اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میری ڈائری کے ایک ورق پر " ماں " کے موضوع پر مندرجہ ذیل اقتباس ہے :

ماں

ابا جی مجھے مارتے تھے تو امی بچا لیتی تھیں۔ ایک دن میں نے سوچا کہ اگر امی پٹائی کریں گی تو ابا جی کیا کریں گے اور یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا ہوتا ہے میں نے امی کا کہا نہ مانا۔ انہوں نے کہا بازار سے دہی لا دو، میں نہ لایا، انہوں نے سالن کم دیا، میں نے زیادہ پر اصرار کیا، انہوں نے کہا پیڑھی پر بیٹھ کر روٹی کھاؤ، میں نے زمین پر دری بچائی اور اس پر بیٹھ گیا، کپڑے میلے کر لئے، میرا لہجہ بھی گستاخانہ تھا۔ مجھے پوری توقع تھی کہ امی ضرور ماریں گی۔ مگر انہوں نے کیا یہ کہ مجھے سینے سے لگا کر کہا “ کیوں دلور (دلاور) پتر! میں صدقے، بیمار تو نہیں ہے تُو؟“

اس وقت میرے آنسو تھے کہ رکتے ہی نہیں تھے۔

(مرزا ادیب کی کتاب “مٹی کا دیا“ سے اقتباس)
 
لکھنا چاھتا ہوں ۔۔۔۔ بہت کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر آج لفظ ہی نہیں ہیں میرے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا شاندار بات لکھی شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
 
حسن علوی

محفلین
زبردست شمشاد بھائی بہت اعلٰی اقتباس پیش کیا۔ نجانے کیوں اب ماں کے ذرا سے ذکر پر بھی ایموشنل ہو جاتا ہوں، دل بھر آتا ھے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ ماں کی شان پر ایک کلام:
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=W3LkY46H5lo&feature=related"]http://www.youtube.com/watch?v=W3LkY46H5lo&feature=related[/ame]
 
شمشاد

لائبریرین
حسن ایک اچھا مقصد پانے کے لیے کچھ قربانی دینی پڑتی ہے۔ تمہاری پڑھائی ایک اچھا مقصد ہے اور والدین سے دوری تمہاری قربانی ہے۔ حوصلہ رکھو جلد ہی پڑھائی ختم ہو جائے گے اور جدائی ختم ہو جائے گی۔ وقت گزرتے دیر نہیں لگتی۔
 
حسن علوی

محفلین
آپ جیسا شفیق ساتھ رہا تو واقعی وقت کا احساس نہیں ہوگا۔ حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ شمشاد بھائی۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب بڑوں کی بات پر عمل نہیں کرو گی تو یہی حال ہو گا ناں۔

کہو تو ابھی بھی علاج تجویز کروں۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی کس کی بات نہیں مانی میں نے؟؟:leaving:

علاج آپ نے گلا دبانے والا ہی بتانا ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمہارا گلا دبا کر کیا کرنا ہے، اس سے اچھا ہے چند ایک سیاہ ست دانوں کا دبایا جائے۔

میں نے یہ کہنا تھا کہ گلا خراب ہے تو نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر غرارے کرو، گلا کھل جائے گا۔
 
حسن علوی

محفلین
چلیئے سر جی چھوڑیں سب باتوں کو؛ دیکھیئے میں‌ آیا ہوں اب خوش ہو جایئے۔
مگر خدا کے لیئے آج ہوم ورک کا تقاضہ نہیں کرنا آج تو سنڈے ھے نا;)
دیکھیئے ہم چھٹی والے دن بھی اسکول آتے ہیں؛ پڑھاکو بچے:)
 
سارہ خان

محفلین
سر جی میں بھی حاضر ہوں ۔۔
ہوم ورک کے لئے کوئی نیا موضوع بتائیں اب ۔۔ بہت ہوم ورک ہو گئے اس ٹاپک پر ۔۔:cool:
 
ماوراء

محفلین
اس ہفتے سائنس کے بارے میں کوئی بھی معلومات سب شئیر کریں۔
مثلاً

پانی کو برف بنانے کے لیے امونیا گیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
 
ٹیچر معلومات بھی شیر کی جا سکتی ہیں نا ؟ اگر ضروری ہوں تو ؟

بچوں کے استعمال شدہ پیمپر کو انحطاط کے ذریعے ختم ہونے میں "پانچ سو" برس کا عرصہ لگ سکتا ہے
 
ماوراء

محفلین
یونس رضا، آپ کی حاضری لگا دی گئی ہے، لیکن معصوموں کے کالم میں نہیں۔۔معصوموں کا داخلہ ممنوع ہے۔ کیا آپ نے فارم فِل کرتے ہوئے پڑھا نہیں تھا؟

اور بالکل۔۔۔ساری ضروری معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top