اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
آج ایک ماسٹر صاحب کے بھائی کی شادی ہے اور اسی علاقے کے ایک طالبعلم وہ بھی اس شادی میں گئے ہوں گے۔
اسکول کی طرف سے ماسٹر صاحب کو ان کے بھائی کی شادی کی مبارک باد

ماسٹر جی ہم واپس آگئے اور چھوٹے ماسٹر جی کے بھائی کی شادی بھی بخوبی انجام پائی۔
ماسٹر جی میرا ہوم ورک

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
پانچ باتیں پانچ باتوں کے بدلے میں ہوتی ہیں۔
1۔ جو لوگ بدعہدی کے مرتکب ہوتے ہیں، اللہ تعالٰی ان کے دشمن کو ان پر مسلط کر دیتا ہے۔
2۔ جب لوگ اللہ تعالٰی کے حکم و فیصلہ کو چھوڑ کر غیر اللہ کا حکم و فیصلہ اختیار کرتے ہیں تو وہ لوگ فقروتنگدستی میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ان میں فقیری اور مفلسی پھیل جاتی ہے۔
3۔ جب لوگوں میں بے حیائی (بے حجابی و عریانی) پھیل جاتی ہے تو وبائی بیماری مثلا طاعون کا شکار ہو جاتے ہیں۔
4۔ جب لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگتے ہیں تو پیداوار سے محروم اور قحط کا شکار ہو جاتے ہیں۔
5۔ اور جب لوگ زکٰوہ کی ادائیگی بند کردیتے ہیں تو اللہ تعالٰی بارش کو روک دیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
" اور اللہ کی راہ میں‌ مال خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو، بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔" (القرآن 2:195)
 

شمشاد

لائبریرین
" آپ سے پوچھتے ہیں کہ (اﷲ کی راہ میں) کیا خرچ کریں، فرما دیں: جس قدر بھی مال خرچ کرو (درست ہے)، مگر اس کے حق دار تمہارے ماں باپ ہیں اور قریبی رشتہ دار ہیں اور یتیم ہیں اور محتاج ہیں اور مسافر ہیں، اور جو نیکی بھی تم کرتے ہو بیشک اﷲ اسے خوب جاننے والا ہے۔" (القرآن 2:215)
 

شمشاد

لائبریرین
فیس کا استاد کے ساتھ کیا تعلق؟ استاد کے ساتھ بس ہوم ورک کا تعلق ہے۔ آئی سمجھ۔ (لگتا ہے سختی کرنی ہی پڑے گی)۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا " تم قیامت کے دن بدترین آدمی اس شخص کو پاؤ گے جو دنیا میں دو چہرے رکھتا تھا، کچھ لوگوں سے ایک چہرے کے ساتھ ملتا تھا اور دوسرے لوگوں سے دوسرے چہرے کے ساتھ۔" (متفق علیہ عن ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

تعبیر

محفلین
اے خدا !اگر مین نے تجھے کھو کرسب کچھ پالیا تو میں نے کچھ نہین پایا اور اگر تجھے پا کر سب کچھ کھو دیا تو کچھ نہیں کھویا
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کوئی سارا کا پتہ کر سکتا ہے تو ضرور پتہ کریں، بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں۔

ماوراء خاص کر آپ پتہ کریں۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے یہ سکول کو کیا ہو گیا ہے بہت رک رک کر چل رہا ہے آج کل۔ میرا خیال ہے کہ اساتذہ کی توجہ کم ہوتی جا رہی ہے سکول میں۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ کہیں اور داخلہ لے لوں کیونکہ شائد یہ سکول تو بند ہونے کو ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اگر کوئی سارا کا پتہ کر سکتا ہے تو ضرور پتہ کریں، بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں۔

ماوراء خاص کر آپ پتہ کریں۔
شمشاد بھائی، میں خود پریشان ہوں کہ یہ لڑکی بِنا بتائے غائب ہو گئی ہے۔

پی ایم کیا ہے۔ دیکھیں جواب کب آتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top