عائشہ عزیز
لائبریرین
یہاں دیکھیں چاچوان کے حصے کا کام مجھے دے دو تاکہ وہ کتاب تو ختم ہو۔
یہاں دیکھیں چاچوان کے حصے کا کام مجھے دے دو تاکہ وہ کتاب تو ختم ہو۔
پہلی شرط تو یہ کہ کاپی رائٹ یا تو ختم ہو چکے ہوں یا اس کو برقیانے کی تحریری اجازت مل جائے یا ہمارے ہی کسی رکن کی ہو تو ان کی طرف سے محض کہہ دینا کافی سمجھ لیتے ہیںکسی کتاب کو برقیانے سے متعلق کیا پالیسی ہے؟
شکریہ منصور صاحب ۔پہلی شرط تو یہ کہ کاپی رائٹ یا تو ختم ہو چکے ہوں یا اس کو برقیانے کی تحریری اجازت مل جائے یا ہمارے ہی کسی رکن کی ہو تو ان کی طرف سے محض کہہ دینا کافی سمجھ لیتے ہیں
پھر اس کتاب کا سکین مہیا کرتے ہیں
اس کو لکھا جاتا ہے
پھر اس کو دو بار پروف ریڈ کیا جاتا ہے
پھر لائبریری میں حاضر کر دی جاتی ہے
اگر کتاب پر کاپی رائٹ محفوظ درج ہے لیکن مصنف اور مترجم کی اجازت ہو پھر اس کی پروا نہیں جانی چاہیئےشکریہ منصور صاحب ۔
بہت سی کتب کے تراجم چھپتے ہیں ...ان کے ناشرین اس ترجمہ کے کاپی رائٹ رکھتے ہیں ؟ جب کہ وہ خود اصل ناشرین اور مؤلفین سے اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اجازت نہیں لیا کرتے ۔
ذاتی طور پر میں آپ کے حق میں لیکن اصولی طور پر (کہ قانون اندھا ہوتا ہے) اس بارے معذور ہوںانگریزی ادب کے جو تراجم پاکستان اور بھارت میں ہوتے ہیں ، ان کے بارے میں کچھ فرمائیے، جب کہ معلوم ہے کہ ان کے ناشرین ان کی رائلٹی سے ایک روپیہ بھی صاحب ِ تحریر کو دینے کے روادار نہیں ہوتے ......یہ ممکن ہے کہ مترجم کو خون تھوکنے کے عوض چار پان برابر روپلی دے کر حاتم طائی کی قبر پر لات مار دیں۔
بابا جانی میں تھوڑا مصروف ہوں ابھی، فائنل ایگزام ہونے والے ہیں۔پورا دھاگا پڑھ لیا کہ کہیں کچھ کام کی بات ہو جو مجھے معلوم نہ ہو، لیکن مایوسی ہی ہوئی۔ لائبریری کی پیش رفت سے میں خود مایوس ہوں۔ کتنی ہی کتابں اب تک ٹائپ ہو چکی ہیں لیکن اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی زینت آج تک نہیں بن سکی ہیں۔ میں نے ہی اپنی ذمے داری پر ایسی کئی کتابیں پرانی برقی کتابوں کی سائٹ پر جمع کر دی ہیں۔ اورہ میشہ یہی کہتا ہوں کہ لائبریری کا با قاعدہ اجراء کو بھی دو سال ہو رہے ہیں، لیکن پہلی سو کتابوں کے بعد محض ایک کتاب کا اضافہ ہوا ہے، اور وہ بھی محفل میں ٹائپ نہیں کی گئی، بغیر پروف ریڈنگ کے اختر شیرانی ڈاٹ کام سے کاپی پیسٹ کر لی گئی ہے۔اور یہی کتاب اب فائنل شکل میں میری سائٹ پر موجود ہے۔ یعنی ورڈ ڈاکیومینٹ کی شکل میں۔ محفل کی لائبریری کے مخصوص فارمیٹ کے لئے محض مقدس ذمے دار تھیں اب تک۔ اس کے بعد؟؟؟
میں پھر یہی کہوں گا کہ پہلے محفل کے خزانے سے ہی تیار کتابیں جمع کی جائیں۔ اور ان کو ڈیجیٹل لائبریری میں پہنچایا جائے، اس کے لئے میری فائنل ای بک بھی کام میں لائی جا سکتی ہے۔ میں نے برقی کتابیں سائٹ محض اس لئے شروع کی تھی کہ یہاں پیش رفت کچھ نہیں تھی۔ جب کہ کتابیں اتنی تھیں، اور بعد میں میری ذاتی کوششوں سے بھی جمع کردہ دو ہزار کتابیں برقی کتابیں اور اب بزم اردو لائبریری میں شامل ہیں۔ ان سب کو پہلے اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری پر لایا جائے۔ نئی کتابیں مزید ٹائپ کر کے کباڑے میں نہ پھینکا جائے!!
ویسے میں نے بھی ایک کاپی رائٹ فری مواد کی ٹائپنگ کی پیشکش عائشہ عزیز کو دی تھی، جس کا میں منتظر ہوں۔
کیسی لسٹ بابا؟امین نے اس کا وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسی لسٹ کمپائل کریں گے، لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔
آپ کو کیوں نہیں کچھ پتا ، بتائیں ناں ذرا!
اور بھیا آپ نے فکر و فن کے وہ ٹیبلز وغیرہ بنانے تھے یاد ہے ناں
قیصرانی ، ایک دھاگہ بنا لو اور پھر اس پر برابر تازہ صورتحال پر بات چیت ہوتی رہے تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے اور لائبریری کے کام میں بھی دوسرے لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔اس بارے کئی بار سوچا گیا ہے کہ لیکن ایسا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے کہ لائبریری جب کام ہوتا ہے تو بہت زور و شور سے ہوتا ہے لیکن پھر ہم لوگ اپنی رفتار برقرار نہیں رکھ پاتے تو پھر لمبی چھٹی ہو جاتی ہے۔ یعنی اپ ڈیٹس ہونی چاہیئں، مفید بھی ہیں لیکن ہوتی کم ہی پاتی ہیں
اردو محفل میں بہت سے اراکین لائبریرین ہیں تو سوچا کہ پوچھ لیا جائے کہ آج کل لائبریری میں کون کون سے پروجیکٹ زیرِ تکمیل ہیں۔
اور کیا ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد لائبریری کی پیش رفت کی بابت محفلین کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔
السلام علیکمکیا کوئی ایسی فہرست بنائی گئی ہے کہ جس میں نامکمل پراجیکٹس کے نام درج ہوں؟