اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
اسلام و علیکم! ٹیچر ٹیچر پلیز یہ بتائیں کہ کیا میں نے سلام صحیح لکھا ہے ؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
غلط لکھا ہے۔ صحیح ایسے لکھتے ہیں :

السلامُ علیکم

اگر بڑی مِس دیکھ لیتیں تو بہت غصے ہوتیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصلی پوسٹ بذریعہ شمشاد
شکر ہے کوئی تو نیا ٹیچر آیا، یہ لیں پکڑیں رجسٹر اور ہو جائیں شروع۔

اصلی پوسٹ بذریعہ ماوراء
شمشاد بھائی، یہ کوئی کرسی خالی ہے کیا؟ اگر میری کرسی دے رہے ہیں۔ تو پوچھا بِنا ہی۔۔

اسکول میں طالبعلموں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے، اس لیے نئے ٹیچر کی بھرتی ناگزیر ہو گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر ہم کل گئے ہوئے تھے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا لیکچر سننے کے لیے۔ بہت مزہ آیا۔ اور وہاں پر اتنے زیادہ لوگ آئے ہوئے تھے کہ جن شمار نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
سارا، کس کو نظر نہ لگ جائے؟ بکرے کو تو نہیں کہا نا؟؟;)

شمشاد بھائی، لیکچر میں کیا کہا تھا؟ کچھ بتائیں بھی تو۔
 

چاند بابو

محفلین
مر گئے۔ ارے شمشاد بھائی یہ آپ نے کیا کر دیاپپو کو ٹیچر بنا دیا۔ کیسا ٹیچر بھرتی کر لیا آپ نے سکول میں یہ تو بہت سخت بندہ ہے اور کبھی کبھی سکول جاتا ہے وہ بھی صرف تنخواہ لینے اور بچوں پر ویسے ہی رعب ڈالتا رہتا ہے۔لگتا ہے اب سکول سے ہماری تو چھٹی۔
بھئی میں نے نہیں آنا سکول میرے پیٹ میں درد ہے آج۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بہانہ نہیں چلے گا۔ ڈاکٹر سے لکھوا کر لانا پڑے گا، اور ہاں یاد رہے جھوٹا سرٹیفکیٹ نہیں چلے گا کہ ٹیچر پپو بھی طب سے تعلق رکھتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کا عنوان تھا " Kingdom of Peace" یعنی کہ " جنت " اور اس کا حضول۔ ساتھ میں ذیلی باتیں بھی ہوئیں کہ مسلمانوں کیوں اللہ کے زیر عتاب ہیں تو وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ مسلمان چونکہ اللہ کی کتاب سے دور ہو گیا ہے تو یہی وجہ ہے کہ مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں۔ اگر آج بھی یہ آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک ہو جائیں اور اللہ کے احکام پر عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا کے ساتھ آخرت میں کامیاب ہو کامران ہوں گے۔
 

سارا

محفلین
صرف نام سے کام نہیں چلتا عمل بھی کرنا پڑتا ہے۔۔۔:rolleyes:
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔۔
 
صرف نام سے کام نہیں چلتا عمل بھی کرنا پڑتا ہے۔۔۔:rolleyes:
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔۔

اسکے لئے عمل کرنا بھی پڑتا ہے۔۔۔۔ ورنہ مصرع ہو یا پوری غزل، چھوٹی سے کہانی ہو یا پورا افسانہ۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر صرف تحریر رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔بے چان اور بے روح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کسی کو معلوم ہے اس ہفتے کا موضوع کیا ہے؟

ہاں تو اس ہفتے کا موضوع نئے ٹیچر جناب پپو صاحب دیں گے اور سب طلباء اس پر ہوم ورک کریں گے۔
 

سارا

محفلین
سر جی موضوع کو آزاد کریں جب سے موضوع کا سلسلہ شروع ہوا ہے میرے ہوم ورک کرنے کی رفتار میں بہت کمی آگئی ہے۔۔۔:(
 

تعبیر

محفلین
مجھے بھی موضوع والا سلسلہ پسند نہیں آیا۔

کچھ معلامات وغیرہ شروع کریں۔یا وہی بھولا ہوا سبق دوبارہ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نئے ٹیچر کہاں رہ گئے؟ رجسٹر تو جلدی سے لے لیا، اس کے بعد سے غائب ہیں۔ وہ ہی کوئی مشورہ دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
ہا ہا ہا میں نے نہیں کہا تھا کہ یہ حضرت صرف تنخواہ لینے آتے ہیں۔ اب تو مہینے کے آخر میں ہی آئیں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
مجھے تو نہیں لگتا کہ وہ آئیں گے۔ بھئی میں تو کہتا ہوں کہ ایسے تیچرز بھرتی ہی نہیں کرنے چاہیں جو طلبا کا حرج کریں۔ کیوں شمشاد بھائی کیا خیال ہے آپ کا؟
 
میرا خیال ہے کہ یہ ٹیچر بھی اوپر والوں کو "دے دلا" کر بھرتی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس یہی وجہ ہے کہ ہم جیسے اسٹوڈنٹ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ سرکاری اسکول کا یہی المیہ ہے۔۔۔۔۔ اور اب تو ویسے بھی زرداریہ دور کی ابتدا ہے۔۔۔۔۔۔

میں بھی رانی تو بھی رانی کون بھرے گا پانی ۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top