اردو محفل لائبریری میں آج کل کیا ہو رہا ہے؟

محمداحمد

لائبریرین
ہاں تو باتوں کی جلیبیاں ڈالنا کوئی اچھی بات تو نہیں نہ ہوتی
بندے کو صاف گو ہونا چاہئیے۔ :)

اس میں

اور کیا ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد لائبریری کی پیش رفت کی بابت محفلین کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔

کون سی جلیبی ہے بھئی۔۔۔! سیدھی سیدھی تو بات ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ۔۔۔ ۔!

یہ کس قسم کی کتاب ہے؟
کرنل جم کاربٹ جو آدم خور شیروں کے سلسلے میں شمالی ہندوستان کے بہترین شکاری تھے، کے بچپن اور پھر بعد ازاں جنگل میں سیکھے گئے ہنر کے بارے میں ہے کہ کسی جانور کے پگ یعنی پنجوں کے نشانات یا دیگر نشانات کی مدد سے جانور کا سراخ کیسے لگایا جا سکتاہے، گذرنے کا نشان دیکھ کر کسی سانپ کے بارے بتانا کہ اس کا سائز کیا ہوگا اور آیا وہ زہریلا ہوگا یا نہیں اور اسی طرح کی دیگر مفید باتیں
 
خوب ۔۔۔!

یقیناً اچھی کتاب ہوگی شکاریات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ تمام دوستوں کا اور اپڈیٹس کا۔ یقیناً لائیبریری کے لئے آپ تمام دوستوں کی کاوشیں لائقِ ستائش ہیں۔

اس سوال کا جواب بھی اگر مل جاتا تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :)
اس بارے کئی بار سوچا گیا ہے کہ لیکن ایسا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے کہ لائبریری جب کام ہوتا ہے تو بہت زور و شور سے ہوتا ہے لیکن پھر ہم لوگ اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ پاتے تو پھر لمبی چھٹی ہو جاتی ہے۔ یعنی اپ ڈیٹس ہونی چاہیئں، مفید بھی ہیں لیکن ہوتی کم ہی پاتی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
:)

تھوڑی سی معلومات مل سکتی ہیں لائبریری کی
لائبریری میں کل کتنے اراکین ہیں
کام کا طریقہ کار کیا ہے
باس کون ہے
اب تک کتنا کام ہوچکا ہے
آگے کیا پراجیکٹ ہیں

کیا کسی اور سے مل سکتی ہیں یہ معلومات؟
قیصرانی عائشہ عزیز سیدہ شگفتہ
آپ کی ڈسپلے پک بتا رہی ہے کہ گرافکس اور ڈیزائننگ میں آپ لائبریری کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس بارے کئی بار سوچا گیا ہے کہ لیکن ایسا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے کہ لائبریری جب کام ہوتا ہے تو بہت زور و شور سے ہوتا ہے لیکن پھر ہم لوگ اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ پاتے تو پھر لمبی چھٹی ہو جاتی ہے۔ یعنی اپ ڈیٹس ہونی چاہیئں، مفید بھی ہیں لیکن ہوتی کم ہی پاتی ہیں

آپ کی یہ بات واقعی ٹھیک ہے۔ کیونکہ یہاں سب رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں اور اپنی اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر لائبریری کی خدمت کرتے ہیں۔ اور کام بھی کبھی انتہائی برق رفتاری سے اور کبھی سست روی سے ہوتا ہے۔ ایسے میں باقاعدگی سےلائبریری اپڈیٹس فراہم کرنا یقیناً دشوار ہی ہوگا۔ پھر بھی اگر سال میں دو بار بھی اس بات کا اعادہ کر لیا جائے کہ کیا کیا کام ہوا اور کیا نہیں تو اس سے کچھ معلومات مل سکیں گی اور کچھ اور کام کی ترغیب بھی۔ غالباً لائبریری کے لوگ تو آپس میں اس بابت گفتگو کرتے ہی ہوں گے۔
 
دیگر احباب کا تو نہیں کہہ سکتا لیکن میں بعض اوقات فاتح بھائی اور ابن سعید بھائی سے اس بارے ڈسکشن کرتا ہوں، محفل سے ہٹ کر۔ باقی ہر طرح سے لائبریری اراکین سے میرا رابطہ محفل کی حد تک ہی ہے
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اردو محفل میں بہت سے اراکین لائبریرین ہیں تو سوچا کہ پوچھ لیا جائے کہ آج کل لائبریری میں کون کون سے پروجیکٹ زیرِ تکمیل ہیں۔

اور کیا ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد لائبریری کی پیش رفت کی بابت محفلین کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔

اور مجھے اس بات پر معذرت بھی کرنی تھی کہ میں ابھی لائبریری کو وقت نہیں دے پا رہی۔ تھوڑا مصروف ہوں، فائنل بھی ہونے والے ہیں۔ انشاء اللہ چھٹیوں میں کسی پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھیا ایک تو شگفتہ آپی نے بک شروع کی ہے ناں جس کا نام سوانح عمری فردوسی ، اس پر کام ہو رہا ہے
اس سے پہلے 'فکر وفن' پر کام ہو رہا تھا اور اس کا کچھ کام ابھی رہتا بھی تھا جو کہ شاہد شاہنواز بھائی نے کرنا تھا ۔ ابھی تک اس کی کوئی اپڈیٹ نہیں ملی
ان کے حصے کا کام مجھے دے دو تاکہ وہ کتاب تو ختم ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھیا ایک تو شگفتہ آپی نے بک شروع کی ہے ناں جس کا نام سوانح عمری فردوسی ، اس پر کام ہو رہا ہے
اس سے پہلے 'فکر وفن' پر کام ہو رہا تھا اور اس کا کچھ کام ابھی رہتا بھی تھا جو کہ شاہد شاہنواز بھائی نے کرنا تھا ۔ ابھی تک اس کی کوئی اپڈیٹ نہیں ملی
اور فردوسی والی کتاب کے کچھ صفحے مجھے ملے تھے۔ میں نے ٹائپ کر دیئے، اس کے بعد کا علم نہیں کہ اور بھی دیئے ہیں کہ نہیں۔
 
Top