تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

شمشاد

لائبریرین
بھائی شمشاد ، خوش آمدید، تمہاری تو یاد آتی ہی رہی تھی، شاید ہی کوئی ہفتہ ایسا گزرا ہو جب تمہارا کہیں نہ کہیں ذکر کہ ہوا ہو!
اب پورا دھاگا پڑھا تو معلوم ہوا کہ سعودی سے واپس آ گئے ہیں اور بیکار ہیں، ان شاء اللہ جلد ہی روزگار مل جائے گا، اللہ سے ہمیشہ اچھی توقع رکھنی چاہئے
اس عرصے میں بلکہ حال ہی میں تمہارا عقابی اوتار بھی ہیک ہو گیا اور نام بھی! یعنی نئے ارکان شامل ہیں شمشاد خان
بہت شکریہ اعجاز بھائی۔ یہ آپ کی محبت ہے کہ ناچیز کو گاہے بگاہے یاد رکھتے رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید شمشاد بھائی!

آپ کو محفل میں پھر سے فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ محفل جا بجا آپ کی تحریروں سے رچی بسی ہے ۔ اُمید ہے کہ آپ سے گفتگو ہوتی رہے گی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے تمام معاملات میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی۔ آپ کی محبت کا مشکور و ممنون ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید شمشاد صاحب۔۔۔
مکتبہ جبرئیل میں بھی ٹاپ پر رہنے والے کہیں آپ ہی تو نہیں ہیں؟؟؟
بہت شکریہ عمران صاحب۔
جی ہاں وہی ہوں۔ ان کا کتابوں کو ٹائپ کروانے کا سافٹ ویئر بہت اعلیٰ ہے۔
اردو محفل کو بھی لائبریری کے لیےاسی طرح کا سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وعلیکم السلام
ماشاء اللہ خوش آمدید خوش آمدید
ع ۔آپ آئے ہیں سو اب گھر میں اجالا ہے بہت
آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کی دوبارہ آمد چھ سال بعد ہوئی، لیکن مجھے تو ایسا لگتا ہے، آپ کہیں نہیں گئے تھے یہیں موجود تھے اپنے خوب صورت لفظوں میں ، کرونا کی وجہ سے بے روز گار ہو جانا افسوسناک بات ہے ۔اللہّ انشاء اللہّ آپ پر اپنا فضل وکرم فرمائے۔آسانیاں کرے اور جلد از جلد برسرِ روزگار فرمائے۔آمین
بہت شکریہ آپ کے الفاظ کا اور آپ کی دعاؤں کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی، یہ کس سوفٹویر کی بات کی جا رہی ہے؟ کیا اس سے متعلق مزید معلومات مل سکتی ہیں؟
نبیل بھائی یہ http://www.elmedeen.com/ کی سائیٹ ہے۔
میں نے یہاں پر بھی کافی کام کیا تھا۔ ان کا کتاب کو ٹائپ کرنے کی تقسیم، پروف ریڈینگ کا سوفٹ ویئر بہت اعلیٰ ہے۔
اتفاق ہے کہ اس وقت وہاں پر کوئی بھی کتاب ٹائپ نہیں ہو رہی، ورنہ سمجھنے میں بہت آسانی رہتی۔
 

طمیم

محفلین
شمشاد بھائی۔ خوش آمدید ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پہلے سے زیادہ اچھا روزگار عطا کرے۔ آمین۔ دوبارہ واپسی کی خوشی ہوئی ۔
 
Top