اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی خامیاں نکالنے کو نہیں کہا تھا۔ صرف معلومات۔ اتنا کافی تھا۔ "پاکستان 1947 میں انگریز کے تسلط سے آزاد ہوا"

ٹیچر میں نے پاکستان کی تو کوئی خامی نہیں نکالی نہ ہی پاکستان کی کوئی برائی کی ہے۔ وہ تو میں نے پاکستانیوں کے بارے میں لکھا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

PAKISTAN_map.jpg

 

شمشاد

لائبریرین
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب (پنج آب - پانچ دریاؤں کی سرزمین) اور رقبے کے لحاظ سے بلوچستان ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
پاکستان بر اعظم ایشیا میں واقع ہے اس کے مشرق میں ہندوستان، مغرب میں ایران اور افغانستان، شمال میں چین اور جنوب میں بحیرہ عرب ہے ۔۔

ٹیچر جی میں کل کہیں گئی ہوئی تھی اس لئے میری کل کی چھٹی کی درخواست قبول فرمائیں ۔۔
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ مین ٹھیک ۔۔ چھٹی وہ بھی سنڈے کی تو افرا تفری میں ہی گزرتی ہے ۔۔:) آدھا دن تو کچن کی نذر ہو جاتا ہے ۔۔ لنچ کے بعد فارغ ہو کر یہاں آئی ہوں ۔۔

آپ سناؤ کیسی ہو اور کیا ہو رہا ہے ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں سارہ ، صبح تو بہت اچھی گذری ۔ لیکن پھر حمزہ لوگ کھیل رہے تھے تو جھولا جھولتے ہوئے اچانک سے جھولا ٹوٹ کے نیچے گر گیا اور حمزہ سے بعد جو بھتیجا ہے وہ منہ کے بل نیچے گر گیا اور شدید چوٹ لگی ہے :(
 

سارہ خان

محفلین
اوووو۔۔ یہ تو بہت برا ہوا ۔۔ بچوں کو چوٹ لگے تو ایسا لگتا ہے خود کو لگی ہے ۔۔ میرے بھتیجے کو بھی اگر کچھ ہو جائے تو میری جان پر بن جاتی ہے ۔۔ :(
اب کیسا ہے وہ ۔۔ اور نام کیا ہے آپ کے اس بھتیجے کا۔۔۔:)
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم، شاباش، سب بچے بہت اچھے ہیں، کہے بغیر ہی ہوم ورک کر لیتے ہیں۔ البتہ سارا غائب ہے۔ اور حسن بھی۔


سارہ، تمھیں نہیں پتہ کہ شگفتہ کے بھتیجے کا کیا نام ہے؟ اس کا نام میں نے ہی تو رکھا ہے۔ "اریب" (اگر شگفتہ اسی کی بات کر رہی ہیں۔)
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم، شاباش، سب بچے بہت اچھے ہیں، کہے بغیر ہی ہوم ورک کر لیتے ہیں۔ البتہ سارا غائب ہے۔ اور حسن بھی۔


سارہ، تمھیں نہیں پتہ کہ شگفتہ کے بھتیجے کا کیا نام ہے؟ اس کا نام میں نے ہی تو رکھا ہے۔ "اریب" (اگر شگفتہ اسی کی بات کر رہی ہیں۔)

نہیں یہ تو پتا تھا کہ تم نے رکھا ہے پر نام کیا تھا یہ نہیں پتا تھا ۔۔ اریب بہت پیارا نام ہے ۔۔ میرے کزن کے بیٹے کا بھی ہے ۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم، شاباش، سب بچے بہت اچھے ہیں، کہے بغیر ہی ہوم ورک کر لیتے ہیں۔ البتہ سارا غائب ہے۔ اور حسن بھی۔


سارہ، تمھیں نہیں پتہ کہ شگفتہ کے بھتیجے کا کیا نام ہے؟ اس کا نام میں نے ہی تو رکھا ہے۔ "اریب" (اگر شگفتہ اسی کی بات کر رہی ہیں۔)


وعلیکم السلام۔۔میں آتی تو ہوں لیکن جب سے تم ٹیچر بنی ہو کام کی رفتار تمہاری طرح سست ہو گئی ہے۔۔۔;) اور بغیر کام کے ہی آنے لگی ہوں۔۔
 

چاند بابو

محفلین
اچھا جی! جبھی تو میں کہوں کے یہ حضرات ابھی تک پڑھ کیوں نہیں پائے۔ سکول میں سارا دن گپیں لگتی ہیں اور گھر جا کے بتایا جاتا ہے کہ آج سارا دن بہت مصروف گزرا۔
چلو دھیان لگا کے پڑھو اپنا اپنا۔
بائے دی وے مجھے داخلہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا۔ میرا مطلب ہے کیا داخلہ فارم ابھی تک شمشاد بھائی کے پاس ہی ہیں یہ ختم ہو گئے۔ اگر ایک آدھ بلیک میں مل سکے تووووووووووو۔
 

شمشاد

لائبریرین
داخل تو اسکول میں ہو چکے ہیں۔ بس روز کا ہوم ورک کرنا ہوتا ہے۔

اس ہفتے کا موضوع " پاکستان " ہے۔
اس کے متعلق روزانہ کوئی بھی معلوماتی بات لکھ دیں اور سمجھیں ہوم ورک ہو گیا۔
 
یہ اسکول میں کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلاس کا مانیٹر کہاں ہے ؟
میں اپنا سیکشن چینج کروا لونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تو مس کا بھی پتہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرکاری اسکولوں کا کوئی حال نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top