اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو حسن پیشتر اس کے کہ سزا کا فیصلہ سنایا جائے، کیا عذر ہے تمہارا اسکول نہ آنے کا؟
 

شمشاد

لائبریرین
سرکاری اسٹاف پھر بھی کچھ مستقل مزاج ہوتا ھے آپی;)

یہ اردو محفل کے اسکول کی برائیاں کس پروگرام کے تحت ہو رہی ہیں؟ اور ماسڑ جی کی برائی نہ کریں۔ ان کے بھائی کی شادی ہے اور شادی میں کرنے کے ہزاروں کام ہوتے ہیں۔ اتنا نہیں کہ جا کر ان کا ہاٹھ بٹائیں۔ آپ لوگوں کو اس کا تجربہ جو نہیں۔
 

سارا

محفلین
سر جی آج میں ہوم ورک نہیں کر رہی۔۔آپ میری طرف سے ہوم ورک خود ہی کر لیں۔۔اور کچھ میلاد کے بارے میں بھی بیان کریں۔۔کل ہم ایک جگہ پروگرام میں گئے تھے بس دماغ ہی ''گھوم'' گیا تھا۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
وہ خواتین فرما رہی تھیں کہ یہ وہ نبی‌صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کر رہی ہیں۔۔اب کیا یہ سن کر بھی میرا دماغ نہ گھومے ۔۔:(
 

تیشہ

محفلین
ماورہ کے لئے ایک پیغام مجھے پتا ہے وہ اسی سکول میں آئے گی ۔ اس لئے :grin:

ماورہ :( صبح سے میل کی ہوئی ہے تم ابھی تک آئی ہی نہیں :confused: جلدی سے ای میل دیکھو اور بیل دو میرے پاس بس یہی وقت ہے۔ کل بات نہیں ہوسکتی ناں :( جلدی آؤ ۔۔ ۔۔ جلدی آؤ ۔ ۔۔
جلدی سے آؤ ، :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی، عبادت اور نبی کی؟ غالباً وہ کہنا چاہ رہی ہوں گی کہ اُن کی تعلیمات یا سنت پر عمل کر رہی ہیں۔ آپ کو بتانا چاہیے تھا ان کو کہ عبادت تو صرف اللہ کی ہی کی جاتی ہے ہاں عبادت کا طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا ہونا چاہیے۔
 

سارا

محفلین
جی وہ نعتیں وغیرہ بھی پڑھ رہی تھیں جن میں شرکیہ الفاظ کا استعمال بھی تھا۔۔میں نے بھی آخر میں کچھ ٹائم لیا تھا جس میں جن باتوں پر اعتراض تھا ان سے اختلاف کیا کچھ لوگ سمجھ گئے اور کچھ سے تھوڑی بحث بھی ہوئی۔۔خیر اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے اور حق بات سننے اور کہنےکی توفیق دے آمین۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک میرا خیال ہے غیر مسلموں نے اسلام کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا آجکل کے مولویوں نے فرقہ بندیاں کر کے پہنچایا ہے۔ اللہ سے ہر دم یہی دعا ہے کہ وہ اپنی پناہ میں رکھے۔
 

سارا

محفلین
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔۔(مسلم ' بخاری)
 

سارا

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے غیر مسلموں نے اسلام کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا آجکل کے مولویوں نے فرقہ بندیاں کر کے پہنچایا ہے۔ اللہ سے ہر دم یہی دعا ہے کہ وہ اپنی پناہ میں رکھے۔


آمین۔۔لیکن بھائی اس کے لیے ہمیں بھی کچھ کرنا چاہیے۔۔کہ معصوم لوگوں کو جو دین سے دور ہیں انہیں صحیح بات پہنچائی جائے۔۔آگے ماننا یا نا ماننا ان کا کام۔۔لیکن پہنچا دینا تو ہم پر ضروری ہے۔۔ہمارے لیے بات آگے پہنچانا بہت ضروری ہے چاہے وہ قرآن کی ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔۔
 

ماوراء

محفلین
ماورہ کے لئے ایک پیغام مجھے پتا ہے وہ اسی سکول میں آئے گی ۔ اس لئے :grin:

ماورہ :( صبح سے میل کی ہوئی ہے تم ابھی تک آئی ہی نہیں :confused: جلدی سے ای میل دیکھو اور بیل دو میرے پاس بس یہی وقت ہے۔ کل بات نہیں ہوسکتی ناں :( جلدی آؤ ۔۔ ۔۔ جلدی آؤ ۔ ۔۔
جلدی سے آؤ ، :grin:
سوری سوری۔۔۔میں نے دن کو کمپیوٹر آن ہی نہیں کیا تھا۔ابھی شام کو ہی دیکھی میل۔:(
 

سارا

محفلین
بہت اچھی بات شئیر کی آپ نے تعبیر۔۔لیکن میں آپ کو ایک بات کہنا چاہوں گی امید ہے آپ برا نہیں مانیں گی۔۔وہ یہ کہ کسی بھی بات کے آخر میں حدیث لکھ دینا کافی نہیں ہوتا ہے۔۔ہمیں لازمی یہ ساتھ لکھنا چاہیے کہ یہ بات کس کے ذریعے سے آئی یا ساتھ حدیث کی کتاب کا حوالہ۔۔جیسے مسلم' بخاری' ترمذی وغیرہ۔۔اور اگر یہ نہ معلوم ہو تو آخر میں حدیث لکھے بغیر ہی بات لکھ دینی چاہیے۔۔جزاک اللہ خیرا
 

سارہ خان

محفلین
اللہ تعالیٰ کو اپنے جمال، کمال اور شانِ محبوبیت کا خود ہی علم ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اگر اُنہوں نے مجھے پہچان لیا اور دل میں پا لیا تو خود ہی مجھ سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

(خلیل جبران)
 

سارا

محفلین
آپ سے کس نے کہا ہے کہ چھٹی ہے عینک لگا کر دوبارہ میری پوسٹ کو پڑھیں۔۔۔یہی آپ کا ہوم ورک ہے۔۔:rolleyes:
 

چاند بابو

محفلین
یہ چاند بابو سکول میں نظر نہیں آرہا کہاں ہے

سوری سر جی میں کچھ دنوں سے دفتری مصروفیات کی بنا پر سکول میں حاضر نہ ہو سکا۔ براہِ مہربانی میری چھٹی منظور کی جائے۔ اور آج بھی میں بغیر ہوم ورک کے ہی آ گیا ہوں امید ہے ڈانٹ نہیں پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا ہوم ورک یہی ہے کہ اوپر پوسٹ نمبر 476 میں ربط ہے اس کو کھولیں اور اس کو پڑھیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top