اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔

کیا حال ہے سب کا؟؟؟
میں بھی ٹھیک ہوں الحمد للہ۔۔۔کچھ میری طبیعت اور کچھ نیٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اس لیے غیر حاضر تھی۔۔اب انشا اللہ نظر آتی رہوں گی۔۔
دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں جزاک اللہ خیرا۔۔
 

سارا

محفلین
اصلی پوسٹ بذریعہ سارا
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تبارک و تعالٰی سے روایت کرتے ہیں کہ‌ :
''میں مشرک کے شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔۔جس کسی نے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا میں اس کو اور اس کے زرکیہ عمل کو چھوڑ دیتا ہوں۔۔''
(صحیح مسلم )


شکریہ سارا لیکن یہ یہ " زرکیہ " کیا ہے؟ کوئی ٹائپو ہے کیا؟

یہ لفظ شرکیہ '' تھا مجھ سے ٹائپنگ کی غلطی ہو گئی تھی امید ہے اب سمجھ آ گیا ہوگا۔۔۔
 

سارا

محفلین
طاقت کے باوجود حج نہ کرنا۔۔
اللہ تبارک و تعالٰی کا ارشاد ہے۔۔

لوگوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ جو اس گھر تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو وہ اس کا حج کرے' اور جو کوئی اس حکم کی پیروی کرنے سے انکار کرے تو اسے معلوم ہو جانا چاہیے کہ اللہ تعالٰی تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہیں۔۔'' ( ال عمران 97 )
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید سارا
کیا ہو گیا؟ یہاں سب ہی فکرمند تھے، کم از کم اپنی خیریت کی اطلاع ہی دے دیتیں۔
 

سارا

محفلین
غلطی ہو گئی سر جی۔۔کسی کا نمبر میرے پاس بھی نہیں تھا اور نہ میرا نمبر کسی کے پاس ہے اس لیے ایسا ہو گیا۔۔۔:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top