اردو محفل کا بھیّا نامہ ۔۔۔

شاہد شاہنواز

لائبریرین
خوب پہچانا آپ نے مجھے :-P
بس دیکھ لیجئے یہ محفلین کی جماعت میں شمولیت کی برکت ہے۔۔۔ ۔۔
حالانکہ اس سے پہلے آپ کی کوئی پوسٹ نظر سے بھی نہ گزری تھی۔۔۔ خیر ۔۔۔ ۔آپ نے ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہو تو بتائیے۔۔۔ محفلین کا خاص کمال یہ ہے کہ فیصلہ مثبت ہو یا منفی، اسے بدلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔۔۔ وہ جمہوریت ہی کیا جو کسی ایک فیصلے پر متفق ہوجائے ۔۔۔ ۔
 

سید ذیشان

محفلین
لیجئے احباب اس لڑی کا بیڑہ غرق کرنے میں ظفری اور قیصرانی صاحبان پیش پیش ہیں ۔۔۔ قیصرانی کے نام کے نیچے لائبریری منتظم لکھا ہے یعنی کچھ کہو تو شامت یقینی ۔۔۔ اور ظفری کے نام کے نیچے امریکا کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔۔۔ ان سے کچھ کہا تو ڈائریکٹ ڈرون حملہ ۔۔۔ گویا کہ اردو محفل کا بھیا نامہ کے عنوان سے جو لڑی محترمہ حجاب صاحبہ نے شروع کی تھی، بقول شخصے مچھلی بازار کا منظر پیش فرمانے لگی ہے۔۔۔ ہاں، حجاب صاحبہ ان کو بھی ’’بھیے‘‘ شمار کرتی ہوں تو الگ بات ہے۔۔۔

لائبریرین بیچارے تو ایک معصوم سی مخلوق ہوتی ہے۔ ان سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لیجئے احباب اس لڑی کا بیڑہ غرق کرنے میں ظفری اور قیصرانی صاحبان پیش پیش ہیں ۔۔۔ قیصرانی کے نام کے نیچے لائبریری منتظم لکھا ہے یعنی کچھ کہو تو شامت یقینی ۔۔۔ اور ظفری کے نام کے نیچے امریکا کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔۔۔ ان سے کچھ کہا تو ڈائریکٹ ڈرون حملہ ۔۔۔ گویا کہ اردو محفل کا بھیا نامہ کے عنوان سے جو لڑی محترمہ حجاب صاحبہ نے شروع کی تھی، بقول شخصے مچھلی بازار کا منظر پیش فرمانے لگی ہے۔۔۔ ہاں، حجاب صاحبہ ان کو بھی ’’بھیے‘‘ شمار کرتی ہوں تو الگ بات ہے۔۔۔
آپ کا اعتراض بجا ہے۔ معذرت خواہ ہوں
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
آپ کریں باتیں جتنی بھی کرنی ہیں میں آپکے ساتھ ہوں:warzish:
یہ خوش ہونے کی نہیں ، ڈرنے کی بات ہے۔۔۔ کیونکہ جس انداز سے آپ کسرت فرما رہی ہیں،اس سے عقل کم ہونے کا خطرہ شدید ہے۔۔۔ وزن سے دگنا تو بوجھ اٹھا رکھا ہے۔۔۔۔
 
Top