اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
سر جی میں حاضر ہوں۔۔۔آپ میری حاضری لگا دیں۔۔میں تھوڑی دیر بعد ہوم ورک پیش کروں گی انشا اللہ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں خود چند مسائل کے سلسلے میں وزارت تعلم سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن وہاں بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
 

سارا

محفلین
'' گناہ کے بعد ندامت بھی توبہ کی ایک شاخ ہے۔۔''

''مصیبت پڑنے پر گھبرانا' یہ بجائے خود مصیبت ہے۔۔''

''یہ بہت بڑا بہتان ہے کہ آدمی ایسی بات کہے جو اس نے نہیں دیکھی۔۔''
 

سارا

محفلین
ٹھیک ہوں الحمد للہ۔۔۔تم سناؤ تمہارا کیا حال ہے۔۔
بس مصروف ہوتی ہوں۔۔نیٹ پر ہی کلاس بھی لیتی ہوں اور باقی 2 گھنٹے بھائی کو اسکول چھوڑنے لانے میں بھی لگ جاتے ہیں۔۔اس کے علاوہ بھی کتنے کام۔۔۔:( اس لیے کم کم نظر آتی ہوں۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیں بھی آن لائن کلاس کا رکن بنوا دیں تا کہ ہم بھی آن لائن کلاس میں شامل ہو سکیں۔
 

سارا

محفلین
صحیح کہہ رہے ہیں سر جی ؟؟

سورہ البقرہ ختم ہو گئی ہے ابھی سورہ عمران پڑھ رہے ہیں تیسرا رکوع۔۔
اگر آپ کہتے ہیں تو میں ان سے پوچھ سکتی ہوں کہ نئے سٹوڈنٹ جوائن کر سکتے ہیں یا نہیں۔۔سبق بھی یاد کرنا پڑے گا۔۔۔:rolleyes:
ویک اینڈ پر بھی ان کی کلاس ہوتی ہے صرف 2 دن۔۔ابھی وہ آغاز ہی ہے۔۔اور الھدیٰ والوں نے بھی نئی کلاسس شروع کی ہیں اگر آپ کہتے ہیں تو اور بھی تفصیل پوچھ کر دے سکتی ہوں انشا اللہ۔۔۔
 

زینب

محفلین
ہائے سکول کا راستہ تو مجھ سے کھو ہی گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔ماسٹر جی میرا نام تو نہیں کٹ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے تم نے عبد الرحمن صاحب کی " بھولی بسری یادیں" پڑھ لی ہے یہ سوچے بغیر کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا سلوک ہونے والا ہے۔
 

سارا

محفلین
اس میں مجھ سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے، ضرور پتہ کر کے مجھے بتائیے گا۔


انشا اللہ ضرور۔۔
وہ جواب بھی تو لیٹ دیتی ہیں کس وقت کا میسج چھوڑا ہوا ہے ابھی تک جواب نہیں آیا کیوں کہ کلاس چل رہی ہے۔۔۔
ویسے آپ نور القرآن والی سائیٹ چیک کیجیے گا وہاں بچوں کا بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں سمر کیمپ۔۔اگر آپ اپنے بچوں کو اس میں شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں مزید تفصیلات چاہیے ہوں تو میں حاضر ہوں۔۔ضرور پوچھیے گا۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
ٹھیک ہوں الحمد للہ۔۔۔تم سناؤ تمہارا کیا حال ہے۔۔
بس مصروف ہوتی ہوں۔۔نیٹ پر ہی کلاس بھی لیتی ہوں اور باقی 2 گھنٹے بھائی کو اسکول چھوڑنے لانے میں بھی لگ جاتے ہیں۔۔اس کے علاوہ بھی کتنے کام۔۔۔:( اس لیے کم کم نظر آتی ہوں۔۔:rolleyes:
میں بھی ٹھیک۔
اس کلاس میں آنے سے بہتر وہی کلاس ہے۔۔بھائی کا سکول اتنا دور ہے کیا؟ چلو ٹیک یور ٹائم۔ بس حال پوچھنا تھا۔
 

سارا

محفلین
ہاں کافی دور ہے ۔۔ بس اب یہی آخری 2 ہفتے ہیں۔۔پھر ڈیوٹی ختم ۔۔پھر وہ پاکستان جا رہے ہیں۔۔
 

سارا

محفلین
نہیں سب نہیں جا رہے۔۔۔
صرف امی 'ماموں اور علی۔۔۔
ہو سکتا ہے عمرہ کر کے جائیں ابھی ٹکٹ نہیں مل رہے شاید 2 ویک بعد جائیں۔۔جب وہ واپس آ جائیں گے تب انشا اللہ میں جاؤں گی۔۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے واہ بہت بہت مبارک ہو سارا صاحبہ کو ان کے اہلِ خانہ کے عمرہ پر جانے اور ان کے ارادے پر۔



''جب دعا سے بھی کام نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے بارے میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔۔۔''



سر جی میری رپورٹ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top