اردو محفل (میری نظر میں)

شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری نہیں ہے۔ جس نے آنا ہو گا وہ بغیر باورچی کے بھی آ جائیں گی۔ اب تعبیر کو ہی دیکھ لیں۔
 

تعبیر

محفلین
یہاں تو بات بعد میں شادی ہونے کی ہو رہی ہے۔
پہلے سے شادی شدہ لوگوں کے لیے تو محفل ایک چھپر چھاؤں کی مانند ہے ;)
مجھے صحیح نا م نہیں آرہا

میرا تو یہاں کوئی نہیں ہے حتیٰ کہ کوئی دوست بھی نہین تبھی
 
بلال بھائی پہلے تو بہت مبارک قبول کریں کہ اتنا اچھا سلسلہ شروع کیا اور مزید یہ کہ بہت ہی اچھا لکھا۔ مزید بھی لکھتے رہیے۔

پپو بھائی آپ نے بھی بہت اچھا لکھا۔ آپ بھی لکھنا جاری رکھیں۔

میں کچھ اراکین کے متعلق لکھ دوں۔

میرا سب سے پہلا واسطہ افتخار راجہ سے پڑا تھا۔ " کون ہے جو محفل میں آیا" کی میز انہوں نے ہی خرید کر یہاں سجائی تھی، بہت اچھا لکھتے تھے۔ بہت ہی پرُ مزاح اور بدلہ سنج رکن تھے، اردو محفل کے شروع کے اراکین میں سے تھے۔ پھر ان کی شادی ہو گئی۔ آگے آپ سمجھدار ہیں۔

قیصرانی بھائی کے متعلق سب ہی جانتے ہیں۔ شروع میں یہ اتنی رفتار سے آئے اور نان سٹاپ روز کے ستر اسی پیغامات اردو محفل کی مختلف میزوں پر بانٹتے تھے۔ ہر میز اور ہر رکن سے صاحب سلامت تھی۔ پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔

ایک جیہ تھیں، خود کو غالب کی بھتیجی کہتی تھیں، دیوان غالب ازبر تھا، موقع ہو یا نہ ہو مدمقابل پر غالب کے کسی نہ کسی شعر سے حملہ آور ہوتی اور اس کو چاروں خانے چت کر دیتی۔ اعجاز بھائی کی چہیتی تھی، مجھے تو آئے دن دھمکیاں ہی دیتی تھی۔ پھر اس کی بھی شادی ہو گئی۔

امن امان کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ وہ جو ہال کے آخر میں دائیں طرف انٹرویو کا سیکشن ہے، انہی کا تیار کردہ ہے۔ بہت ہی دوستانہ ماحول میں اندر کی باتیں معلوم کر لیتی تھی۔ میرے ایک دوست کی بیٹی کا نام بھی امن ہے۔ جیسے ہی میں نے اس کا ذکر ایک میز پر کیا، اس نے فوراً سن لیا اور جھٹ سے مجھے چاء بنا لیا۔ کہنے لگی مجھے بھی اپنی بھتیجی سمجھیں۔ لو جی ایک پلی پلائی بھتیجی مل رہی تھی، یہاں کس کو انکار ہوتا لیکن چاء کہنے پر کئی دوستوں نے سمجھا کہ شاید چائے کی بات ہو رہی ہے، تو فوراً بولیں کہ میں چچا کو چاء اور آنٹی کو آنی کہتی ہوں۔ دوستوں کو بہت مایوسی ہوئی کہ چائے نہیں ملی۔ میرے دوست کی بیٹی جو مجھے انکل کہتی ہے، وہ تو دو سال کی ہے۔ پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔

ہمارے ایک بہت اچھے رکن، تیلے شاہ، ان کی نوک جھونک اکثر سارہ کے ساتھ مختلف میزوں پر ہوتی تھی۔ اور دیکھنے سننے والی ہوتی تھی۔ پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔

ثناء اللہ صاحب ہماری محفل کے بہت اچھے رکن تھے۔ اس ہال میں اکثر میزوں پر نظر آتے تھے۔ اس محفل میں اس وقت شامل ہوئے جب اس محفل نے جنم لیا، اس محفل کو اٹھانے بٹھانے میں ان کا بھی بہت ہاتھ ہے۔ جیسے ہی محفل نے گھٹنوں گھٹنوں چلنا شروع کیا، ان کی بھی شادی ہو گئی۔

اس محفل کے ایک اور رکن ضبط، زیادہ تر ان کو دو ہی میزوں پر دیکھا، کون ہے جو محفل میں آیا اور شعر و شاعری، سوائے باجو اور عیشل کے کسی کے ساتھ گھل مل نہ سکے، مختصر بات کرنا ان کا شیوہ تھا۔ پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔

ظفری اس محفل کے جانے پہچانے رکن ہیں۔ زیادہ تر سیاست اور اس کے بعد اسلامی تعلیمات کے سٹال پر نظر آئیں گے۔ دوسرے سٹال پر نظر آئیں تو ظرافت ان پر ختم ہے۔ گاہے بگاہے کوشش کرتے ہیں کہ سب میزوں پر گھوم پھر کر دیکھیں اور اکثر دیکھے بھی جاتے ہیں۔ کیونکہ ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی۔

اس محفل کی مزاح کی میز کے روح رواں رضوان غم روزگار میں ایسے الجھے ہیں کہ محفل کا رستہ ہی بھول گئے ہیں۔

فہیم کو آپ اکثر کہیں نہ کہیں شرارت کرتے ہی پائیں گے۔ جب اگلا زچ ہو جائے تو مسکراتے ہوئے کہیں اور چل دیں گے۔

منیر بھائی جن کی شناخت " پاکستانی " ہے۔ وہ بھی اکثر و بیشتر نظر آتے تھے، پھر اس سال کے شروع میں پاکستان کی سیاست نے پلٹا کھایا اور ایکدم سے بہت سارا پانی پلوں کے نیچے سے بہہ گیا۔ منیر بھائی بہت دلبرداشتہ ہوئے۔ اس لیے اب کبھی کبھار ہی یہاں آتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی بہت سارے اراکین ہیں جو گاہے بگاہے اس عمارت میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ جن میں فرذوق اور ڈاکٹر عباس قابل ذکر ہیں۔

میرا خیال ہے کہ کافی ہو گیا۔ باقی پھر کبھی سہی۔

شمشاد مجھے بھول گئے :(
 
کوئی فائدہ نہیں پپو بھائی۔ سب یہی کہیں گے کہ ہم آتے رہیں گے، لیکن بعد میں کسی کی دال نہیں گلتی۔
خواتین میں جیسا کہ جیہ نے کہا تھا کہ آتی رہے گی، اس میں شک نہیں نہیں آتی بھی رہی ہے، پھر ایکدم سے غائب۔ ابھی زینب بھی کہہ رہی ہے کہ میں اپنے " اُن " کو بھی محفل میں لے آؤں گی۔ لیکن لگتا نہیں کہ ایسا ہو گا۔ انہوں نے اردو محفل کی عمارت کو دور سے ہی سلام کر دینا ہے۔ اور اس کو بھی کہنا ہے " چل بی بی اپنے گھر چل، ابھی ہانڈی روٹی بھی کرنی ہے۔"

سر جی اتنا بتا دیں کہ وہ یہ جملہ "چٹیا" پکڑ کر کہیں گے یا کہہ کر یہ فریضہ انجام دیں گے ۔۔۔۔۔ :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری نہیں ہے کہ چٹیا پکڑ کر ہی کہا جائے۔ مرد کا ایک دفعہ کہہ دینا ہی کافی ہوتا ہے۔
 
کوئی ضروری نہیں ہے کہ چٹیا پکڑ کر ہی کہا جائے۔ مرد کا ایک دفعہ کہہ دینا ہی کافی ہوتا ہے۔

مگر ایک دفعہ سننے والی شخصیت بھی تو ہو ۔۔۔۔ عورتیں ایک دفعہ کہاں سنتی ہیں ۔۔۔ نکاح میں بھی 3 بار ہاں سنتی ہے تو چلتی ہیں رخصت ہوکر۔۔۔۔۔:)
 

بلال

محفلین
وہ پھر مرد ہی کیا ہوا جس کی ایک دفعہ کی بات اس کی عورت نہ سنے۔

اگر کوئی یہ کہہ دے "وہ عورت ہی کیا جو پہلی بار بات سن لے۔۔۔"
شمشاد بھائی یہ میں نہیں بلکہ مثال دے رہا ہوں کیونکہ میں خواتین سے پنگا نہیں لے سکتا۔۔۔
 

پپو

محفلین
محفل ان شادی شدگان کو اگر ایک آدھ باورچی فراہم کرے تو وہ شاید محفل میں اپنی آمد و رفت برقرار رکھ سکیں ورنہ دل کا راستہ معدے سے کا راستہ ہی ناپتی رہیں گی بی بیاں
میں آپکی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں گھر داری عورت کا کام ہے شوہر کی بات کو ماننا بھی یہ بحث برائے بحث تو ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی معاشرہ میں عورت کے پاس ایسی تفریح کے لیے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں سچ یہی ہے باقی سب باتیں ہیں
 

پپو

محفلین
اگر کوئی یہ کہہ دے "وہ عورت ہی کیا جو پہلی بار بات سن لے۔۔۔"
شمشاد بھائی یہ میں نہیں بلکہ مثال دے رہا ہوں کیونکہ میں خواتین سے پنگا نہیں لے سکتا۔۔۔

بلال بھائی ایسا کچھ نہیں ہے یہ ہم ہی ہیں جہنوں نے اسطرح سوچنا شروع کر دیا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ گھر میں عورت کا مقام بہت ہے اور اسکی وفا بھی مرد حضرات ضرور کوتاہی برت لیتے ہیں مگر عورت وفا کی مورت ہے اس لیے بھی ایسا ابھی عورت آپکے لیے پہیلی ہوگی مگر حقیقت اس سے کوسوں دور ہے یہاں مشورے کرنا اور بات ہے گھر چلانا اور بات
 

پپو

محفلین
وہ پھر مرد ہی کیا ہوا جس کی ایک دفعہ کی بات اس کی عورت نہ سنے۔
شمشاد بھائی میں آپکو مبار ک باد دیتا ہوں آپ نے ایک حقیقت لکھی ہے میں آپکی اس بات سے سو فیصد متتفق ہوں اکثر مرد حضرا ت حقوق کے سلسلہ میں کوتاہی برتتے ہیں اور پروٹوکول پورا چاہتے ہیں جن گھروں میں انصاف ہو وہاں ایسے مسائل جنم ہی نہیں لیتے
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی گھر کی ملکہ عورت ہی ہوتی ہے، وہ چاہے تو گھر کو جنت بنا دے اور چاہے تو جہنم لیکن بلی پہلے دن ہی مار لینی چاہیے نہیں تو ساری عمر بِلا ہی مرتا رہتا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
امن امان کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ وہ جو ہال کے آخر میں دائیں طرف انٹرویو کا سیکشن ہے، انہی کا تیار کردہ ہے۔ بہت ہی دوستانہ ماحول میں اندر کی باتیں معلوم کر لیتی تھی۔ میرے ایک دوست کی بیٹی کا نام بھی امن ہے۔ جیسے ہی میں نے اس کا ذکر ایک میز پر کیا، اس نے فوراً سن لیا اور جھٹ سے مجھے چاء بنا لیا۔ کہنے لگی مجھے بھی اپنی بھتیجی سمجھیں۔ لو جی ایک پلی پلائی بھتیجی مل رہی تھی، یہاں کس کو انکار ہوتا لیکن چاء کہنے پر کئی دوستوں نے سمجھا کہ شاید چائے کی بات ہو رہی ہے، تو فوراً بولیں کہ میں چچا کو چاء اور آنٹی کو آنی کہتی ہوں۔ دوستوں کو بہت مایوسی ہوئی کہ چائے نہیں ملی۔ میرے دوست کی بیٹی جو مجھے انکل کہتی ہے، وہ تو دو سال کی ہے۔ پھر ان کی بھی شادی ہو گئی۔


ہمممم میرا ذکر خیر ہوا اور مجھے پتہ ہی نہیں۔۔۔۔بہت شکریہ شمشاد چاء آپ نے مجھے یاد رکھا۔۔۔:f ہمم انٹرویو سکیشن میں بے شک میرا حصہ ہے لیکن اسے فعال بنانے میں آپ سارے اچھے لوگوں کا ساتھ ہے۔ چاء نہیں نا۔۔۔۔شادی کی وجہ سے اردو محفل پر آنا کم نہیں ہوا نا۔۔وہ تو میں نے پہلے ہی آنا کم کردیا تھا :s۔۔بلاگ کی وجہ سے۔ لیکن اب بلاگنگ سے دل بھر گیا۔۔۔اس لیے انشاءاللہ جب جب وقت ملا یہاں آیا کروں گی۔ :m
اوہ ہاں۔۔۔۔بلال آپ نے بھی بہت مزے کا لکھا ہے۔۔۔۔پتہ ہے اسے پڑھ کر میرے ذہن میں فورا کیا آیا۔۔۔؟:grin: مجھے اردو محفل چڑیا گھر کی طرح لگتی ہے۔۔جہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگے آپ خود سمجھ جائیں کون مجھے کیا کیا لگا ہوگا۔ ویسےتومیری تخیلاتی دنیا بڑی دلچسپ بڑی با ادب قسم کی ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے یہ لکھنے کا رسک نہ ہی لوں۔:m
 

امن ایمان

محفلین
اوئے ہوئے۔۔۔ بڑے بڑے لوگ آئے ہیں یہاں تو۔۔۔۔!

عمار کے بچے جی نہیں اچھاااااا۔۔میں اب بھی چھوٹی کی چھوٹی ہی ہوں۔۔۔:cool: بلکہ مجھے تو اب یہ سننے کو ملتا ہے کہ تم کب بڑی ہوگی۔۔۔:c اوئے یہ کہیں بڑی شخصیت تو نہیں کہہ رہے۔۔۔وہ تو میں تب بنوں گی جب عمار ضیا خان کا انٹرویو کروں گی۔;)
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]" اردو محفل (میری نظر میں) " کے دھاگے میں احباب کی موشگافیاں پڑھ کر جی میں آیا واپس جانا چاہیئے۔
خیر ۔۔ بیشتر احباب نے اس دھاگے میں آنے کی دعوت دی ، گو کہ تاخیر ہوگئی پھر بھی حاضر ہوں۔

میری ناچیز رائے میں "اردو محفل" ایک قصرِ ادب کی حیثیّت اختیار کیے ہوئے ہے ، جہاں اردو کے چاہنے والے
دو قالب یک جان کی صورت تہذیب و ثقافت کے علمبردار کی حیثیّت سے یہاں تشریف لاتے ہیں اور فروغِ
اردو اور اردو رسم الخط کے فروغ کیلئے بڑی کامیابی سے سرگرداں ہیں۔ جو کہ قابلِ تحسین عمل ہے ۔

اس نفسانفسی کے دور میں جہاں آدمی کو دنیا کے دیگر جھملیوں سے فرصت نہیں ادب کیلئے کوشاں رہنا
من حیث القوم اردو زبان و ادب کے آئندہ کیلئے روشن اشارہ ہے۔۔

وگرنہ یہاں آنے سے پہلے میری کیفیّت کچھ ایسی تھی کہ "

ہر ایک لفظ کے معنی بدل چکے ہیں یہاں
لغت سے ہاتھ اٹھالو، زباں سے چل نکلو !

( کہیں خدا کیلئے اب یہاں سے چل نکلو!)
میری جانب سے تمام اراکین ، مجلسِ عاملہ ، مشاورین اور ناظمین کو صمیمِ قلب سے مبارکباد۔

ارادت کیش
م۔م۔مغل
(کراچی پاکستان)
[/FONT]
 
Top