اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

کسی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ محفل پر تنگ کرنے آتے ہیں اور اس بات ان کو کسی اور نے زبردست کی ریٹنگ دی تھی۔ اب وہ کبھی کبھار شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کون جو تنگ کرنے آتے تھے یا جنہوں نے ریٹینگ دی تھی؟
 
بہت سے لوگ سماجی رابطے کی سائٹس پر عام لوگوں سے الگ موقف اس لئے اپناتے ہیں کہ انھیں علیحدہ سے توجہ حاصل ہو سکے - یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہے - بعض لوگ اسی عارضے کے تحت کبھی کسی تسلیم شدہ حقیقت کا انکار کرنے لگتے ہیں کیونکہ ایسی صورت میں بھی انھیں فوراََ توجہ مل جاتی ہے لوگ اختلاف ہی سہی مگر انکی بات پر بات ضرور کرتے ہیں - بعض لوگ اسی سستی شہرت کے حصول کیلئے بعض اوقات محترم اور ہردل عزیز شخصیات میں مین میخ نکالنے لگتے ہیں - اسی سستی شہرت کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بلا وجہ نامور لوگوں سے بغض پال لیا جائے - ایسے میں کسی اور کی شہرت سے منسلک ہو کر اپنی شہرت کا سامان پیدا کیا جاتا ہے .
خیر یہ نفسیات کی ایک طویل بحث ہے پھر کبھی اس پر تفصیلاً بات کریں گے
 
خیر یہ نفسیات کی ایک طویل بحث ہے پھر کبھی اس پر تفصیلاً بات کریں گے
آپ نے کافی اور شافی بحث فرما دی جناب وہ کہتے ہیں کہ عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہے۔ عقل مند کے لئے ہے میرے لئے نہیں اس لئے سیر حاصل بحث بھی فرما دیجئے گا
 

arifkarim

معطل
کسی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ محفل پر تنگ کرنے آتے ہیں اور اس بات ان کو کسی اور نے زبردست کی ریٹنگ دی تھی۔ اب وہ کبھی کبھار شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کون جو تنگ کرنے آتے تھے یا جنہوں نے ریٹینگ دی تھی؟


جی انہوں نے کہا تھا کہ وہ تنگ کرنے آتے ہیں۔
ابھی جنہوں نے شکوہ کیا تھوڑی دیر پہلے

آپ "دونوں" یکساں آئیڈی، سوچ اور سیاسی وابستگی رکھنے والوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ جب کوئی بات کریں تو کُھل کر کیا کریں تاکہ دیگر ممبران کو پریشانی لاحق نہ ہو :)

محفلینز کو تنگ کرنے :)
جس پر یہ ریٹنگ آئی تھی:
b390.gif

چونکہ یہ ایک غیر سنجیدہ دھاگہ تھا اسلئے اسکو پرمزاح کرنے کیلئے ایسا کہا تھا۔ لئیق احمد صاحب اور دیگر حضرات پتا نہیں اسکو کیا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں :)

بعض لوگ اسی عارضے کے تحت کبھی کسی تسلیم شدہ حقیقت کا انکار کرنے لگتے ہیں کیونکہ ایسی صورت میں بھی انھیں فوراََ توجہ مل جاتی ہے لوگ اختلاف ہی سہی مگر انکی بات پر بات ضرور کرتے ہیں -
جی بالکل کیونکہ تسلیم شدہ حقیقت اکثر اوقات حقیقت نہیں ہوتی۔ اپنی "نفسیات" کہیں اور جاکر جھاڑیں :)

آپ نے کافی اور شافی بحث فرما دی جناب وہ کہتے ہیں کہ عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہے۔ عقل مند کے لئے ہے میرے لئے نہیں اس لئے سیر حاصل بحث بھی فرما دیجئے گا
یعنی آپ یہاں خود اقرار کر رہے ہیں کہ آپ عقلمند نہیں؟ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
بہت سے لوگ سماجی رابطے کی سائٹس پر عام لوگوں سے الگ موقف اس لئے اپناتے ہیں کہ انھیں علیحدہ سے توجہ حاصل ہو سکے - یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہے
اس عارضے کا کوئی فوری اور مستند علاج بھی بتا دیں، ممنون رہوں گا
اوشو لئیق احمد
:vampirebat: نفسیاتی عارضہ ؟
کیا رائے ہیں آپ دونوں احباب کی

بعض لوگ اسی سستی شہرت کے حصول کیلئے بعض اوقات محترم اور ہردل عزیز شخصیات میں مین میخ نکالنے لگتے ہیں
اقوام، مذاہب، مسالک، نسل اور سیاست پر ہونے والے اعتراضات بھی اس سستی شہرت کے حصول کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔۔ !!!
اسی سستی شہرت کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بلا وجہ نامور لوگوں سے بغض پال لیا جائے - ایسے میں کسی اور کی شہرت سے منسلک ہو کر اپنی شہرت کا سامان پیدا کیا جاتا ہے .
مجھے تو شہرت سے زیادہ بدنامی کہنا مناسب لگتا ہے
 

arifkarim

معطل
چوہدری صاحب وہ کیا کہتے ہیں کے بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا ویسے ضروری نہیں کہ ہر چیز کا علاج ضروری بھی ہو اور ممکن بھی ہو
بجا فرمایا۔ خاص طور پر کچھ نفسیاتی، ذہنی اور روحانی بیماریوں کا علاج ممکن نہیں :)
 
بہت خوب تجزیہ ہے۔
کچھ لوگ میری طرح ادیب ادباء سے سہمے ہوئے بھی ہوتے ہیں۔
کچھ لوگوںکوصحیح طریقہ سے استعمال نہیں آتا، بس دیکھا مقصد پورا ہوا یہ گیا وہ گیا۔
زرادیرلگے گئی مگرآشنائی ہوجائے گی یا پھر عادت سی بن جائے گی۔
 
Top