اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہ ٹیچر بھی اوپر والوں کو "دے دلا" کر بھرتی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہی وجہ ہے کہ ہم جیسے اسٹوڈنٹ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ سرکاری اسکول کا یہی المیہ ہے۔۔۔۔۔ اور اب تو ویسے بھی زرداریہ دور کی ابتدا ہے۔۔۔۔۔۔

میں بھی رانی تو بھی رانی کون بھرے گا پانی ۔۔۔۔۔۔۔

ارے بھائی صاحب، آپ نے تو سرکاری سکول کو ہی پکڑ لیا ہے۔ بھلا آپ کو کس نے کہا تھا کہ سرکاری سکول میں داخلہ لیں؟
 

ماوراء

محفلین
آج کسی نے ہوم ورک نہیں کیا؟:eek:

ماسٹر جی، بچوں کو اپنی مرضی سے ہوم ورک کی عادت ہے۔ اس لیے ان کی عادت کو برقرار رہنے دیا جائے۔

سارا، چلو اب اپنی مرضی سے باقاعدہ ہوم ورک کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے کوئی اعتراض نہیں اگر کوئی اپنی مرضی سے ہوم ورک کرتا ہے تو ضرور کرے۔ موضوع کی کوئی قید نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا اب باتیں ہی ہوتی رہیں گی یا کوئی ہوم ورک بھی کرے گا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " مال میں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھو اور نیکیوں میں اپنے سے برتر لوگوں کو دیکھو۔ تاکہ تم اللہ کی اُن نعمتوں کو حقیر نہ سمجھو جو اُس نے تمہیں دی ہیں۔"
 

زینب

محفلین
نبی کریم:pbuh:کافرمان ہے۔۔


موت سے پہلے اس کی خواہش کرنا گناہ ہے۔

مرد کا بہترین خزانہ پاک دامن بیوی ہے

بہترین اسلام یہ ہے کہ لوگ تمہارے ہاتھ اور زبان سے صحیح سالم رہیں
 

شمشاد

لائبریرین
لو بھئی آج تو کمال ہو گیا، زینب اتنے دنوں بعد اسکول آئی اور وہ بھی ہوم ورک کے ساتھ۔
 

پپو

محفلین
مجھ سے مشورہ کیے بنا ہی میرا رجسٹر دے دیا۔۔تو یہی ہونا تھا نا۔ :rolleyes:

ادارے کی اپنی مرضی ہے وہ جسے چاہیں ٹیچر رکھیں اور رہا رجسڑ وہ میں فوٹو کا پی کرواکے آپ کے آفس میں رکھ دونگا میں آپ کا کولیگ ہوں آپ کو مجھے ویلکم کرنا چاہیے لگتا ہے اس سکول میں آنے سے پہلے آپ کچا کھوہ والے سکول میں پڑھا رہی تھیں وہاں تما م اسٹاف آپس میں لڑتا رہتا ہے اب آپ کو میرے ساتھ ملکر اردو محفل کے سکول کی بہتری کے لیے کوشاں ہونا چاہیے نہ کہ آپس میں لڑنا جھگڑنا چاہیے پہلے ہی میں دیکھ رہا ہوں اس سکول بچے کا فی بگڑے ہوئے لگ رہے ہیں
 

پپو

محفلین
یہ نئے ٹیچر کہاں رہ گئے؟ رجسٹر تو جلدی سے لے لیا، اس کے بعد سے غائب ہیں۔ وہ ہی کوئی مشورہ دیں۔
ارے بھائی سب لوگ اپنی اپنی رائے دیئے جا رہے ہیں مجھے آپ کی طرف سے تقرری کا خط ذرا دیر سے ملا پھر آپکو پتہ ہے میں ذرا دور رہتا ہوں آنےمیں وقت تو لگنا تھا لہذا میں آچکا ہوں اورویسے بھی اقبال دیر سے آتا ہے
 

پپو

محفلین
لو بھئی آج تو کمال ہو گیا، زینب اتنے دنوں بعد اسکول آئی اور وہ بھی ہوم ورک کے ساتھ۔
زینب کی ممما کا فون آیا تھا وہ بالکل ہوم ورک نہیں کر رہی آج کا ہوم ورک بھی اس کی بڑی بہن نے کرکے دیا ہے کافی بگڑی ہوئی سٹوڈنٹ ہے خیر اب میں آگیا ہوں سب کو درست کر دونگا
 

پپو

محفلین
ہا ہا ہا میں نے نہیں کہا تھا کہ یہ حضرت صرف تنخواہ لینے آتے ہیں۔ اب تو مہینے کے آخر میں ہی آئیں گے۔
چاند بابو یہ تم میر ے بارے میں ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہو چلو اس کی سزا یہی ہے آج تم میر ے پریڈ میں باہر دھوپ میں کھڑے رہو گے
 

پپو

محفلین
پیارے بچو آج میرا سکول میں پہلا دن ہے اس لیے آج کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا
بلکہ آج جلدی چھٹی کر دی جائے گی چلو میرے آنے خوشی میں موجاں کرو
 

زینب

محفلین
زینب کی ممما کا فون آیا تھا وہ بالکل ہوم ورک نہیں کر رہی آج کا ہوم ورک بھی اس کی بڑی بہن نے کرکے دیا ہے کافی بگڑی ہوئی سٹوڈنٹ ہے خیر اب میں آگیا ہوں سب کو درست کر دونگا

ماسٹر جی ماسٹر جی یہ نئے استاد جی غلط رپورٹنگ کر رہے ہیں۔میری بڑی تو کیا چھوٹی بھی بہں نہیں‌ہے۔ہم اپنے نام کے ایک ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پیسے سے آپ مکان خرید سکتے ہیں گھر نہیں
پیسے سے آپ گھڑی خرید سکتے ہیں وقت نہیں
پیسے سے آپ بستر خرید سکتے ہیں نیند نہیں
پیسے سے آپ کتاب خرید سکتے ہیں علم نہیں
پیسے سے آپ ڈاکٹر خرید سکتے ہیں صحت نہیں
پیسے سے آپ پوزیشن خرید سکتے ہیں عزت نہیں
پیسے سے آپ خون خرید سکتے ہیں زندگی نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top