اردو محفل (میری نظر میں)

تعبیر

محفلین
اگر کسی کو برا لگے تو میری پوسٹ ختم کر دی جائے۔ اور اگر اچھی لگے تو اس کو مزید آپ لوگ آگے بڑھائیں یعنی محفل آپ کی نظر میں کیا ہے۔۔۔ کچھ دوستوں کے بارے میں لکھا ہے باقی اب آپ لوگ لکھیں۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔

کوئی ہے کہ مجے یہ پوسٹ بہت بہت بری نہیں لگی ہے سو اسے ختم نہ کیا جائے ;)
مین مزید بڑھانا چاہوں‌گی پر اس شرط پر کہ کوئی برا نہین مانے گا۔
دیکھو کب لکھتی ہوں :)

اگر آپ مشہور ہونا چاہتے ہیں یعنی دن میں خواب دیکھتے ہیں کہ میں مشہور ہو جاؤ لیکن خوابوں کی تعبیر نہیں ہو رہی تو کوئی مشکل کام نہیں بس آپ کھیل کود اور گپ شپ کی میز پر جاؤ وہاں آپ کو خوابوں کی تعبیر کرنے والی تعبیر اور Damsel ملے گی۔۔۔ ان دونوں کا کام ہی انٹرویو کر کے لوگوں کو مشہور کرنا ہے۔۔۔ شاید کسی ٹی وی چینل سے تعلق ہے یا پھر خود کا چینل بنانے کا ارادہ ہے۔۔۔ لوگوں کے راز جاننے کا بہت شوق ہے اور تو اور پرسنل لائف کے بارے میں بہت پوچھتی ہیں جیسے کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا ہے؟ اب بندہ بتائے بھی تو کیا بتائے۔۔۔؟ اس کے علاوہ تلاشی لینے کا بہت شوق ہے اور لوگوں کے پرس اور والٹ کی تلاشی لیتی پھر رہی ہیں۔۔۔

damselllllllllllllllllllllll کہاں ہوووووو :confused: دیکھو ہمین کیا سے کیا بنا دیا :eek: یعنی بلال کو بھی ہم نے مشہور کیا ہے ;)
اللہ راز کون جاننا چاہتا ہے
ہم دونوں تو خود کو یہاں کی لیڈیز علامہ اقبال سمجھتی ہیں کہ یہاں کی سوئی ہوئی قوم کو اپنی پوسٹس سے جگانا چاہتی ہیں بس :rolleyes:

پر بلال اتنے چلاک ہین کہ نہ تو اپنے پرس کی تلاشی دی اور نہ ہی اپنی چھیڑ جانیاں بتائیں بہت نا انصافی ہے رے کہ آپ چپ چاپ سب پر نظر رکھتے ہیں :) اپنی کوئی خبر ہاتھ آنے نہیں دیتے
 
الف عین

لائبریرین
ممکن ہے کہ بلال بھی آصف سے واقف نہ ہوں۔ آصف بھی محفل کے بانیوں سے ہیں۔ اور ایک ’طفلِ اردو‘ کا نام نہیں لیا جو بزعمِ خود اپنے کو بابائے اردو کہلانا چاہتے تھے۔۔۔۔ قدیر احمد رانا کا۔ ابہوں نے ہی پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ کیا تھا پہلے جب محفل شروع ہوئی تھی۔ لیکن جہانزیب بھی اسی دور کے تھے بانیوں میں شامل۔ اب یہ لوگ کم کم آتے ہیں ویسے آج کل جہانزیب تغلق بنے خوب نظر آنے لگے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
نئے ارکان کو کچھ مزید معلومات دے دوں۔
پہلے ارکان کے منصب صرف پانچ ہزار پیغامات تک تھے۔ یہ تو شمشاد اور پھر قیصرانی نے آ کر اس سلسلے کو روائز کرنے پر مجبور کیا جو اب منفرد اور ممتاز کے نئے عہدے بنے ہیں۔ اور ہاں۔۔ پہلے ایک خصوصی عہدہ بھی تھا۔ منتظمین کو یہ قبول نہ تھا کہ ما بدولت اور سرور بھائی (سرور عالم راز سرور کے نام ککے ساتھ مبتدی لگایا جائے۔ چنانچہ عرصے ت ہم دونوں یہاں ’معلم‘ کے عہدے پر فائز رہے۔ بعد میں جب منفرد اور ممتاز کے نئے مناصب بنے تو معلم کا عہدہ ہٹا دیا۔ یوں بھی تب تک ہم شاہد مشاق ہو چکے تھے۔ اور پھر لائبریری کا سلسلہ شروع ہوا تو ہم سب لائبریری والے اپنے عہدوں سے ہٹا دئے گئے۔۔
 
عمدہ لکھا ہے ایم بلال اور امید ہے کہ یونہی لکھتے رہیں گے۔

اعجاز صاحب آپ کا شکوہ سر آنکھوں پر ، اس جانب توجہ دینے کی کوشش کرتا ہوں مگر اپنی کوتاہیوں کا پہلے ہی اعتراف کر لیتا ہوں تاکہ زیادہ ڈانٹ نہ پڑے :)
 
جہانزیب

محفلین
ممکن ہے کہ بلال بھی آصف سے واقف نہ ہوں۔ آصف بھی محفل کے بانیوں سے ہیں۔ اور ایک ’طفلِ اردو‘ کا نام نہیں لیا جو بزعمِ خود اپنے کو بابائے اردو کہلانا چاہتے تھے۔۔۔۔ قدیر احمد رانا کا۔ ابہوں نے ہی پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ کیا تھا پہلے جب محفل شروع ہوئی تھی۔ لیکن جہانزیب بھی اسی دور کے تھے بانیوں میں شامل۔ اب یہ لوگ کم کم آتے ہیں ویسے آج کل جہانزیب تغلق بنے خوب نظر آنے لگے ہیں۔
اعجاز انکل یہ تغلق نہیں اورنگزیب عالمگیر کی تصویر ہے ۔
 
بلال

محفلین
ہم بھی چوہدری ہیں ہم سے کوئی نہیں ڈرتا ایں چہ چکر است؟ لگتا ہے تصویر پر پینٹ سے مونچھیں لگانا ہوں گی یا پھر ایک تصویر پگڑی اور گنڈاسے کے ساتھ کھچوائیں؟
دوسرا ہم اتنے مشہور نہیں جتنا ہماری عینک ہے، کل سے ہم اپنی عینک کو بھی اردو محفل کی رکنیت دلوانے کا سوچیں گے۔
بوچھی آپا سے تو قسم لے لیجئے ہم بالکل نہیں ڈرتے!!!
بس ایسے تھوڑا سہم جاتے ہیں۔۔۔:(
اب دیکھئے خود انصاف کیجئے کہ سہمنا اور ڈرنا دو الگ کیفیات ہیں کہ نہیں؟

محفل میں مجھے صرف ایک ہی ایسی تصویر نظر آئی جنہوں نے عینک لگا رکھی تھی تو اس کا ذکر کر دیا۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
جب آپ سب ہم سب نئے ممبرز کو پرانے ممبرز کے بارے مین بتا رہے ہیں تو میں بھی ایک ممبر کا پوچھنا چاہوں گی۔ اس حق کے ساتھ کہ محفل ہم سب کی ہے
ان ممبر سے میری ملاقات تہنیت کے دھاگے میں ہوئی اور انہیں ایک بات کا دکھ ہےجس کا مجھے بھی ہوا کہ کسی بھی پرانے ممبر کو انکے یہاں کے دو سال کی سالگرہ یاد نہ رہی بلکہ اور تو اور ابھی تک اب میں سے کسی نے بھی انہیں وہاں مبارک باد نہین دی اور روکا بھی نہیں۔ جب کہ وہ اس پوسٹ سے ہم سب کی توجہ چاہ رہے ہیں

یہ تفسیر بھیا کون ہیں اور ان کا کوئی ذکر کیوں نہیں کرتا کیا انہوں نے کچھ غلط کیا ہے :confused:
 
بلال

محفلین
السلام علیکم بلال

اتنا دلچسپ لکھا ہے آپ نے ،بہت اچھا لکھا، لیکن لللہ یہ آپ ڈرائیں تو نہیں ناں شگفتہ سے سب کو ۔ شگفتہ سے تو حمزہ صاب تک نہیں ڈرتے بلکہ الٹا ڈراتے ہیں :)

جی ڈرانا تو نہیں چاہا تھا بس یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ لائبریری کی طرف جاؤ تو کوئی غلطی نہ کرنا کیونکہ یہ ایک بہت حساس معاملہ ہے۔۔۔
 
بلال

محفلین
واہ واہ بلال بہت زبردست لکھا ۔۔ :clapp: بہت خوب ۔۔ :)

پھر اپ کب دینے آ رہے ہیں اپنی عقل کا امتحان میری میز پر ۔۔:grin: ۔۔

جی میں نے تو لکھا ہے کہ کوئی اگر غلطی سے وہاں چلے جائے تو سارہ اُس کی عقل کا امتحان لینا شروع کر دیتی ہیں۔۔۔ میں تو یہ غلطی فی الحال نہیں کرنے والا۔۔۔
 
بلال

محفلین
ممکن ہے کہ بلال بھی آصف سے واقف نہ ہوں۔ آصف بھی محفل کے بانیوں سے ہیں۔ اور ایک ’طفلِ اردو‘ کا نام نہیں لیا جو بزعمِ خود اپنے کو بابائے اردو کہلانا چاہتے تھے۔۔۔۔ قدیر احمد رانا کا۔ ابہوں نے ہی پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ کیا تھا پہلے جب محفل شروع ہوئی تھی۔ لیکن جہانزیب بھی اسی دور کے تھے بانیوں میں شامل۔ اب یہ لوگ کم کم آتے ہیں ویسے آج کل جہانزیب تغلق بنے خوب نظر آنے لگے ہیں۔

ماوراء جی جیسا کہ اعجاز انکل نے لکھا ہے۔۔۔ میں آصف صاحب کو نہیں جانتا۔۔۔ دراصل جو جو سامنے آتا رہا اس کے بارے میں لکھا ہے میرا مطلب ہے کہ جن لوگوں کو میں نے محفل پر دیکھا ہے اُن کے بارے میں لکھا۔۔۔

جہانزیب، محب علوی، تفسیر، F@rzana، حسن علوی وغیرہ وغیرہ کا ذکر نہیں کر سکا اس کے لئے میں معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ جو جو لوگ نظر سے گزرے ان کا لکھا خاص طور پر پرانے لوگوں کا لیکن کچھ نئے بھی ہیں جو بہت جلدی محفل کی رونق بڑھا رہے ہیں۔۔۔ باقی اب جن لوگوں کے بارے میں میں نہیں لکھ سکا ان کے بارے میں دوسرے دوست کوشش کریں۔۔۔ جس کی حامی تعبیر نے بھر بھی لی ہے۔۔۔
 
زیک

مسافر

بلال

محفلین
جب آپ سب ہم سب نئے ممبرز کو پرانے ممبرز کے بارے مین بتا رہے ہیں تو میں بھی ایک ممبر کا پوچھنا چاہوں گی۔ اس حق کے ساتھ کہ محفل ہم سب کی ہے
ان ممبر سے میری ملاقات تہنیت کے دھاگے میں ہوئی اور انہیں ایک بات کا دکھ ہےجس کا مجھے بھی ہوا کہ کسی بھی پرانے ممبر کو انکے یہاں کے دو سال کی سالگرہ یاد نہ رہی بلکہ اور تو اور ابھی تک اب میں سے کسی نے بھی انہیں وہاں مبارک باد نہین دی اور روکا بھی نہیں۔ جب کہ وہ اس پوسٹ سے ہم سب کی توجہ چاہ رہے ہیں

:confused:

وہ کون ہیں جن کا یاد نہیں رہا آپ بتا تو دیں پھر ان کے بارے میں بھی کچھ سوچا جائے۔۔۔
اور ہاں ایک بات بتاتا جاؤ وہ یہ کہ میں بھی نئا ممبر ہوں کوئی پرانا نہیں۔۔۔
 
بلال

محفلین
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے میری تحریر پسند کی۔۔۔ ویسے مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی پسند کی جائے گی اور وہ بھی بڑے لوگوں نے داد دی۔۔۔ ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
 
بلال

محفلین
کوئی ہے کہ مجے یہ پوسٹ بہت بہت بری نہیں لگی ہے سو اسے ختم نہ کیا جائے ;)
مین مزید بڑھانا چاہوں‌گی پر اس شرط پر کہ کوئی برا نہین مانے گا۔
دیکھو کب لکھتی ہوں :)

damselllllllllllllllllllllll کہاں ہوووووو :confused: دیکھو ہمین کیا سے کیا بنا دیا :eek: یعنی بلال کو بھی ہم نے مشہور کیا ہے ;)
اللہ راز کون جاننا چاہتا ہے
ہم دونوں تو خود کو یہاں کی لیڈیز علامہ اقبال سمجھتی ہیں کہ یہاں کی سوئی ہوئی قوم کو اپنی پوسٹس سے جگانا چاہتی ہیں بس :rolleyes:

پر بلال اتنے چلاک ہین کہ نہ تو اپنے پرس کی تلاشی دی اور نہ ہی اپنی چھیڑ جانیاں بتائیں بہت نا انصافی ہے رے کہ آپ چپ چاپ سب پر نظر رکھتے ہیں :) اپنی کوئی خبر ہاتھ آنے نہیں دیتے

جی جی ضرور بڑھائیں۔۔۔
مشہور تو آپ نے ہی کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔۔۔ ایک تو تیر مروائے یعنی تکے۔۔۔ اُس کے بعد انٹرویو کے جال میں پھنسانے کا بھی ارادہ ہے۔۔۔
لیڈیز علامہ اقبال صاحبہ عوام ایسی سو رہی ہے کہ وہ اتنی جلدی جاگنے والی نہیں
چلاک اور میں ۔۔۔۔ نہ نہ نہ۔۔۔ میں ہرگز ایسا نہیں۔۔۔ اگر معصوم کا لفظ ڈاکٹر صاحب نے رجسٹر نہ کروایا ہوتا تو میں ضرور خود کو معصوم کہتا۔۔۔ اب جو بندہ معصوم ہو وہ کیا چھوٹی موٹی چھیڑخانیاں کر سکتا ہے بھلا اس لئے اس کو تو رہنے ہی دیں۔۔۔ اور میں والٹ نہیں رکھتا کیونکہ کچھ پاس ہوتا ہی نہیں۔۔۔ البتہ جب سعودیہ میں تھا تو وہاں ضروری تھا رکھنا کئی قسم کے کارڈز ہوتے تھے تو پھر رکھنا مجبوری تھی۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
وہ کون ہیں جن کا یاد نہیں رہا آپ بتا تو دیں پھر ان کے بارے میں بھی کچھ سوچا جائے۔۔۔
اور ہاں ایک بات بتاتا جاؤ وہ یہ کہ میں بھی نئا ممبر ہوں کوئی پرانا نہیں۔۔۔

مجھے کیا پتہ کہ میں تو اپ سے بھی زیادہ نئی ہوں :)
بتا دو دیا کہ میری بات ان سے بس تہنیت والے سیکشن میں ہوئی تھی
 
تعبیر

محفلین
جی جی ضرور بڑھائیں۔۔۔
مشہور تو آپ نے ہی کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔۔۔ ایک تو تیر مروائے یعنی تکے۔۔۔ اُس کے بعد انٹرویو کے جال میں پھنسانے کا بھی ارادہ ہے۔۔۔
لیڈیز علامہ اقبال صاحبہ عوام ایسی سو رہی ہے کہ وہ اتنی جلدی جاگنے والی نہیں
چلاک اور میں ۔۔۔۔ نہ نہ نہ۔۔۔ میں ہرگز ایسا نہیں۔۔۔ اگر معصوم کا لفظ ڈاکٹر صاحب نے رجسٹر نہ کروایا ہوتا تو میں ضرور خود کو معصوم کہتا۔۔۔ اب جو بندہ معصوم ہو وہ کیا چھوٹی موٹی چھیڑخانیاں کر سکتا ہے بھلا اس لئے اس کو تو رہنے ہی دیں۔۔۔ اور میں والٹ نہیں رکھتا کیونکہ کچھ پاس ہوتا ہی نہیں۔۔۔ البتہ جب سعودیہ میں تھا تو وہاں ضروری تھا رکھنا کئی قسم کے کارڈز ہوتے تھے تو پھر رکھنا مجبوری تھی۔۔۔

ہاہاہا
جال میں اف ایک اور الزام :) اپ نے خود خوشی خوشی اپنا نام دیا ہے ۔
آپ کی دفعہ تو کافی لوگ جاگ گئے ہیں ویسے :grin:
 
تعبیر

محفلین
جی جی ضرور بڑھائیں۔۔۔
مشہور تو آپ نے ہی کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔۔۔ ایک تو تیر مروائے یعنی تکے۔۔۔ اُس کے بعد انٹرویو کے جال میں پھنسانے کا بھی ارادہ ہے۔۔۔
لیڈیز علامہ اقبال صاحبہ عوام ایسی سو رہی ہے کہ وہ اتنی جلدی جاگنے والی نہیں
چلاک اور میں ۔۔۔۔ نہ نہ نہ۔۔۔ میں ہرگز ایسا نہیں۔۔۔ اگر معصوم کا لفظ ڈاکٹر صاحب نے رجسٹر نہ کروایا ہوتا تو میں ضرور خود کو معصوم کہتا۔۔۔ اب جو بندہ معصوم ہو وہ کیا چھوٹی موٹی چھیڑخانیاں کر سکتا ہے بھلا اس لئے اس کو تو رہنے ہی دیں۔۔۔ اور میں والٹ نہیں رکھتا کیونکہ کچھ پاس ہوتا ہی نہیں۔۔۔ البتہ جب سعودیہ میں تھا تو وہاں ضروری تھا رکھنا کئی قسم کے کارڈز ہوتے تھے تو پھر رکھنا مجبوری تھی۔۔۔

ہاہاہا
جال میں اف ایک اور الزام :) آپ نے خود خوشی خوشی اپنا نام دیا ہے ۔

Top