اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

فخرنوید

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
محفل پر آنے سے پہلے چولیں مارا کرتے تھے۔ چیٹ رومز وغیرہ میں اس کے لئے شاعری وغیرہ کی تلاش میں یہاں پہنچے تو یہیں کہ ہو کر رہ گئے۔ سوچ سے زیادہ سیکھا۔
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
رومن اردو لکھنے کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
اس سے پہلے بہت سی اور جگہ پر اردو پر طبع آزمائی کر چکا تھا۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟
سب سے پہلے پی ایچ پی بی بی سیکشن میں سوال و جواب میں ہی کسی ماہر سے بات ہوئی ہو گی۔
 
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟

یہاں آنے سے پہلے ہم سوشن نیٹورک کے نام پر آرکٹ استعمال کرتے تھے۔ وہیں رومن میں لکھ کر "اردو کی ترویج" پر ہنستے تھے۔ ابن صفیاور کچھ شعر و شاعری وغیرہ سے متعلق گروپس میں شرکت رہتی تھی۔ وہیں محمد امین بھائی سے ملاقات ہوئی تھی، وہیں زھرا علوی بٹیا رانی سے رابطہ ہوا۔ جب محفل کا رخ کیا پھر سب کچھ خیر باد کہہ دیا اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ :) :) :)


اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟

مشکل تو کوئی بھی پیش نہیں آئی کیوں کہ اس سے پہلے اردو لکھنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لئے فونیٹک کی بورڈ اپنانے میں بالکل مسئلہ نہیں ہوا۔ شروع شروع کے چند مراسلے آن اسکرین کی بورڈ پر کلک کر کر کے ضرور لکھے تھے۔ ہاں ایک بات اور وہ یہ کہ کھنے کی رفتار پہلے بہت سست تھی، دھیرے دھیرے بہتر ہوئی۔ ہمیں یاد ہے کہ ہم نے اپنے مختصر مختصر افسانچے ایک ایک دو دو پیراگراف کرکے کئی گھنٹوں بلکہ دنوں میں پوسٹ کئے تھے۔ :) :) :)


کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟

یاہں آنے سے قبل فورمز کا کچھ خاص تجربہ نہیں تھا۔ عموماً لینکس یا دوسرے کمپیوٹر مسائل کو لے کر اکثر فورمز سے استفادہ ضرور کیا تھا لیکن کسی فورم کی باقاعدہ رکنیت اختیار نہیں کی تھی۔ اور اردو فورم کی تو بالکل بھی نہیں۔ محفلین بننے کے بعد کبھی اور کہیں جانے کی نہ تو ضرورت محسوس ہوئی اور نہ ہی اس کے لئے وقت ملا۔ کئی دفعہ دیگر فورم مالکان کی جانب سے ان کے فورم کے ایڈمن کی پیش کش بھی موصول ہوئی لیکن ہم نے وقت کی قلت کے باعث معذرت کر لی۔ در اصل ہم اپنے آپ کو منتشر کر کے اپنی قوت ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے تھے۔ یہ بات اور ہے کہ ہم نے سبھی کو اردو محفل میں رہتے ہوئے کسی بھی قسم کے تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ :) :) :)


یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔

تقریباً تمام اراکین محفل کی جانب سے بڑا ہی دوستانہ، پر خلوص اور تعاون بھرا رویہ دیکھنے کو ملا۔ ہم نے احباب سے بہت کچھ سیکھا۔ خاص کر محفل کی انتظامی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد بعض تجربات نے بڑی سرعت سے وسعت اختیار کر لی۔ کچھ ایسے رشتے اور دوست بنے جو نہ بنتے تو ان کی کمی شاید ہمیشہ محسوس ہوتی۔ :) :) :)

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
ویسے تو بلا شبہہ شمشاد بھائی سے ہی پہلا اینکاؤنٹر ہوا تھا لیکن محفل میں ہمارے نام کا پیغام ہماری آمد سے چھ ماہ قبل چاچو نے چسپاں کیا تھا جو ایک دفعہ گوگل سرچ میں نمودار ہوا اور ہماری یہاں آمد کا باعث بنا۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انٹر نیٹ سے پہلا تعارف اردو محفل ہی کے ذریعے ہوا تھا اور تب مجھے لگا کہ جیسے انٹرنیٹ پر آنے کے لیے اردو محفل پر آنا ضروری ہے۔ آئی ڈی بننے کے کچھ دن بعد تک تو میں نے محفل کا رخ ہی نہیں کیا تھا کیونکہ ان دنوں میں شہاب نامہ پڑھ رہی تھی پھر شاکر بھیا اور ناعمہ کے کہنے پر یہاں آئی۔ اس لیے مجھے صحیح سے معلوم نہیں کہ مجھے کیسا لگا تھا بس یوں لگا جیسے یہاں پر آنا ضروری ہے۔ اس کے بعد محفل کی عادت ہوتی گئی۔ میں کافی دنوں تک انٹرنیٹ کھولتی تو صرف اردو محفل کی ایسی ویب سائٹ تھی جس کو وزٹ کرتی۔ پہلے پہل میری دنیا اپنے تعارف کے دھاگے تک محدود تھی جس میں اکثر شمشاد چاچو سے ہی بات ہوتی تھی۔ مجھے بالکل نہیں پتا تھا کہ کس جگہ کیسے جانا ہے بالکل ایسے ہی جیسے فیصل آباد شہر کے آٹھ بازاروں میں بندے کو پتا نہیں چلتا کہ سب ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔:ROFLMAO:
شاکر بھیا سے پوچھ پوچھ کر اپنے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈ کر اس پر پیغام لکھا اور بس۔۔۔۔! ہی ہی ہی

پہلا پیغام اردو محفل پر میری طرف سے ناعمہ نے لکھا تھا۔ اردو لکھنا بالکل نہیں آتا تھا اس لیے مشکل تو ہوئی تھی لیکن جلدی ہی سیکھ گئی۔:happy:

پہلے کسی اور فور م کی ممبر نہیں تھی اور بعد میں کبھی اس بارے میں سوچا بھی نہیں۔:rolleyes:

سب کا رویہ بہت اچھا تھا۔ چاچو اور سعود لالہ سے زیادہ بات ہوتی تھی۔ان دنوں محفل پر کم ہی ممبر آتے تھے یا آتے تھے تو گپ شپ کے دھاگوں پر بہت کم آتے تھے ۔ اس لیے "کون ہے جو محفل میں آیا" والا دھاگہ اتنی جلدی ختم نہیں ہوتا تھا کافی دن ہوجاتے تھے اس کو ختم ہونے میں۔۔ :)

میرے تعارف کے دھاگے میں ہی سب نے خوش آمدید بولا اور زیادہ بات چاچو سے ہی ہوئی تھی۔:happy:
 
ميں ايك هفته قبل بهت پريشان تھا ۔۔۔ اور ميں مكه المكرمه ميں رهتا هو ۔۔۔ اور ميري كچھ مصروفيات اردو كتابت كي بھي هے ۔۔۔ اور يهاں ايسا كوئي بهي ماهر نهيں ۔۔۔ اور ميں بار بار اپنے ايك دوست سويدا كو پاكستان فون كرتا تها ۔۔۔ اور اس كسے كچھ سمجھنے كي كوشش كرتا تها ۔۔۔ ليكن اس نے مجھے اس ويب سائٹ كے بارے ميں بتايا ۔۔۔ اور مجهے يه بهي كها كه تم ابهي كسي سے بهي باتيں مت كرنا تم پرانے دھاگے ۔۔ پڑھو ۔۔۔۔
ميں پڑھنا شروع كيا ۔۔۔ مجهے وه سب كے جوابات مل گئے هے ۔۔۔ جو مجهے دركار تھے ۔۔۔ ميں دل كے گھرائيوں كے ساتھ اردو محفل اور اس كے ٹيم كا شكريه ادا كرتا هو ۔۔۔ كه لوگوں كے راحت كا ذريعه بنايا هٍے
ميري سب سے پهلي بات الف عين سے هوئي هے ۔ جس نے مجهے يه كهه كر ميرا دل جيت ليا كه آپ كو جو بهي پوچھنا هو تو آپ ذاتي پيغامات ميں پوچھ سكتے هو ۔۔۔ اور اس كے بعد ميري صحيح طرح راهنمائي ابن سعيد بهائي نے كي ۔۔۔ جس كي انداز گفتگو نے ميرے اندر حوصله پيدا كرديا تها ۔۔۔۔

اور آج بهي ميں اپنے آپ كو ايك طفل مكتب سمجھتا هو ۔۔۔ ميرے نزديك سيكھنے ميں كوئي شرم نهيں ۔۔ آپ لوگ هميشه ميرے دعاؤں ميں ياد رهيں گے ۔۔۔انشاء الله
 

مغزل

محفلین
جی گڑیا ( ناعمہ عزیز ) آگئے ہم ۔ اپیا کو تو آپ نے ٹیگ بھی ٹھیک سے نہیں کیا ۔۔ (۔) ہے (-) نہیں ۔۔(درست کرلو)۔۔:angel:
منے شادی مصروفیات، پھر بیماری، مزید یہ کہ مہمان مہمان مہمان ۔۔۔ بس اسی میں گم ہے زندگی۔۔۔ شرمندگی الگ ۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی گڑیا آگئے ہم ۔ اپیا کو تو آپ نے ٹیگ بھی ٹھیک سے نہیں کیا ۔۔ (۔) ہے (-) نہیں ۔۔۔ ۔:angel:
منے شادی مصروفیات، پھر بیماری، مزید یہ کہ مہمان مہمان مہمان ۔۔۔ بس اسی میں گم ہے زندگی۔۔۔ شرمندگی الگ ۔۔

لالہ شادی کس کی ہے بھلا :rolleyes:؟؟؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا :)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
:) :) :)
فاتح لالہ یہاں آپکو ان سب سوالواں کے جواب دینا ہوں گے :) :) :)
 

زلفی شاہ

لائبریرین
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا
:)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
ہماری پیاری لالہ نے دھاگہ کھولا ہے،اس لیے ہمارے لیے جواب دینا ضروری ہو گیا ہے، ورنہ ہم ضرور کنی کترا جاتے۔
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
محفل میں ابتداء میں بڑی بوریت ہوئی۔ ابتدائی طور پر چند دوستوں نے بزم سخن میں انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ بلکہ میرے متعلق بعض نامناسب کلمات بھی لکھے گئے۔ میں اس لئے مستقل نہیں آتا تھا۔ دریں اثنا شمشاد بھائی سے ملاقات ہو گئی۔ پھر ہم ادھر کے ہو کے رہ گئے۔ ابتداء میں محفل پر دل نہ لگنے کی دوسری وجہ یہاں کی مذہبی ابحاث تھیں۔ ایسے لوگ بھی اس بحث میں شمولیت اختیار کرتے ہیں جن کو قرآن وحدیث سے دور کا واسطہ نہیں ہوتا اور پھر وہ ان لوگوں کا رد کر رہے ہوتے ہیں جو دینی علوم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں۔ میں نے تو یہاں تک نوٹ کیا کہ بعض دوست دانشور کہلوانے کے چکروں میں قرآن و حدیث کے مقابل اپنے عقلی دلائل پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ مذہبی ابحاث میں اہل علم کا فقدان پایا۔ یوسف ثانی بھائی، ام نورالعین صاحبہ کو میں نے مذہبی ابحاث میں قابل حجت پایا۔ علاوہ ازیں شمشاد بھائی اور مہ جبیں صاحبہ میں دینی ذوق کی جھلک نظر آئی۔ یہ تجزیہ میں نے اپنی محدود سوچ سے کیا ہے۔ اس کے صحیح ہونے کا مجھے قطعا دعویٰ نہیں۔
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
مشکل بالکل پیش نہیں آئی کیونکہ اس سے پہلے میں دوتین کتب ان پیج میں لکھ چکا ہوں۔
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
میں اس سے پہلے شفیق استاد سر محمد فاروق درویش صاحب اور پیاری بہنا سیدہ سارا غزل کے مسلم ادبی فورم سے وابستہ تھا اور ہوں۔ وہیں کسی دوست نے اس فورم کا لنک دیا تھا۔ جس کو دیکھ کر شاعری کا ذوق پورا کرنے کے لئے اس فورم میں آیا۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
میں نے ممبرز کے رویے کا اوپر تفصیلی ذکر کر دیا ہے۔ لیکن اب شمشاد بھائی کی وساطت سے اس فورم میں خوش رہنے کے گر کافی حد تک سیکھ لیے ، مزید سیکھنے کی کوشش تاحال جاری و ساری ہے۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
شائد ایم ایم مغل صاحب سے۔
لالہ ! اگر حقائق کے بیان میں کچھ تلخ باتیں ہو گئیں ہوں تو معاف کر دینا۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح لالہ یہاں آپکو ان سب سوالواں کے جواب دینا ہوں گے :) :) :)
یہ کون سا مشکل کام ہے۔۔۔ ابھی لو۔۔۔ :)
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
ایک مرتبہ دیوانِ غالب اور مزید شاعری دیکھ کر اس جانب آیا اور "فاتح" کے نام سے رجسٹریشن کر لی لیکن کچھ لکھا نہیں، شاید سال بعد بھر دوبارہ اس جانب آیا لیکن تب تک بھول چکا تھا کہ پہلے بھی رجسٹر ہو چکا ہوں اور ایک نیا اکاؤنٹ "فاتح الدین بشیر" بنا لیا لیکن اس کے بعد بھی کچھ نہ لکھا اور اس کے شاید چھ ماہ بعد ایک مرتبہ پھر اس جانب آنا ہوا اور تب تک یہ بھول چکا تھا کہ دو اکاأنٹس بنا چکا ہوں اور تیسری مرتبہ فاتح کے نام سے اکاؤنٹ رجسٹر کرنا چاہا تو سسٹم نے بتایا کہ اس نام سے اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تب کچھ شک سا ہوا کہ کہیں پہلے بھی رجسٹر تو نہیں کیا میں نے خود ہی۔۔۔ یہ سوچ کر پاسورڈ ریکوری کا آپشن چُنا اور جب میرے ای میل پر ہی پاسورڈ آیا تو یقین ہو گیا کہ میرا ہی اکاؤنٹ ہے۔ بعد ازاں شعر و ادب کے دھاگوں میں تقریباً ایک مراسلہ فی ہفتہ کی شرح سے لکھنا شروع کر دیا۔ تو یہ تھی اس بھول بھلکڑ کی داستان۔
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
اردو تو پہلے ہی لکھا کرتا تھا لہٰذا اس میں مشکل پیش نہیں آئی۔
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
جی، نہ صرف تب بلکہ آج تک اردو فورمز میں یہ واحد فورم ہے جس پر میں موجود ہوں سوائے شاکر بھائی کے فورم القلم پر آٹھ دس مراسلات کے۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
محب علوی! کیا خیال ہے، کچھ سر بستہ رازوں سے پردہ اٹھا کر تمھارے رویے کی شکایت کر دی جائے؟
خیر مذاق اپنی جگہ لیکن بہت اچھا اور دوستانہ رویہ تھا سب احباب کا۔۔۔ اور زیادہ تر جن احباب سے گفتگو رہتی ہے وہ تو شعر و ادب ہی سے وابستہ لوگ ہیں۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
ایک سے زائد احباب تھے لیکن اول اول محب علوی، محمد وارث، فرخ منظور، وغیرہ سے بات چیت کا شرف حاصل رہا جو اب میرے اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں اور وارث صاحب سے ایک مرتبہ جب کہ باقی دونوں احباب سے سینکڑوں ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔
 

مغزل

محفلین
:)
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
شائد ایم ایم مغل صاحب سے۔
لالہ ! اگر حقائق کے بیان میں کچھ تلخ باتیں ہو گئیں ہوں تو معاف کر دینا۔
محبت زلفی بھائی یاد رکھنے کے لیے ۔۔ اللہ جزا دے ۔۔:)
 

فاتح

لائبریرین
محفل پر آنے سے پہلے چولیں مارا کرتے تھے۔
دعوائے دست برداریِ فرو گذاشت و صیغۂ ماضی آنجناب کی فطرت کے عین منافی محسوس ہوتا ہے لیکن سوائے قبولیتِ ادعا چارہ نہیں۔
ہے وہ کافر جو سمجھے اس کو مباح
ترک میں اس کے لیے ہے امید فلاح​
اس سے پہلے بہت سی اور جگہ پر اردو پر طبع آزمائی کر چکا تھا۔
ہاتھ "اردو" پہ رکھو تو "اس" استخواں سے اٹھے نالۂ الاماں، الاماں
 

عین عین

لائبریرین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
کوئی خاص کیفیت نہیں تھی کہ ذکر کیا جائے۔ بس رجسٹر ہو گیا۔ ابتدا میں تو رجسٹری کے بعد غائب ہو گیا تھا کہ سمجھ آتا نہیں تھا کہاں جاؤں کیسے لکھوں۔ میں آپشنز کے معاملے میں سست بھی تھا۔ سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا تھا۔ خیر بعد میں اچھا لگنے لگا۔
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کوئی نہیں۔ کیوں کہ ان پیج کی عادت تھی۔ ہاتھ سیٹ تھا کی بورڈ پر۔
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
پہلا تھا۔ اور ہے۔ آج بھی کسی اور فورم کا رکن نہیں ہوں۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
میں سمجھتا ہوں کہ میری کسی سے اتنی بات چیت ابھی تک ہوئی نہیں کہ ان کے رویے،برتاؤ کو جان سکوں۔ دھاگوں میں پوسٹ بھیجی، جواب آیا، تلخی ہوئی یا کوئی متفق ہو گیا بات ختم۔۔۔۔ کسی سے خاص تعلق ابھی تک نہیں بنا۔اگر صرف پوسٹ اور جوابی پوسٹ تک رویے کی بات ہے تو ملا جلا ہے، کوئی طنزیہ، کٹیلا لہجہ اپناتا ہے اور کوئ بہت ظرف سے مخاطب کرتا ہے اور متوازن بات کرتا ہے۔ فورم کے مباحث کے حوالے سے صرف ایڈمن یا ذمہ دار کا برتاؤ ہی سامنے آیا ہے جس پر مجھے جانب داری کا گمان ہی گزرتا ہے۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
پہلی مرتبہ میں آیا تھا تو معلوم نہیں کس سے بات ہوئی تھی۔ لیکن جب سے باقاعدہ آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پہلی بار صمیم قلب سے م م مغل نے بات کی۔۔۔۔۔۔۔ اور ان سے فون پر بی رابطہ ہوا محفل کے بارے میں معلومات لینے کی غرض سے۔
ناعمہ میں عزیز کا لاحقہ نظر آیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی تھی۔ مجھے تو خود کچھ نہیں آتا تھا تمھیں اپروو کرنا کیا سکھاتا۔ تمھیں ریکوسٹ بھی تکے میں چلی گئ یتھی۔ مجھے تو پلے ہی نہیں پڑتا تھا۔ وہ سیکھا تو محفل میں پھر تبدیلی کر دی گیئ ہے اور اب مجھے پھر پریشانی کا سامنا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
عنوان شاید یہی رکھنا چاہئے تھا مجھے ،اور شاید اسی لڑی میں پوسٹ بھی کرنا چاہئے تھا :)
تو آتے ہیں اپنے موضوع کی طرف،
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
:) :) :)

کر دو جرمانہ ۔۔۔ ہنہہ :angry:


محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟

بہت خوشی ہوئی۔ ظاہر ہے انٹرنیٹ پر اردو کا اتنا کام دیکھ کر خوشی ہی ہوتی ہے۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟

زیادہ نہیں۔ میں پہلے ان پیج پر ٹائپنگ کرتا تھا اور اردو محفل ملنے سے قبل ہی اردو یونیکوڈ ٹائپنگ سے بھی متعارف ہوچکا تھا۔ urduseek.com کے توسط سے۔ اور غالباً اردو محفل کا ربط بھی وہیں سے ملا تھا۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟

سب سے پہلا فورم یہی تھا۔ اس سے پہلے اردو سیک ڈوٹ کوم یا اردو پوائنٹ ڈوٹ کوم، کتاب گھر وغیرہ جیسی سائٹس استعمال کرتا تھا مگر فورم کوئی نہیں تھا نظر میں۔۔ کچھ یاہو گروپس بھی جوائن کیے ہوئے تھے اردو کمپیوٹنگ کے۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔

بہت اچھا اور دوستانہ۔ سب ہی بہت شفیق رہے ہیں۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟

سعود، شمشاد بھائی، زین۔۔۔
 
Top