الفاظ پر کلک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہم نے کسی کو ٹیگ نہیں کیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
بھئی واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت مشاعرہ۔
سب شعراء کی بہت اچھی ،معیاری شاعری ،ماشاء اللہ۔
میں نے ابھی مشاعرہ دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت انجوائے کیا۔
سب شعراء بہت بہت داد قبول فرمائیں۔
صابرہ بہن کی خوبصورت آواز اور انداز۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔ماشاء اللہ
 
ماشاء اللہ
تمام شریک محفلین اور منتظمین کو ہمارے جانب سے عالمی اردو مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر بہت مبارک باد۔
کل بوجہ دفتری اور گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے شریک مشاعرہ نہ ہو سکے جس کا بہت زیادہ افسوس ہے۔
مشاعرے کے اختتامی مراحل میں ہم مشاعرے میں شریک ہوئے۔
آج صبح مشاعرہ نشرمکرر کے طور پر دیکھا۔بہت اچھا لگا اور بہت مزہ آیا۔
کچھ تیکنیکی مسائل پیدا ضرور ہوئے مگر پھر بھی دلچسپی برقرار رہی۔
امید کرتے ہیں کہ آئندہ اس کامیاب تجربے کی بنیاد پر سال آئندہ سالگرہ کے موقع پر درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ ضرور معاوینت کرے گی تاکہ یہ سلسلہ یونہی کامیابی سے ہر سالگرہ پر چلتا رہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم، اس زبردست مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر ناظمِ مشاعرہ احسن صاحب، صدرِ مشاعرہ جناب اعجاز صاحب ، مہمانِ خصوصی خلیل صاحب اور مشاعرے میں شامل سب شعراء کرام کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

اپنی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا کہ ہفتے کی شام کو اکثر سو جاتا ہوں اور پھر اتوار سوتے جاگتے گزارتا ہوں، اسی نیم خوابیدہ حالت میں مشاعرے کی جھلکیاں دیکھ رہا ہوں۔

یہ بہت اچھی روایت کا آغاز ہو گیا، ماشاءاللہ۔ :)
 
بس اگلے سال کے لیے ابھی سے شیڈول ترتیب دے دیجیے ۔۔۔ اگلی بار مہمانِ خصوصی کی نشست آپ کو ہی سنبھالنی ہو گی :)
 
زیک

مسافر
مجھے شک ہی تھا کہ لائیو ویڈیو مشاعرہ ہو سکے گا لیکن آپ سب نے کر دکھایا۔ پورا مشاعرہ تو نہ دیکھ سکا لیکن جو دیکھا زبردست تھا۔

راحل و دیگر انتظام کرنے والوں اور تمام شعراء کو بہت مبارکباد۔

گُل یاسمیں کی ہمت ہے کہ لائیو ویڈیو سے اشعار پوسٹ کئے۔
 
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کے لیے ۔۔۔ ان شاء اللہ اب اس روایت کو سال بہ سال بہتر کرنا ہے اور آگے بڑھانا ہے ۔۔۔ خدا کرے کبھی وہ دن بھی آئے جب ہم باقاعدہ کسی مقام پر روایتی مشاعرے کا اہتمام کریں اردو محفل کے توسط سے :)
 
بہت خوب، ان شاءاللہ
پھر گل بہن کا کیا کردار ہو گا؟؟؟ :thinking:
 
Top