اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

لاریب مرزا

محفلین
13439088_1147270548669614_3753458612636452264_n.jpg

کوئی ہے چائے کا شیدائی؟
ہاہاہاہا۔۔ آوازیں نکال نکال چائے پینا بہت برا لگتا ہے۔ لیکن کچھ چائے کے شوقین عادت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔
آپ تو نہیں ایسے چائے پیتیں؟؟ ;) :D
 

ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔ آوازیں نکال نکال چائے پینا بہت برا لگتا ہے۔ لیکن کچھ چائے کے شوقین عادت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔
آپ تو نہیں ایسے چائے پیتیں؟؟ ;) :D
بالکل بھی نہیں
مگر جب اکیلی ہووں تو پہلا سپ بس جیسے تصویر میں بیان کیا گیا:p
 

شزہ مغل

محفلین
میرے خیال زیادہ اسکول کی جانب ہے ، بہت اچھا کیا کہ شئیر کیا ۔ سرمایہ ہوتا تو میں شروع کرچکی ہوتی اس پر کام بھی ۔ سیاحت ہر بزنس کی ضرورت ہے ۔ میرے خیال میں کوئی بھی اچھی بزنس گرل یا وومن تب ہوسکتی ہے جب اسکو ڈیموگزافکس پلس سائکوگرافکس پر عبور حاصل ہو ، اس کے ساتھ اس کی پی آر بہت اچھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورک آؤٹ کے بارے کوئی تفصیل تو بتاؤ؟ مینجمنٹ میں کرسکتی ہوں اسکول کی ،میرے پاس تجربہ ہے ۔ ایونٹ کونسا تھا یعنی کس خیال ہر تھا ؟ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے ملتان بلانا زیادہ پسند کروں گی
اب ان دونوں گرافکس کو سمجھا بھی دو مجھ نالائق کو۔

میرے خیال زیادہ اسکول کی جانب ہے ، بہت اچھا کیا کہ شئیر کیا ۔ سرمایہ ہوتا تو میں شروع کرچکی ہوتی اس پر کام بھی ۔ سیاحت ہر بزنس کی ضرورت ہے ۔ میرے خیال میں کوئی بھی اچھی بزنس گرل یا وومن تب ہوسکتی ہے جب اسکو ڈیموگزافکس پلس سائکوگرافکس پر عبور حاصل ہو ، اس کے ساتھ اس کی پی آر بہت اچھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورک آؤٹ کے بارے کوئی تفصیل تو بتاؤ؟ مینجمنٹ میں کرسکتی ہوں اسکول کی ،میرے پاس تجربہ ہے ۔ ایونٹ کونسا تھا یعنی کس خیال ہر تھا ؟ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے ملتان بلانا زیادہ پسند کروں گی
ورک آؤٹ تو میں نے راولپنڈی کے حساب سے کی تھی۔
جس نے بینڈ باجا بارات دیکھی ہے اسے کچھ اندازا ہو گا ایوینٹ مینیجمنٹ کا۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
عید مبارک کڑیو چڑیو :)
اب بتاو سب کیا کیا مصروفیت ہو گی آج رات کی؟
میں نے تو شیر خرمہ بنا کر رکھنا ہے اور پیاز وغیرہ کاٹ کر رکھ لینے ہیں تاکہ کل آسانی ہو :)
اور فاطمہ کو تیار کرنا ہے :)
 

شزہ مغل

محفلین
میں حجاب کو اسلامی نظریے سے رد کر ہی نہیں سکتی ۔ اس کی معاشرتی اور نفیساتی وجوہات ہیں ۔ اسلام تو معاشرت کا دین ، نفیساتی تعمیر کا مذہب ہے ۔ میں ایک مثال دیتی ہوں ۔۔

ایک عورت مکمل پردے ہیں ، یہاں تک کہ آپ اس کے ہاتھ بھی پردے یا حجاب میں پاتے ہیں ۔ لیکن وہی عورت معاشرے تباہ کر رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے حجاب اس کا باطن ہے تو ظاہر کا حجاب معاشرہ بچا نہیں رہا ہے ، باطن کا حجاب ظاہر پر پردہ رکھ سکتا ہے مگر باطن برائیاں ایسے فتنے کا سبب بنتی ہیں ۔میں حجاب کی شدت سے مخالف ہوں ، جسکی وجہ میں نے یہی دیکھی ہے ایسی خواتین ایک طرف روزے دار ، تہجد گزار ، نمازی ، با پردہ ہیں ۔ان کی صفات ظاہر پر جاتے معاشرہ بیان کر رہا ہے ۔ ان کا ایک اچھا کردار بن رہا ہے ،مگر وہی عورت زنا ، فحش کاموں میں مصروف رہی تو کیا کیا جائے ! ایک آدمی بالکل اسی طرح داڑھی رکھتا ہے ، حجاب اور داڑھی ، ایک معاشرتی تقوی ، زاہدہ یا زاہد کی پیروی کردی گئی ۔مگر وہی بندہ یا مولوی ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ کانوں کو ہاتھ لگایا جائے تو کیا داڑھی اچھی ہے ؟

یہ حجاب ، داڑھی معاشرے کی منافقت کا نشان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپی جان علم بنا عمل اور عمل بنا علم وبال ہیں۔
دراصل یہ جس منافقت کا ذکر آپ نے کیا اس کی وجہ یہی ہے جو میں نے بتا دی۔
ذاتی رائے
 

لاریب مرزا

محفلین
عید مبارک کڑیو چڑیو :)
اب بتاو سب کیا کیا مصروفیت ہو گی آج رات کی؟
میں نے تو شیر خرمہ بنا کر رکھنا ہے اور پیاز وغیرہ کاٹ کر رکھ لینے ہیں تاکہ کل آسانی ہو :)
اور فاطمہ کو تیار کرنا ہے :)
چاند رات مبارک!! :love:
اچانک ہی آ گئی بھئی چاند رات۔۔ :unsure: :D
مصروفیت مصروفیت شروع :rolleyes:
کام بہت زیادہ ہیں وئی، فہرست گنوانی مشکل :oops:
ملتے ہیں بریک کے بعد :wave:
:oops:
 

شزہ مغل

محفلین
کیا کبھی آپ نے سنا نہیں کہ نقاب پوش خواتین زیادہ بدنام ہوتی ہیں ۔ آپ کو ایک بات بتاؤں ،اگر آپ برقع جو کہ ایک حجاب پہنو تو لوگ آپ کو ×××××× سمجھتے ہیں ۔ ایسی خواتین کی پہچان برقع ہی کیا کرتا ہے۔ کیا سب کچھ معاشرے میں الٹا نہیں ہوگیا ؟
بہنا آپ تصویر کا ایک رخ دیکھ رہی ہو
 

شزہ مغل

محفلین
نور سعدیہ شیخ آپی جان آپ کا موقف اپنی جگہ بجا ہے مگر یہ محدود علاقے یا معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ آپی جان یہ سب صرف علم و عمل میں تضاد کی وجہ سے ہے۔ آپ نے اہم مسئلہ اٹھایا ہے اور اس کا حل تعلیم و آگہی کا حصول اور منتقلی ہے۔
دراصل ہم جو سیکھتے ہیں وہ دوسروں کو سکھانے میں کنجوسی کرتے ہیں اس وجہ سے کم علم شخص خود سے راہیں اور حیلے بہانے بنانے لگتا ہے۔ اور اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سنی سنائی پر عمل کرتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم نے سوچا ہے کہ ایک لڑی ایسی ہونی چاہیے جہاں پر محفل کی لڑکیوں کو کو یکجا کیا جاسکے ۔ بات کرنے کے لیے ، کچھ پوچھنے کے لیے ادھر ادھر لڑیاں گرد نہیں کرنی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں پر فیشن ، آرٹ ، ادب ، بات چیت ، معاشرے یا کسی بھی چیز پر بات کی جاسکتی ہے ۔ اس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد وہ لڑکیاں جو صرف لڑکیوں سے ہی بات کرنا پسند کرتی ہیں ، یہاں دھاگے میں بآسانی شریک ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں جن لڑکیوں کو جانتی ہوں ان کو یہاں پہ ٹیگ کر رہی ہوں

محترمہ جاسمن ناعمہ عزیز عائشہ عزیز لاریب مرزا ، حمیرا عدنان ، ہادیہ عندلیب ماہی احمد مقدس قراۃ العین عروہ خان فرحت کیانی ملائکہ شزہ مغل مریم افتخار سیدہ شگفتہ سارہ خان غدیر زھرا

فوزیہ رباب
اس کے علاوہ خواتین کوئی ہیں تو ان کو بھی ٹیگ کردیجئے


نوٹ: اس لڑی میں صنفِ نازک کے علاوہ کسی کو بھی کمنٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے !
دلچسپ :)
پہلے بھی اسی طرح کا سلسلہ ہوا کرتا تھا۔ ایک زمرہ صرف فیمیل اراکین کے لیے مختص تھا اور اگر کوئی میل رکن وہاں آنے کی کوشش کرتے تو انھیں نکال باہر کیا جاتا تھا :) نتیجتا میل اراکین نے بھی اپنے لیے ایک زمرہ الگ مخصوص کروایا تھا :)
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم اور عید مبارک
بہت اچھا دھاگہ شروع کیا ہے۔
اچھا لگ رہا ہے۔اپنی اپنی سی محفل۔کوئی تو کونہ ہو جہاں ہم بھی آزادی سے بیٹھ کے بات چیت کر سکیں۔:)
 
Top