محمد احسن سمیع راحلؔ
محفلین
جناب والا ہم نے تو تقریبا مہینہ بھر پہلے ہی اعلانِ عام کر دیا تھا ۔۔۔ بس شرکت کے متمنیوں کو ایک عدد مختصر سا فارم بھرنا تھا جس میں نام کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں لکھنا ضروری نہیں تھا ۔۔۔سر جی میں ایک خفیف سا احتجاج کرتا ہوں سب جانتے ہیں میں عرصہ دراز سے شاعروں میں زبردستی آنے کی کوشش کر رہا ہوں جس کا سہرا گاہے بگاہے کسی تک بندی پر داد کی صورت میں یہاں مل جاتا ہے استاد صاحب سے ڈنڈے بھی کھا چکا ہوں اصلا ح سخن میں احباب گواہ ہیں اس بات کے اس چیز نے دل براداشتہ نہیں بلکہ دل مضبوط کیا خیراحتجاج یہ تھا کے ہمیں بھی تھوڑا سا لفٹ کروا دیتے کچھ نہ کچھ تو ہم بھی پیش کر لیتے آپ بھی گوارہ کر لیتے کچھ بے بحیری بے وزنی وغیرہ وغیرہ۔۔۔
باقی جن احباب کو، دیگر دوستوں کی صلاح پر نجی مکالمہ میں پیغام بھیجا وہ ان کی حالیہ سرگرمی اور فعالیت کو دیکھتے ہوئے بھیجا تھا ۔۔۔ اس چکر میں کچھ اور قابل قدر احباب بھی نظر انداز ہوئے جیسے کہ ہمارے فیضان قیصر بھائی اور کچھ اور دوست۔
بہرحال، ہماری جانب سے معذرت قبول کیجیے ۔۔۔ ان شاء اللہ کوشش ہوگی کہ اگلے برس شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔