اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
لو جی نئے ٹیچر آ ہی گئے لیکن ماسٹر جی کیا میں نے درست نہیں کہا تھا کہ یہ اچھے ٹیچر نہیں ہیں آتے ہی کچھ لوگوں کو ڈانٹا اور پھر سکول کو چھٹی دے دی یہ بچوں کو بگاڑیں گے ان کی اصلاح نہیں کریں گے میری مانو تو اب بھی وقت ہے انہیں کچھ دے دلا کر فارغ کریں۔
 

چاند بابو

محفلین
قومی نعرہ
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ

یہ نعرہ مشہور شاعر اصغر سودائی نے 1944ء میں لگایا جو تحریک پاکستان کے دوران بہت جلد زبان زدوعام ہو گیا۔ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
لو جی میرا نیا سبق سن لیں۔ پاکستان کا قومی مشروب "گنے کا رس" ہے۔
کیسا ہے!

یہ میرے لیئے بھی نئی اور دلچسپ خبر ھے، ویسے پاکستان کے متعلق یہ سب انفارمیشن کہاں میسر ہیں چاند بابو؟ میرا مطلب ھے کہ کوئی سورس بتا دیجیئے جہاں سے ہم بھی مستفیذ ہو سکیں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
میں حاضر ہوں ہوم ورک کے ساتھ(شکر ہے موضوع کی قید ختم ہوئی)

''جو شخص دوسروں کی خوشحالی پر نظر رکھتا ہے وہ ہمیشہ غمگین رہتا ہے۔۔(حضرت علی رضہ)

''کامیاب انسان ماضی کی ناکامیاں یاد رکھتے ہیں۔۔''

''نرم الفاظ کی لاگت معمولی مگر قدر و قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔''
 

ماوراء

محفلین
ادارے کی اپنی مرضی ہے وہ جسے چاہیں ٹیچر رکھیں اور رہا رجسڑ وہ میں فوٹو کا پی کرواکے آپ کے آفس میں رکھ دونگا میں آپ کا کولیگ ہوں آپ کو مجھے ویلکم کرنا چاہیے لگتا ہے اس سکول میں آنے سے پہلے آپ کچا کھوہ والے سکول میں پڑھا رہی تھیں وہاں تما م اسٹاف آپس میں لڑتا رہتا ہے اب آپ کو میرے ساتھ ملکر اردو محفل کے سکول کی بہتری کے لیے کوشاں ہونا چاہیے نہ کہ آپس میں لڑنا جھگڑنا چاہیے پہلے ہی میں دیکھ رہا ہوں اس سکول بچے کا فی بگڑے ہوئے لگ رہے ہیں

آپ تو کافی سنجیدہ لگ رہے ہیں۔:grin:

اچھا، یہ کچا کھوہ کیا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں محفل میں آنا منع ہے کیا؟ ہاں اسکول کی اور بات ہے۔
اب تمہاری طرح گھر سے اسکول اور سارا وقت اسکول کے باہر، وہ تو ایسا نہیں کرتی۔

البتہ سارہ نہیں آ رہی۔
 

پپو

محفلین
آپ تو کافی سنجیدہ لگ رہے ہیں۔:grin:

اچھا، یہ کچا کھوہ کیا ہوتا ہے؟
ٹیچر کو سنجیدہ ہی ہونا چاہیے کچا کھوہ ہمارے علاقہ میں چھوٹے سے قصبہ کا نام ہے اور اکثر دیہاتی سکولوں میں ٹیچر حضرات آپس میں ذاتی نوعیت کے جھگڑوں میں مبتلا رہتے ہیں اس لیے تو تعیلم کا یہ حال ہے ویسے میں اتنا سنجیدہ ہرگز نہیں ہوں
 

پپو

محفلین
اسلام عیلکم پیارے بچو ماشااللہ آج تو کلاس میں بڑی رونق ہے چاند بابو ذرا شرارتی ضرور ہے مگر ہوم ورک باقاعدگی سے کرتا ہے اچھا ہوم ورک ہے چاند بابو
چلو سب بچے کل کا ہوم ورک لکھو
آپ کو پتہ ہونا چاہیے ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے
لہذا اب سب لوگ موضوع پر بات کریں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ربیع الاول وہ بابرکت مہینہ ہے جس کی بارہ تاریخ کو محسن انسانیت رحمت اللعٰلمین اس دنیا میں تشریف لائے۔
ہمیں چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُن پر زیادہ سے زیادہ درود پاک بھیجیں۔
 

حسن علوی

محفلین
کیوں محفل میں آنا منع ہے کیا؟ ہاں اسکول کی اور بات ہے۔
اب تمہاری طرح گھر سے اسکول اور سارا وقت اسکول کے باہر، وہ تو ایسا نہیں کرتی۔

البتہ سارہ نہیں آ رہی۔


اسے کہتے ہیں 'بد سے بدنام بُرا':(

ویسے اسکول کے باہر رہنے والے اسٹوڈنٹس بھی کیا کمال ہوتے ہیں جب ہی تو انہیں 'آؤٹ سٹینڈنگ اسٹوڈنٹس' کہا جاتا ھے۔ تو پھر اس نسبت سے ہوئے نا ہم بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 

چاند بابو

محفلین
ربیع الاول اسلامی تقویم کا تیسرا مہینہ ہے۔
12 ربیع الاول حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ کا دن۔ مسلمان اس دن کو نہایت خوشی سے مناتے ہیں۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن ایک عام الفیل (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش پر معجزات نمودار ہوئے جن کا ذکر قدیم آسمانی کتابوں میں تھا۔ مثلاً آتشکدہ فارس جو ھزار سال سے زیادہ سے روشن تھا بجھ گیا۔ مشکوٰۃ کی ایک حدیث ہے جس کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے کہ ' میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم مٹی اور پانی کے درمیان تھے۔ ۔ ۔ میں ابراہیم علیہ السلام کی دعا، عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت اور اپنی والدہ کا وہ خواب ہوں جو انہوں نے میری پیدائش کے وقت دیکھا اور ان سے ایک ایسا نور ظاہر ہوا جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے'[2] [3]۔
جس سال آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش ہوئی اس سے پہلے قریش معاشی بدحالی کا شکار تھےمگر اس سال ویران زمین سرسبز و شاداب ہوئی، سوکھے ہوئے درخت ہرے ہو گئے اور قریش خوشحال ہو گئے[4] ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تاریخ پیدائش کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔ اہل سنت کے نزدیک زیادہ روایات 12 ربیع الاول کی ہیں اگرچہ کچھ علماء 9 ربیع الاول کو درست مانتے ہیں۔ اہلِ تشیع 17 ربیع الاول کو درست سمجھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب نے رکھا۔ یہ نام اس سے پہلے کبھی نہیں رکھا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت مکہ کے علاقے شعب ابی طالب کے جس گھر میں ہوئی وہ بعد میں کافی عرصہ ایک مسجد رہی جسے آج کل ایک کتاب خانہ (لائبریری) بنا دیا گیا ہے۔ (ویکیپیڈیا سے لیا گیا)
کیوں‌جی کیسا لگا ہمارا ہوم ورک چلو پھر اسی مبارک ماہ کے احترام میں اپنے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ایک مرتبہ درود پاک بھیجیں اور ان سے پیار کا اظہار کریں۔
 

پپو

محفلین
شاباش چاند بابو اور شمشاد بھائی
ولادتِ رسول حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اکثرعلما میں اختلاف ہے مگر زیادہ تر علما 12 ربیع الاول پر اتفاق کرتے ہیں مگر ہمیں اس بحث میں نہیں الجھنا ہمارے لیے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امت رسول ہونے کا حق ادا کر سکیں
 

چاند بابو

محفلین
شکریہ ٹیچر۔ ویسے ٹیچر آپ یہ بار بار چلے کہاں جاتے ہیں۔ کیا اپنی پرانی بھگوڑوں والی عادتیں چھوڑی نہیں آپ نے ابھی تک۔ دیکھئے یہ غصہ ہونے والی بات بالکل نہیں بھئی آپ پر اتنے بڑے سکول کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے توآپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور طلباء کے ساتھ مخلص رہیں!!!!!!!!!:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top