اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

سیما علی

لائبریرین
گُلِ یاسمیں بہن ۔۔۔ یقین جانیں آپ کی رواں اپڈیٹس نے مشاعرے کو چار چاند لگا دیے ۔۔۔ اس محنت کے لیے جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔۔۔ جزاک اللہ
وڈیو کو اتنی جلدی ٹرانسکرائب کرنا بڑا مشکل کام ہے ۔۔۔ بہت شکریہ۔
بھیا بٹیا آج سے اردو محفل کے گراں قدر [B][U][SIZE=6][COLOR=#0000ff]نورتن[/COLOR][/SIZE][/U][/B] میں شمار ہیں پروردگار اے دعا ہے کہ وہُ انھیں دین اور دنیا میں سرخرو فرمائے آمیں
 

نور وجدان

لائبریرین
پھر بھی شکوہ ہے کہ ہم وفادار نہیں :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

ہم تو کھلے دل سے کہہ چکے کہ جو سوال ہیں۔۔۔ ڈال دیجئیے ہمارے ناتواں کاندھوں پر ان کا بوجھ۔ بھلے ٹوٹے پھوٹے سہی فی الحال۔۔۔ مگر ہمیشہ تو نہیں رہنے والا نا ایسا ان شاء اللہ۔
تھوڑی توجہ زوم کی طرف بھی دے لیجئیے۔۔ اگلے مشاعرہ میں آپ نے بھی کانوں میں رس گھولنا ہے ۔ :in-love:
سوالات ان شاءاللہ کروں گی، چلیں میں لکھتی ہوں آپ کو سوال

اگلا مشاعرہ، اگلے سال ہونا ہے .. ان شاءاللہ:) :)
آپ نے مشاعرے کو رنگ لگا دیا ...ایسی رفتار اپنی نہیں خداداد ہوتی ہے ...
 

سیما علی

لائبریرین
ان سے انکار تو ممکن ہی نہیں ورنہ اس سے انکار ہمارے لئیے ممکن نہیں۔۔۔۔۔

سورہ جن -۔۔۔۔
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا ( 1 )
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوالات ان شاءاللہ کروں گی، چلیں میں لکھتی ہوں آپ کو سوال

اگلا مشاعرہ، اگلے سال ہونا ہے .. ان شاءاللہ:) :)
آپ نے مشاعرے کو رنگ لگا دیا ...ایسی رفتار اپنی نہیں خداداد ہوتی ہے ...
رنگ لگا دیا کو اس انداز میں تو نہ کہئیے کہ ہمیں لگے جیسے "چونا لگا دیا" کہنا چاہ رہی ہوں۔
اگلے سال میں تو ابھی 365 دن ہیں۔ :disappointed:
 
استادِ محترم ۔۔۔ آپ کے یہ الفاظ ہمارے لئے بہت قیمتی ہیں۔ آپ کا کہا ایک ایک لفظ تحریر کرنا چاہتے تھے لیکن آواز کٹ رہی تھی بہت۔ باوجود کوشش کے ہر لفظ سن نہ پارہے تھے۔ یہ ہماری طرف ادھار ہے۔ ان شاء اللہ جلدی چکاتے ہیں۔
ٹوٹ پھوٹ بھلے اپنی جگہ موجود ہے مگر ہماری سبز بھتنی کو بھلا کیسے بھول گئے آپ

ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے ان قیمتی الفاظ کے لئے شکریہ جنھوں نے ہمیں اپنی نظر میں معتبر بنا دیا۔
اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پر ہماری محفل پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین

سید عاطف علی بھائی۔۔۔ یہ بڑوں کو دینے والی دعا درست ہے نا :D

آپ نے صرف اچھی کمنٹری ہی نہیں کی بلکہ آپ تو چھکے پر چھکا لگا رہی ہیں اتنے بھرپور انداز میں اپنی اتنی ڈھیر ساری صلاحیتوں کا اظہار- اللہ نظرِ بد سے بچائے اور اپنی امان میں رکھے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آخر میں گل یاسمین کا تذکرہ ہوا ہے غالباََ، یہ تو مشاعرے کی ایک اور اچھی بات ہوئی کہ سامعین و ناظرین کی بھی نمائندگی ہو گئی۔
شروع میں بھی ہوا تھا وقار بھائی جب راحل بھائی نے پڑھا تھا

گُلِ حزیں کو ستاتے ہیں یوں بھی سب مل کر
کہ دکھ سے اور بھی اس پر جمال آ جائے

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
شروع میں بھی ہوا تھا وقار بھائی جب راحل بھائی نے پڑھا تھا
گُلِ حزیں کو ستاتے ہیں یوں بھی سب مل کر
کہ دکھ سے اور بھی اس پر جمال آ جائے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
صحیح کہہ رہی ہو بٹیا ۔
وہ تو بس مصلحتاَََ انہیں یاسمیں کی جگہ حزیں کہنا پڑگیا کہ بحر اور وزن کی مجبوری تھی ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پیاری گُلِ یاسمیں ، سیما علی زوجہ اظہر علی وقار بھائی آپ سب کا بے حد شکریہ۔
خاص طور پر گل کا کہ اتنی محنت اور محبت سے سب کے ساتھ کلام شئر کیا ۔ اللہ آپ کو بہت نوازے ۔ آمین
ثم آمین

محبت آپ کی صابرہ آپا :in-love:
اور اگر دوبارہ سے اس مراسلہ کا جواب دے رہے ہیں تو دہری محبت :heehee:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس جوش و خروش کے لیے یہی لڑی عین مناسب ہے بہن ۔۔۔ جگ جگ جیئیں :)
پھر تو ہم سے انجانے میں بھی کوئی غلطی نہ ہوئی اور نہ جوش میں ہوش کھویا۔
ورنہ کیا معلوم کہ ظہیراحمدظہیر بھائی سے ہی ڈانٹ پڑ جاتی کہ بزمِ سخن میں کیا گُل کھلا رہی ہو۔۔۔ جاؤ گپ شپ میں۔ :D

انھیں کیوں مشاعرہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کمال کیا ہے گُلِ یاسمیں بٹیا آپ نے۔ ماشاء اللہ
کمال تو آپ بھائی لوگوں نے کیا خلیل بھائی۔۔۔ ہم نے تو بس اس کمال کو الفاظ کی ہتھکڑیاں پہنا کر بزمِ سخن کے اس قید خانے میں ڈال دیا۔
قید خانے کی بجائے کوئی بہتر لفظ ہو تو اصلاح فرمائیے۔

سلامت رہئیے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شروع میں بھی ہوا تھا وقار بھائی جب راحل بھائی نے پڑھا تھا

گُلِ حزیں کو ستاتے ہیں یوں بھی سب مل کر
کہ دکھ سے اور بھی اس پر جمال آ جائے

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہمارے شعر کا تذکرہ آپ جان بوجھ کر نہیں کریں گی کیونکہ وہ تو سراسر آپ کے خلاف جا رہا تھا

"اک غضب ان کا آنا گلستاں میں تھا
پھر کوئی گل نہ خوش رنگ دیکھا کیے"
:p:LOL::LOL::LOL:
 
Top