اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو دس بجے سے پہلے پہلے حاضری لگوا جایا کریں ناں۔
ویسے آپ کے دس اور پاکستان کے تو صبح کے سات بجتے ہوں گے۔
 

سارا

محفلین
حاضری تو میں روز لگاتی ہوں آ کر۔۔۔ اس ہفتے ایک گھنٹہ آگے ہوا ہے اس لیے ہمارے پاس رات کے10 اور پاکستان میں 8 ہوتے ہیں صبح کے۔۔پچھلے ہفتے ہمارے پاس 10 اور پاکستان میں 9 ہوتے تھے
 

شعیب خالق

محفلین
میری حاضری لگا دیجئے
اور ہوم ورک بھی حاضر ہے
غلامی کے چاہے کیسے حسین نام کیوں نہ رکھے جائیں غلامی بہرحال غلامی ہے۔
ابوالکلام آزاد
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''جس قوم میں غدار پیدا ہونے لگیں' اس قوم کے مضبوط قلعے بھی گھروندے ثابت ہوتے ہیں۔۔''(ٹیپو سلطان)

''خوبصورتی علم و ادب سے ہوتی ہے'لباس سے نہیں۔۔'' (خلیل جبران)

''اگر انسان بننا چاہتے ہو تو ساری انسانیت کا احترام کرو۔۔'' (ڈاکٹر علامہ محمد اقبال)

''تم صرف مصیبت اور ضرورت کے وقت دعائیں مانگتے ہو' کیا خوشحالی اور فراغت کے دنوں میں بھی تمہارے ہاتھ دعا کے لیے اٹھتے ہیں۔۔'' (خلیل جبران)
 

شمشاد

لائبریرین
سارا جی آپ کا خلیل جبران کا کہا ہوا آخری فقرہ - یہی تو لوگ بھول جاتے ہیں کہ عیش میں بھی یاد خدا رہے۔
 

سارا

محفلین
جی یہ میں نے بھی نوٹ کیا ہے اپنے آپ کو بھی دیکھا ہے کہ جب پریشان ہوتی ہوں اتنی لمبی لمبی دعائیں مانگتی ہوں اور ایسے اتنی جلدی میں ختم کر دیتی ہوں۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو شگفتہ صاحبہ بھی اسکول آئی ہیں۔ خوشی کی بات ہے۔
آپ روزانہ اسکول کیوں نہیں آتیں؟
 

سارا

محفلین
نہیں سر جی اس طرح حسن کو شرمندگی ہو گی آپ اسے سائیڈ پر کر کے مرغا بنانا۔۔۔;)
 

سارا

محفلین
وہ تو کتنے دن سے نہیں آ رہا اب اسے آنے پر بہت زیادہ ہوم ورک بھی کرنے کی سزا دیجئے گا۔۔ اور بریک میں بھی باہر نہیں نکلنے دیجئے گا کمرے سے باہر نکلنے پر پابندی۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو سب ٹھیک ہے لیکن پہلے اس کا عذر بھی تو سننا پڑے گا۔ اللہ کرئے وہ خیریت سے ہو۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، یہ ممبرز کے موڈ کہاں دکھائی دیتے ہیں؟مجھے تو دکھائی نہیں دے رہے۔ :dontknow:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top