اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

وہ سب تو ٹھیک ہے ،،،، یہ افتخار کون ہے ؟
افتخار کو تو ہم اوپر ہی بھول آئے تھے ۔ آپ پھر سے اسے لے آئے محمد اسلم صاحب
یہ افتخار کہاں سے آگیا اب؟
ادب دوست جہاں سے بات شروع ہوئی تھی وہیں سے افتخار کو لے آئے ہیں محمد اسلم صاحب
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھی تحریر ہے فاروق صاحب!

کام چوری اور عجلت کے باعث اس سلسلے کا ایک صفحہ پڑھنے پر اکتفا کر رہے ہیں اُمید ہے بیچ کے تین صفحات میں بھی اسی قسم کی گفتگو ہوگی۔ ہاں اگر کوئی خاطر خواہ شہ ہم سے چھوٹ رہی ہے تو اس کی بابت اطلاع کی جا سکتی ہے۔

محفل پر کچھ زائرین ہماری طرح کے بھی ہیں جو کئی دنوں سے آپ کی یہ پوسٹ (یعنی اس کا عنوان) دیکھ رہے ہیں لیکن کھول کر پڑھنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ :)
 
کام چور، عجلت، توفیق نہیں ہوئی :noxxx:
وا وا وا وا :applause:
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھی تحریر ہے فاروق صاحب!
بہت بہت شکریہ جناب احمد صاحب حوصلہ افزائی کے لئے
ہاں اگر کوئی خاطر خواہ شہ ہم سے چھوٹ رہی ہے تو اس کی بابت اطلاع کی جا سکتی ہے۔

بات جب کچھ ہٹ گئی موضوع سے تو درمیان میں یہ شامل کیا تھا

یک بات جس کا تذکرہ کرنا میں اپنی تحریر( جو کے اس لڑی کی وجہ تسمیہ تھی) میں بیان کرنا بھول گیا۔ چلئے یہیں بیان کئے دیتا ہوں کہ موقع بھی ہے اور تقاضا بھی۔

محفل پر مٹر گشتی کرنے والوں کی شماریات میں انکے ساتھ دو لفظ آن لائن لکھے ہوتے ہیں جو کہ میرے خیال میں تکلفِ محذ ہے کہ یہا ں لائن سے کیا بلکہ پٹری سے اترے ہوئے زائرین بھی پائے جاتے ہیں تو یہ کیا بوالعجبی ہے کہ سبھی زائرین کے ساتھ آن لائن لکھنے کا تکلف برتا گیاہے؟
 
Top