مسجد نبوی میں جب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جالی کے سامنے کھڑے ہو کر درود و سلام پڑھتے ہیں تو قبلے کی طرف پیٹھ ہوتی ہے۔
جب درود و سلام پڑھتے ہیں تو باادب ہو کر ہاتھ باندھ کر دھیمی آواز سے پڑھتے ہیں۔
جب دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو منہ قبلہ کی طرف کر لیتے ہیں۔ اس وقت رخ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی طرف نہیں ہوتا۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر کھڑے ہو قبر کی طرف منہ کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں مانگتے تو باقیوں کا کیا ذکر۔
یہ ایمان کی کمزوری قرآن سے دوری کی وجہ سے ہے۔