اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

تجمل حسین

محفلین
بهیا لوگو
میں ابهی جا رہی ہوں۔
امی کی طرف جانا ہے اور وہ بهی والک کر کے۔۔ تقریبا دو گهنٹے لگ جانے مجهے۔۔۔ تیمور نے کہا تها کہ میں چدوڑ آوں گا پر وہ میں ہی کیا جو مان جاوں۔۔ میں نے کہا مجهے آج پیدل جانا ہے۔۔۔۔ مجهے دهمکی ملی ہے کہ اگر میرے بیٹے کو کچه ہوا ناں تو دیکه لینا۔۔۔۔ اب واپس دهمکی دینا تو فرض تها ناں تو میں نے بهی کہہ دیا کہ اگر میری امی کی بیٹی کو کچه ہوا ناں تو آپ کی بهی خیر نہیں اور وہ بیچارے۔۔۔۔ اس بات پر تو منہ کهلا کا کهلا رہ گیا کہ خود ہی تو جا رہی ہو اور وہ بهی زبردستی اور میں نے تو دهمکی دینی تهی بس اور دے دی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اللہ نگہبان۔۔۔۔
ایم کیو ایم کی طرف سے گوجرانوالہ میں جو بندہ ایم پی اے کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہا تھا اس کا نام "ٹوکے خان" ہے :)

ایک مولوی کا نام بھی سنا تھا میں نے۔ اسے مولوی ٹوکہ ہی کہہ کر پکارتے تھے۔ وہ تقریر کرتے وقت ہاتھ میں ٹوکہ پکڑ لیتا تھا۔
مشینی نہیں بلکہ دوسرا یعنی بغدا۔:)
 
بھائی یہ مٹھائی تو بہت ہی خوب اور بہت خوش رنگ ہے مفرح القلوب بھی ہے لیکن حیرت یہ ہے کہ یہ اقتباس تک میں نہیں آ رہی۔ ہمارے معدے تک پہنچنا تو خواب کی سی بات ہے۔ :)
چیز جو دل تک پہنچتی ہے اثر رکھتی ہے
ذائقہ نہیں، فرحت کا سامان مگر رکھتی ہے
ارے حضور معدے تک پہنچانے کے لئے یا تو آپ کو ہمارے پاس آنا پڑے گا یا ہمیں آپ کے پاس
ہاتھی کی بات ذرا دیکھ بھال کر کیجیے گا - بزرگانِ محفل اسے خطرے سے خالی نہیں سمجھتے---
متنبہ فرمانے کے لیئے میں آپ کا دل کی اتھا ہ گہرائیں سے ممنون و مشکور ہوں اور آپ ایسی گراں قدر معلومات کی بر وقت فراہمی کے باعث عنداللہ ماجور ہوں گے انشااللہ
ٹوکے سے بھی چارہ سازی کا کام لیا جاتا ہے
واہ کیا کہنے جناب کس سلیقے سے آپ نے چارہ سازی کا چارا کر ڈالا
 

محمداحمد

لائبریرین
مراد وہ افراد ہیں جو ہم سے پہلے سے اس دشت کی سیاحی میں مصروفِ عمل ہیں
اوہ اس حساب سے آپ فرخ کو اور محمداحمد بھائی کو خضر بھی کہہ سکتے ہیں۔

تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خود کُشی
رستہ بھی چھوڑ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے
:)
 

محمداحمد

لائبریرین
آخری تدوین:
سب مذاق کی باتیں ہیں آپ جو دل میں آئے کہیں۔ :)
نوازش جناب۔۔ ہم نے ویسے کیا کہنا ہے آپ کو ہماری کیا بساط
ویسے دل کی باتوں کا کیا کہیئے کہ
دلاں دیاں گلاں دلاں وچ رہ گئیاں
نہ کسے پُچھیاں تے نہ میں دسیاں
اکھا چھم چھم وسیاں
 

محمداحمد

لائبریرین
نوازش جناب۔۔ ہم نے ویسے کیا کہنا ہے آپ کو ہماری کیا بساط
ویسے دل کی باتوں کا کیا کہیئے کہ
دلاں دیاں گلاں دلاں وچ رہ گئیاں
نہ کسے پُچھیاں تے نہ میں دسیاں
اکھا چھم چھم وسیاں

آپ اس قدر دل گرفتہ کیوں ہوئے جا رہے ہیں آج۔

جب چاہیں محفل میں آئے، جو کہنا چاہیں کہیں دیدہ دل فرشِ راہ ہیں جناب!
 
آپ اس قدر دل گرفتہ کیوں ہوئے جا رہے ہیں آج۔
دل گرفتہ اور میں کیسی باتا ں کرتے ہیں آپ مجھے یہ کلام بہت پسند ہے اصل میں اس لیے لکھ دیا
جب چاہیں محفل میں آئے، جو کہنا چاہیں کہیں دیدہ دل فرشِ راہ ہیں جناب!
نوازش ہے آپ کی بس تھوڑا ڈر لگتا ہے کہ کسی کوئی بات بری نہ لگ جائے باقی تو میں جو من میں آتا ہے کہہ ہی ڈالتا ہوں
 
Top