چاند بابو
محفلین
چاند بابو آپ نے بہت اچھا ہوم ورک کیا ہے لیکن :
٭جب میں سات آسمان عرش و کرسی اور سات زمینوں کے پیدا کرنے سے عاجز نہیں ہوا، اسی طرح تیرے پیدا کرنے اور روزی دینے سے عاجز نہیں ہوں گا۔
اس مندرجہ بالا فقرے میں سات زمینوں کا ذکر ہے جب کہ زمین ایک ہی ہے۔
ماسٹر جی یہ میں تحقیق کے بعد بتاسکتا ہوں کہ یہ میری غلطی ہے کہ نہیں۔
البتہ دوسری طرف ماڈرن سائنس یہ ثابت کر چکی ہے کہ زمین کی ایک تہہ نہیں ہے اور یہ مختلف پرتوں کا مجموعہ ہے ہو سکتا ہے کہ اس بات میں اسی کی طرف اشارہ ہو۔لیکن یہ صرف میری رائے ہے خدانخواستہ کوئی تحریف یا اضافہ نہ سمجھا جائے میں انشااللہ اس کی تحقیق کر کے آپ کو جلد ہی بتا دوں گا۔ ابھی نہ بتا سکنے پر معذرت کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میری کسی بے تحقیق بات سے کسی کا تصور اسی غلط بات پر بندھ جائے اور اللہ تعالٰی معاف فرمائیں میرے لئے اللہ تعالٰی کی نارضگی کا سبب بنے۔