اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


" لوگوں کی اس طرح تربیت کرو کہ وہ تمہاری بے جا مدح و ثناء
نہ کریں ، چاپلوسی نہ کریں اور ایسے کاموں پر نہ سراہیں جو تم نے
انجام ہی نہ دیئے ہوں کیونکہ حد سے زیادہ ستائش انسان کو خود پسند
بنا دیتی ہے اور آدمی کو غرور و نخوت میں مبتلا کر دیتی ہے۔"




علی ابن ابی طالب

(نہج البلاغہ : مکتوب نمبر 53 )



 

حسن علوی

محفلین
بہت خوب آپی، بہت اچھی بات کہی۔ 10/10 اور ایکسیلنٹ بھی:)
--------------------------------------------------------------------

یہ سارا کہاں غائب ھے اسکول سے اتنی غیر حاضری؟:rolleyes:
 

شعیب خالق

محفلین
میں آج حاضر ہوں :grin:اور ہوم ورک بھی حاضر ہے
اپنے گھر کی دیوار اتنی بلند نہ کرو کہ پڑوسی کی ہوا رک جائے۔حضرت محمد:pbuh:
 

تعبیر

محفلین
* اپنی چوکھٹ کو صاف رکھو ساری دنیا صاف ہو جائے گی۔ ( حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ )

* جگنو کی طرح روشن رہو جو اندھیروں میں اجالا کرتا ہے ۔( حضرت علی کرم اللہ وجہ)

*تین چیزیں انسان کو تباہ کر دیتی ہیں۔حرص،حسد،غصہ۔ (امام غزالی)

*جو اچھی بات کہے اسے غور سے سنو۔ (سقراط)

*اگر کسی کے دل میں گھ کرنا چاہتے ہو تو اپنا اخلاق درست کرو۔

*اپنے آپ کو بہتے ہوئے پانی کی طرح بناؤ جو اپنا راستہ خود بناتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ آج تو طالبعلموں نے بہت اچھا اچھا ہوم ورک کیا ہے۔

لگتا ہے شاپنگ پلازہ بنانے کی نوبت نہیں آئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو، مائی کتنی دفعہ کہا ہے کہ وقت پر آیا کرو، اسکول لگنے سے پہلے آیا کرو، اپنا کام کرو اور جاؤ۔ اور ہاں ابھی پہلی تاریخ میں دو دن باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لو ایسے تھوڑا ہی جانے دیں گے تمہیں، باقاعدہ باجے گاجے کے ساتھ بھیجیں گے۔ اور ناراض ہو کر کیوں، خوشی خوشی بھیجیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا " بیمار کی عیادت کرو اور بھوکے کو کھانا کھلاؤ اور قیدی کی رہائی کا انتظام کرو۔" (بخاری، عن ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ)
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا " ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں۔ ان میں سے افضل شاخ لا الہ الا اللہ کا کہنا ہے اور ادنی شاخ تکلیف دینے والی چیزوں کا راستے سے ہٹانا ہے۔ اور حیا ایمان کی ایک (اہم) شاخ ہے۔" (مسلم)
 

سارہ خان

محفلین
نئی بنیادیں وہی لوگ بھر سکتے ہیں جو اس راز سے واقف ہوں‌کہ پرانی بنیادیں کیوں‌بیٹھ گئیں۔

اگر آپ نے ہر حال میں‌خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کریں‌کہ زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔

جو غم گذر چکا ہے اس پر رنجیدہ ہونے کا مطلب ہے کہ تم ایک نئے غم کو دعوت دے رہے ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"احساس ذمہ داری اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط وظائف و فرائض
کی بجا آوری ، فرد و اجتماع کی سعادت کی اہم ترین بنیاد ہے ۔ اسلامی تربیت کی
بنیاد بھی احساسِ ذمہ داری اور اس کی انجام دہی پر استوار ہے ۔"



خیال : سید مجتبیٰ موسوی لاری




 

تعبیر

محفلین
کوئی بھی غلط کام کرتے ہوئے یہ نہین سوچتا کہ وہ غلط کام کر رہا ہے۔ ہر ایک بعد میں ہی سوچتا ہے ۔ (اقتباس)
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی: مجھے کچھ دنوں کی چھٹی دیں۔کل سے بہت بخار ہے ،اور بھی کچھ وجوہاتہیں اس لیے ایک لمبی چھٹی منظور کریں مجھے کوئی مس نا کرے پلیز۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top