اردو محفل پر لڑکیوں کا چیٹ گروپ

شزہ مغل

محفلین
وعلیکم السلام
الحمدللہ بالکل ٹھیک. آپ سناو مقدس کیسی گزری عید :) ڈریس کی پکچر تو دکھائی ہی نہیں.

وعلیکم السلام! الحمدللہ ٹھیک!
عید کیسی گزرنی تھی، فاطمہ کو زکام ہو گیا... بس اسی کی دیکھ بھال میں دن گزر گیا. آپ سنائیں.
فاطمہ کو اس کی خالہ نور سعدیہ شیخ اور شزہ مغل نے بہت یاد کیا اس لیے چھینکیں مار مار کر زکام ہو گیا۔ اب پکڑ لو نور خالہ کو۔ نی نور خالہ فاطمہ کا ذکر چھیڑتی نہ شزہ خالہ کو فاطمہ پر پیار آتا اور نہ ننھی پری کو زکام ہوتا۔۔۔
 
شزہ مغل

محفلین
ہم چھوٹے بھی ہیں اور بڑے بھی۔ ابو جان اور بڑے بھائی، بھابیاں عیدی دیتے ہیں۔ اور ہم سے چھوٹے والے بھائی زبردستی وصول کرتے ہیں۔ :D
عید کے پہلے دن تو بہت مصروفیت رہی۔ خاندان کے سبھی افراد آتے جاتے رہے۔ دوسرے دن فراغت تھی۔ کیونکہ اس دفعہ ہماری دو سہیلیاں شہر سے باہر عید کرنے گئی ہیں اس لیے کہیں جانے کا پروگرام نہ بن سکا۔ :) ملتوی ہو گیا ہے۔
اب آپ بتائیں کہ کیا کچھ کیا عید والے دن؟؟ :)
کتنے لکی ہو آپ لوگ۔ ہماری تو سہیلیاں ہی نہیں ایسی کہ جو آئیں یا ہم جائیں۔ اب نور سعدیہ شیخ کو دیکھ لو۔ ملتان بیٹھی ہوئی ہیں
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
زینب کی طرف سے تمام خالاؤں کو عید کا تیسرا دن مبارک ہو۔ :bighug:
20160707_160355_zps1h1rmoy3.jpg

ماہی احمد اگر ممکن ہو سکے تو آپ بھی فاطمہ عید کی تصاویر کا اشتراک کریں۔ یہاں یا فوٹوگرافی تھیم والے دھاگے میں۔
:)
مقدس نے بھی حصہ لیا۔ :)
خیر مبارک۔ چھوٹی چڑیا کو ڈھیروں دعائیں اور پیار شزہ خالہ کی جانب سے
 
شزہ مغل

محفلین
ایک سوال جانے کب سے ذہن میں اودھم مچا رہا ہے۔ میں اسے باہر آنے سے روک رہی تھی مگر اب لگتا ہے کہ اسے باہر نکال ہی دوں ایسا نہ ہو کہ ذہن کا دال چاول مکس ہو کر کھچڑی بن جائے۔

سوال یہ ہے کہ محفل پر جو خواتین ہیں ان میں سے کون کون مہندی لگوا چکی ہیں سپیشل نام کی؟؟؟ کس کس نے صرف انگوٹھی ہی پہنی ہے ابھی؟؟؟ اور کون کون سی شہزادیوں کے شہزادے ابھی راہ میں ہیں؟؟؟
" امید ہے تمام خواتین سمجھ چکی ہوں گی۔"
 
لاریب مرزا

سب سے پہلے تو دیر سے جواب دینے پر معذرت!! ہم بے حد مصروف تھے۔
ارے اتنا اچھا سوال کیونکر ذہن میں رکھا اتنے وقت سے؟؟؟ :D
کسی بھلے مانس کی اچھی قسمت ہے کہ ابھی ہم سے پالا نہیں پڑا۔ :waiting::waiting::waiting:
:D
 
شزہ مغل

محفلین
مہندی بھابھی نے لگائی تھی۔۔ مجھے تو بہت شوق ہے ہاتھوں پاوں پر مہندی لگوانے کا لیکن طلحہ کہ وجہ سے بس ایک ہی ہاتھ پر لگوائی تھی
میں نے اس بار اپنے سٹائل کی مہندی نہیں لگائی۔ بہن نے دونوں ہاتھوں کی پشت پر لگا دی تھی
 
ہم تو ڈر رہے تھے کہکہیں کوئی محترمہ ہمارے کان نہ سرخ کر دیں۔
 
مقدس

لائبریرین
میں نے اس بار اپنے سٹائل کی مہندی نہیں لگائی۔ بہن نے دونوں ہاتھوں کی پشت پر لگا دی تھی
میں نے بھی ایک ہاتھ کی پشت پر ہی لگوائی تھی۔۔ اس منتھ کے اینڈ پر کزن کی شادی ہے تو میں نے ہاتھ پاوں دونوں ہی بھروانے ہیں :rollingonthefloor:
 
شزہ مغل

محفلین
میں نے بھی ایک ہاتھ کی پشت پر ہی لگوائی تھی۔۔ اس منتھ کے اینڈ پر کزن کی شادی ہے تو میں نے ہاتھ پاوں دونوں ہی بھروانے ہیں :rollingonthefloor:
میں بھی سوچ رہی ہوں کہ اپنے سٹائل کی مہندی لگا ہی لوں۔ یہ مہندی ویسے بھی برتن دھو دھو کر مٹ گئی ہے۔ بس کچھ آثار باقی رہ گئے ہیں
 
مقدس

لائبریرین
میں بھی سوچ رہی ہوں کہ اپنے سٹائل کی مہندی لگا ہی لوں۔ یہ مہندی ویسے بھی برتن دھو دھو کر مٹ گئی ہے۔ بس کچھ آثار باقی رہ گئے ہیں
ضرور لگاو۔۔ تیمور کو مہندی کی اسمیل اچھی نہیں لگتی۔۔ اس لیے میں نے لگانی کچھ کم کر دی ہے لیکن لگاتی ضرور ہوں۔۔ اب کی بار تو میں نے وارن کر دیا ہے کہ خبردار جو مجھے منع کیا تو۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مہندی بھابھی نے لگائی تھی۔۔ مجھے تو بہت شوق ہے ہاتھوں پاوں پر مہندی لگوانے کا لیکن طلحہ کہ وجہ سے بس ایک ہی ہاتھ پر لگوائی تھی
میں نے بھی بس ایک ہاتھ پر لگائی تھی اسی وجہ سے... اور جلدی سے دھونی بھی پڑ گئی:unsure:
 
Top